1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیف تریاکی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیف تریاکی


    اجزاء: گائے کا گوشت1/2کلو،نمک1/2چائے کا چمچ،چائنیز سالٹ1/2 چائے کا چمچ،پسی سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،تیل1/4کپ، (تریاکی ساس کے اجزاء) ہڈیاں ایک مرغی کی،ادرک چار سے چھ ٹکڑے،لہسن پندرہ جوئے،کِکومن ساس ایک کپ،چینی ایک کپ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ،پانی 1/2کپ
    ترکیب: پہلے1/2کلو گوشت کو لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب ایک بڑے پیالے میں گوشت کو 1/2چائے کا چمچ نمک،1/2چائے کا چمچ چائنیز سالٹ اور1/2چائے کا چمچ پسی سفید مرچ کے ساتھ میری نیٹ کر کے رکھ دیں،پھر ایک دیگچی میں ایک مرغی کی ہڈیاں،چار سے چھ ٹکڑے ادرک،پندرہ جوئے لہسن،ایک کپ ککو من ساس،ایک کپ چینی اور1/2کپ پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں،یہاں تک کہ مقدار آدھی رہ جائے۔اب اس آمیزے میں سے ادرک اور لہسن کو چھانیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ دیں۔ایک چھوٹے پیالے میں دو کھانے کے چمچ کارن فلور ڈال کر پانی میں گھول لیں اور آمیزے میں شامل کر لیں۔تریاکی ساس تیا ر ہے۔دوسری دیگچی میں تیل گرم کر کے میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو دس منٹ بھون لیں۔گوشت گل جانے پر اس میں تریاکی ساس اچھی طرح ملا کرچولہا بند کر دیں۔آخر میں کٹی ہوئی ہری پیاز سے گارنش کر کے سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں