1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by نعیم, Sep 22, 2010.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم ۔ یہاں اپنے پیاروں ، عزیزوں ، دوستوں ، وطن یا اپنی ذات کسی بھی قسم کی دعا یا نیک تمناؤں پر مبنی ، غزلیں ، نظمیں یا اشعار ارسال کریں ۔ شکریہ

    دعائے آخرِ شب

    تیرگی میں یا خدا! رنگ سحر بھی دے مجھے
    قریہ شب سے کبھی اذن سفر بھی دے مجھے

    آج بھی اترے ہیں ہونٹوں پر دعاؤں کے ہجوم
    دل کی تختی پر حروف معتبر بھی دے مجھے

    دے مجھے توفیق رکھوں حوصلہ ہر حال میں
    آندھیوں کے سامنے دیوار و در بھی دے مجھے

    سائباں تیرے کرم کا روز و شب پر ہے محیط
    اس بھری دنیا میں اک چھوٹا سا گھر بھی دے مجھے

    پھول سے بچوں کو دے شاداب موسم کی نوید
    خشک سالی میں بہت برگ و ثمر بھی دے مجھے

    زندگی رب مسلسل ہے اگر میرے خدا
    آنسوؤں کو ضبط کرنے کا ہنر بھی دے مجھے

    روشنی شہر دانائی سے بھر کاسہ مرا
    رزم گہ میں ہوں تمیز خیرو شر بھی دے مجھے

    رونے والی آنکھ میرے جسم کو کرکے عطا
    آخر شب تابش قلب ونظر بھی دے مجھے

    آرزو، زندہ قفس میں بھی رہی پرواز کی
    اب کھلی آب و ہوا میں بال و پر بھی دے مجھے

    لکھ مری قسمت میں بھی آسودہ لمحوں کا گداز
    خطہ جبر مسلسل سے مفر بھی دے مجھے

    میرے آنگن پر تنے ہیں دھوپ کے خیمے ہزار
    سایہ نقش کف خیرالبشر بھی دے مجھے

    ہموطن میرے عمل کی روشنی کے ہوں سفیر
    عزم بے پایاں کے وہ شمس وقمر بھی دے مجھے

    نعت کی ابجد سے بھی واقف نہیں کلک ریاض
    مدحت سرکار (ص) کے لعل وگہر بھی دے مجھے


    (ریاض حسین چودھری)​
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    جو خوشی تمھارے قریب ہو ، وہ صدا تمھارے نصیب ہو
    تجھے وہ خلوص ملے کہ جو، تیری زندگی پہ محیط ہو

    جو معیار تجھ کو پسند ہو ، جو تمھارے دل کی امنگ ہو
    تیری زندگی جو طلب کرے، تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو

    جو خیال دل میں اسیر ہو ، ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
    تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک، تیرے آگے اسکی تعبیر ہو

    تجھے وہ جہاں ملے جدھر ، کسی غم کا کوئی گذر نہ ہو
    جہاں روشنی ہو خلوص کی ، اور نفرتوں کی خبر نہ ہو
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    جوانوں کو مری آہ سحر دے
    پھر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
    خدایا! آرزو میری یہی ہے
    مرا نور بصیرت عام کر دے


    علامہ اقبال :ra:
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    خدا کرے

    تجھ کو تیرا نصیب بھائے خدا کرے
    دنیا کی ہر خوشی تو پائے خدا کرے
    دنیا کی سب راحتیں ھوں ترے قدموں میں
    تو ہر دم ،ہر پل ،مسکرائے خدا کرے
    پھولوں کے نشمن میں ھو آشیانہ ترا
    ہر کوئی ترے ناز اٹھائے خدا کرے
    کریں سب آرزو رفاقت کی تری
    ترے ہی ہر کوئی گن گائے خدا کرے
    بنے تو فرشتہ ہر انساں کے لیے
    مسیحا ہرکسی تو بن جائے خدا کرے
    ہو مثل آفتاب زندگی تری گلاب
    عمر میری بھی تجھے لگ جائے خدا کرے
    ہر رنج و غم سے خدا رکھے تجھے سلامت
    تو ہر خوشی ہر مراد پائے خدا کرے
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    خدا کرے کہ جب بھی دعا مانگوں
    ایک لمحہ کے لیے بھی
    تیرا نام میرے ہونٹوں سے نہ پھسلنے پائے
    اور جب بھی ہاتھ اٹھاؤں
    تیرا چہرہ نگاہوں میں ٹھہر جائے
    خدا کرے کہ
    ہر دعا کے بعد
    تیری چاہت ، تیرا پیار پاؤں
    خدا کرے کہ میں بھی تجھے
    تیری دعاؤں میں یاد آؤ ں
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    دُعا کی صورت میں اُسکی خاطر
    جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
    جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
    اُنہی کے بدلے میں اے خدایا !!
    تو جب بھی اُس کا نصیب لکھنا
    عروج لکھنا ، کمال لکھنا
    کبھی نہ لفظِِ زوال لکھنا
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    پیارے وطن کے لیے ایک دعا

    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل ، جسے اندیشہ زوال نہ ہو
    یہاں جو پھول کھلے، وہ کھلا رہے صدیوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    یہاں جو سبزہ اگے، وہ ہمیشہ سبز رہے
    اور ایسا سبز ، کہ جس کی کوٴی مثال نہ ہو
    گھنی گھٹاٴیں یہاں ایسی بارشیں برسا ٴیں
    کہ پتھروں سے بھی روٴید گی محال نہ ہو

    خدا کرے کہ نہ خم ہو سر وقار وطن
    اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو
    ہرایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوج کمال
    کوٴی ملول نہ ہو، کوٴی خستہ حال نہ ہو

    خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کےلیے
    حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل ، جسے اندیشہ زوال نہ ہو


    احمد ندیم قاسمی
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت خوب ملک بلال بھائی
     
  9. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    ساری دعاؤں پر آمین ۔ نعیم چاچو کے ذوق پر :a180:
     
  10. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    آمین ثم آمین

    نعیم بھائی ہمیشہ کی طرح ایک اور اچھا اضافہ ہے اس شیئرنگ کا شکریہ :222:

    بلال بھائی آپ نے بھی اچھی شیئرنگ کی ہے شکریہ
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    شکریہ پیارے بھائی ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کریں
     
  12. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    ضرور انشاءاللہ
     
  13. پاکیزہ
    Offline

    پاکیزہ ممبر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    زندگی کے افق پر

    اس طرح سے چمکو تم
    کہ تمھاری روشنی تا ابد
    دنیا کے لیے مشعلِ راہ بن جائے
    تمہارا ہر قدم زمانے کے لیے
    ایک اچھی مثال بن جائے
    اور
    میری ہنسی تمھارے لیے
    مسکراہٹِ لازوال بن جائے

    اس طرح سے چمکو تم
    اس طرح سے چمکو تم
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: دعائیہ و نیک خواہشات پر مبنی شاعری

    زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
    کسی آفت میں‌مُبتلا نہ کرے

    یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
    کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے

    تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
    کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
     
  15. جاویداختر ملک
    Offline

    جاویداختر ملک ممبر

    آمین یارب العالمین
     
    ملک بلال likes this.
  16. جاویداختر ملک
    Offline

    جاویداختر ملک ممبر

    نعیم بھائی آپ کی شیئر کی گئی تمام دعائیہ شاعری بے مثال ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامتی اور عزت عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
     
    ملک بلال likes this.
  17. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    دعا کی صورت میں اس کی خاطر
    جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
    جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
    انہی کے بدلے میں اے خدایا !!
    تو جب بھی اس کا نصیب لکھنا
    عروج لکھنا ، کمال لکھنا
    کبھی نہ لفظ زوال لکھنا

    بہت خوب نعیم بھائی
     
    intelligent086 likes this.

Share This Page