1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرہ زائرین میں وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے کراچی ائرپورٹ پر لڑائی مار کٹائی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏30 مئی 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    عمرہ زائرین میں وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے کراچی ائرپورٹ پر لڑائی مار کٹائی
    نیوز ڈیسک
    30/05/2018


    خبر کے ساتھ ویڈیو

    عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے کراچی ائرپورٹ پر لڑ پڑے۔ معاملہ بڑھنے پر عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑ گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ درجنوں عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے معاملے پر بری طرح لڑ پڑے، جھگڑے پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جس کے مطابق ماہ صیام میں عمرہ کرکے واپس آنے والے زائرین کراچی ایئرپورٹ پر آپس میں بری طرح لڑ پڑے۔ جھگڑے میں استقبال کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہو گئے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ جھگڑا آب زم زم کی ملکیت کے معاملے پر ہوا معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ کراچی ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد کے باہر لاؤنج میں زائرین نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ جھگڑے کے سبب عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین نے ایئر پورٹ پر چیخ و پکار شروع کردی۔ معاملہ بہت بڑھ گیا تو عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا جس نے مداخلت کرکے دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی۔ اس جھگڑے کی ویڈیو ذیل کے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔
    =======================


    کتنی شرم کی بات ہے کچھ لوگ اپنی اوقات دکھاتے ذرا بھی دیر نہیں لگاتے، کچھ دیر پہلے یہ عمرہ زائرین جن سعودی عرب سے چلے تو تب تک یہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ چکے تھے، خوب عبادات کی ہونگی اللہ سبحان تعالی کو راضی کرنے کے لئے، توبہ استغفار بھی کی ہونگی مگر پاکستان پہنچتے ہیں پانی پر ایسے جگھڑ رہے ہیں جیسے کسی اکھاڑے میں لڑنے آئے ہوں، اگر یہی کام کرنا تھا تو پھر کیا فائدہ ایسے عمرہ اور عمرہ میں عبادات کا، سب ضائع کر دیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    استغفراللہ
    لوگ عمرہ و حج اللہ تعالی کی رضا کے لئے نہیں بلکہ دکھاوے کے لئے کرتے ہیں۔
    اگر زم زم نہیں لاسکے یا ایئرپورٹ پر گم ہوگیا تو صبر کرنا چاہیے تھا۔ مگر اندر کا شیطان کہاں چین سے بیٹھنے دیتا ہے۔
    کیونکہ عزیزوں و اقارب کو زم زم تقسیم نہیں کیا تو لوگوں کو ہمارے عمرے کی خبر کیسے پہنچے گی؟؟؟
    زم زم شاید مخصوص دکانوں سے بھی مل سکتا ہے جہاں سے عجوہ کھجوریں دستیاب ہیں۔

    عبادات، روزے اور حج و عمرہ کے بعد بھی اگر صبر اور شکر شخصیت میں سرایت نہ کرسکا توسب کوشش بے کار ہے۔
     
    Last edited: ‏7 جولائی 2018
    پاکستانی55 اور حماد .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری ذہنی اور اخلاقی حالت اتنی بگڑ چکی ہے کہ جسے بیان کرنا ناممکن ہے۔

    اس واقعہ پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت کم لوگ اچھائی کو اپنانے کا ارادہ کرتے ہیں۔ مگر اچھے دکھنے کے لئے نجانے کیا کیا جتن کرتے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    انتظامیہ اپنا کردار درست ادا کرے تو ایسے واقعات نہ ہوں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    انتظامیہ تو اتنے منہ پھٹ ہوتی ہے کہ کچھ اہل کار پوچھتے ہیں ہمارے لئے کیا لائے۔۔۔۔۔ یہاں جلد از جلد گھر پہنچنے کے لئے بے قرار مسافر کیا جواب دے۔۔۔۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں