1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ مکہ یاد آتا ہے

Discussion in 'متفرقات' started by ساتواں انسان, Jun 3, 2018.

  1. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے
    وہ زم زم یاد آتا ہے، وہ کعبہ یاد آتا ہے
    پہن کر صرف دو کپڑے میرا وہ چیختے پھرنا
    وہ کوشش یاد آتی ہے، وہ نعرہ یاد آتا ہے
    جہاں جا کر میں سر رکھتا ، جہاں میں ہاتھ پھیلاتا
    وہ چوکھٹ یاد آتی ہے ، وہ پردہ یاد آتا ہے
    کبھی وہ دوڑ کر چلنا کبھی رک رک کے رہ جانا
    وہ چلنا یاد آتا ہے ، وہ نقشہ یاد آتا ہے
    کبھی وحشت میں آ کر پھر صفا پر جا کے چڑھ جانا
    وہ مسعی یاد آتا ہے، وہ مروہ یاد آتا ہے
    کبھی چکر لگانا حاجیوں کی صف میں لڑ بھڑ کر
    وہ دھکے یاد آتے ہیں ، وہ جھگڑا یاد آتا ہے
    کبھی پھر ان سے ہٹ کر دیکھنا کعبے کو حسرت سے
    وہ حسرت یاد آتی ہے ، وہ کعبہ یاد آتا ہے
    کبھی جانا منی کو اور کبھی میدان عرفہ کو
    وہ مجمع یاد آتا ہے ، وہ صحرا یاد آتا ہے
    وہ پتھر مارنا شیطان کو تکبیر پڑھ پڑھ کر
    وہ غوغا یاد آتا ہے ، وہ سودا یاد آتا ہے
    منی میں لوٹ کر قربانی کرنا میرا دنبے کو
    وہ سنت یاد آتی ہے ، وہ فدیہ یاد آتا ہے
    منی سے سر منڈا کر دوڑ جانا میرا کعبے کو
    وہ زیارت یاد آتی ہے ، وہ جانا یاد آتا ہے
    منی میں رہ کے راتوں میں دعائیں مانگنا میرا
    وہ نالے یاد آتے ہیں ، وہ گریہ یاد آتا ہے
    وہ رخصت ہو کے میرا دیکھنا کعبے کو مڑ مڑ کر
    وہ منظر یاد آتا ہے ، وہ جلوہ یاد آتا ہے
    مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے
    وہ زم زم یاد آتا ہے ، وہ کعبہ یاد آتا ہے
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
  2. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    آپ حج پر گئے تھے ؟
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    جی بھائی ، پچھلے سال
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page