1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچھی بات

Discussion in 'متفرقات' started by عبدالجبار, Jun 12, 2006.

  1. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    جن کو سوجھ بوجھ ہوتی ہے وہ کبھی کچھ نہیں پاتے، ہمیشہ بھٹکے رہتے ہیں، زندگی کے معانی کبھی ان کی سمجھ میں نہیں آتے، بس اس دنیا میں احمق لوگوں کے مزے ہیں، وہ ہمیشہ پا لیتے ہیں، کیونکہ وہ پانے کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔۔
     
  2. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    اس میں کوئی شک نہیں کہ عقل والے سوچتے رہ جاتے ہیں اور عشق والے پا لیتے ہیں۔ اب کوئی انہیں احمق کہے یا کچھ اور۔ اصل بات تو یہ ہے کہ عقل والے مزید سے مزید کی تلاش میں رہتے ہیں اور عشق والے قلیل پر قناعت کر لیتے ہیں۔
     
  3. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    ہما جی! آپ کی بات بجا لیکن آپ نے تو میری بات کا رخ ہی بدل ڈالا، یہ عقل و عشق کا فلسفہ کہاں سے آ گیا؟
    واللہ ہم نے عشق کو احمق نہیں کہا۔ :cry:
     
  4. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    Joined:
    May 29, 2006
    Messages:
    191
    Likes Received:
    0
    تو پھران سیانے لوگوں کے کہے کو کیا کہئے جو کہتے ہیں کہ
    جو پاتے ہیں وہ ؛؛ سوتے ؛؛ ہیں !!!
    جو سوتے ہیں وہ ؛؛کھوتے ؛؛ ہیں !!!
     
  5. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    اور جو کھوتے ہیں
    وہ وہ ہوتے ہیں
     
  6. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    جبار جی کچھ نہیں بدلنے کا :lol:
     
  7. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    Joined:
    May 29, 2006
    Messages:
    191
    Likes Received:
    0
    ایہہ تے فیر ہے !!!

    ایہہ تے فیر ہے !!!
     
  8. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
  9. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    بے شک
     
  10. پومی کیوپڈ
    Offline

    پومی کیوپڈ ممبر

    Joined:
    Aug 26, 2006
    Messages:
    77
    Likes Received:
    0
    جبار جی آپ اپنی اتنی گہری بات کی تشریح کرنا پسند کریں گے۔
    دوسرے دوستوں نے جو جوابات ارسال کیے ہیں ان سے تو بات کا رخ ہی بدل گیا ہے۔

    والسلام
     
  11. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    پومی بھائی! سادہ سی بات ہے کہ جو لوگ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ جتنا بھی علم حاصل کر لیں یا جتنا بھی زندگی کو جان لیں لیکن وہ کبھی خود کو مکمل نہیں‌کر پائیں گے، کیونکہ انسان ماں کی گود سے قبر کی کوکھ تک کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔

    اِس کے بر عکس وہ لوگ جن کو سوجھ بوجھ نہ ہو وہ سمجھتے ہیں کہ اُنہیں ساری سمجھ ہے، وہ ہمیشہ خود کو مکمل سمجھتے ہیں، کیوں کہ وہ کاملیت کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔

    (کوئی انسان کامل نہیں سوائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے)
     
  12. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جبار جی آپ اپنی اتنی گہری بات کی تشریح کرنا پسند کریں گے۔
    دوسرے دوستوں نے جو جوابات ارسال کیے ہیں ان سے تو بات کا رخ ہی بدل گیا ہے۔

    والسلام[/quote:1bvh2ndv]
    ناتجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
    اس رنگ کو کیا جانے پوچھو تو کبھی پی ہے؟
     
  13. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    پومی بھائی! سادہ سی بات ہے کہ جو لوگ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ جتنا بھی علم حاصل کر لیں یا جتنا بھی زندگی کو جان لیں لیکن وہ کبھی خود کو مکمل نہیں‌کر پائیں گے، کیونکہ انسان ماں کی گود سے قبر کی کوکھ تک کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔

    اِس کے بر عکس وہ لوگ جن کو سوجھ بوجھ نہ ہو وہ سمجھتے ہیں کہ اُنہیں ساری سمجھ ہے، وہ ہمیشہ خود کو مکمل سمجھتے ہیں، کیوں کہ وہ کاملیت کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔

    (کوئی انسان کامل نہیں سوائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے)[/quote:150g4x1t]
    بے شک کوئی انسان کامل نہیں سوائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
     
  14. پومی کیوپڈ
    Offline

    پومی کیوپڈ ممبر

    Joined:
    Aug 26, 2006
    Messages:
    77
    Likes Received:
    0
  15. مظھرالحق
    Offline

    مظھرالحق ممبر

    Joined:
    Aug 29, 2006
    Messages:
    73
    Likes Received:
    0
    شاید ہما جی کی سمجھ میں بات نہیں آئی اس لیئے مزے سے بات کا رج ہی بدل دیا
     
  16. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    لگتا کچھ ایسا ہی ہے
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دراصل عبد الجبار بھائی نے بات بے سیاق و سباق شروع کی تھی ۔ اس لیے سمجھنا آسان نہ تھا۔ اگر بات کا پسِ منظر سامنے ہو تو پھر ایسے فلسفے سمجھنا آسان ہوتا ہے۔ جیسا کہ بعد میں عبد الجبار بھائی نے خود ہی تشریح فرما کر بات کو سمجھایا ہے۔
     
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبد الجبار بھائی کے بات شروع کرنے کے انداز سے مجھے ایک لطیفہ سا یاد آ گیا ۔
    بلا تشبیہہ و بلا مثال عرض کرتا ہوں
    ایک جھلا سا آدمی کسی گلی کی نکر پر کھڑا کہہ رہا تھا ۔“چوبیس، چوبیس، چوبیس، چوبیس۔۔۔“
    کوئی سیانا اسکے قریب سے گذرتے ہوئے کہنے لگا “اوئے پاگل یہ کیا چوبیس چوبیس کی رٹ لگا رکھی ہے؟ کوئی اور کام نہیں تمھیں‌کرنے کو۔۔۔ وغیرہ وغیرہ “
    لیکن وہ پھر بھی باز نہ آیا اور سپاٹ لہجے میں کہتا رہا “چوبیس، چوبیس، چوبیس۔۔“
    سیانا آدمی سر جھٹک کر پاگل آدمی کے پاگل پن پر ہنستا ہوا آگے بڑھ گیا کہ یہ تو پاگل ہے میں سیانا ہوں‌میں کیوں‌اس سے الجھوں۔۔۔۔۔۔
    جونہی وہ گلی کی نکر مڑا عین اسی جگہ پر بغیر ڈھکنے کے گٹر تھا وہ سیانا آدمی اس میں گر گیا۔ گھڑام کی آواز سنتے ہی پاگل آدمی کہنا شروع ہو گیا۔ “ پچیس، پچیس، پچیس، پچیس۔۔۔۔“ :lol:
     
  19. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی! :twisted:

    (لطیفہ اچھا تھا :) )
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رائے اور تبصرہ کا حق تو میں محفوظ رکھتا ہوں نا ؟ :84:

    لطیفہ کی لطافت پسند آنے پر شکریہ :)
     
  21. F@lZ@ @Ll
    Offline

    F@lZ@ @Ll ممبر

    Joined:
    May 23, 2007
    Messages:
    140
    Likes Received:
    1
    VERY NICE
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فائزہ جی کو اس لڑی میں کوئی بات اچھی لگی ۔

    گویا اس لڑی کا مقصد پورا ہو گیا۔۔۔ کیونکہ لڑی کا عنوان ہی “اچھی بات“‌ہے :)
     

Share This Page