1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صبر

Discussion in 'شاعری' started by مانی.شہزادہ, Feb 26, 2018.

  1. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
    اتنا چلے کہ راستے حیران رہ گئے۔۔ ۔۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  2. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    آگہی کرب وفا صبر تمنا احساس
    میرے ہی سینے میں اترے ہیں یہ خنجر سارے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    پوچھا کسی نے مجھ سے کہ صبر کی انتہا ہے کیا

    مختصر جواب میں میں نے کہا کہ کربلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی غنیمت ہے صبر میرا ۔۔۔۔۔۔ابھی لبا لب بھرہ نہیں

    وہ مجھے مرُدہ سمجھ رہا ہے اسے کہو میں مرا
    نہیں
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نظر کے سامنے، آبِ رواں کے ہوتے ہوئے
    جو اہلِ صبر ہیں تشنہ لباں میں رہتے ہیں
     
  6. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    صبر ہر بار اختیار کیا
    ہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
    عادتاً تم نے کر دیئے وعدے
    عادتاً ہم نے اعتبار کیا
     
    مانی.شہزادہ likes this.
  7. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    خوب بہت خوب
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  8. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے
    تیری تو مثل وہ ہے نہ میں دوں نہ خدا دے

    بے جرم کرے قتل وہ قاتل ہے ہمارا
    یہ شیوہ ہے اُس کا کہ خطا پر نہ سزا دے

    دولت جو خدائی کی ملے کچھ نہیں پروا
    بچھڑے ہوئے معشوق کو اللہ ملا دے

    کرتا ہے رقیب اُن کی شکایت مرے آگے
    ڈرتا ہوں کہ مِل کر نہ کہیں مجھ کو دغا دے

    پھٹ جائے اگر دل تو کبھی مل نہیں سکتا
    یہ چاک نہیں وہ جو کوئی سی کے ملا دے

    تیرے تو برسنے سے ترستا ہے مرا دل
    اے ابر کبھی میری لگی کو بھی بجھا دے

    یہ دل کا لگانا تو نہیں جس سے ہو نفرت
    تو بھی تو جنازے کو مرے ہاتھ لگا دے

    ان جلوہ فروشوں سے تو سودا نہیں بنتا
    جب مول نہ ٹھہرے ، کوئی کیا لے کوئی کیا دے

    کیا کیا نہ کیا عشق میں ، اپنی سی بہت کی
    تدبیر سے کیا ہو جسے تقدیر مٹا دے

    میں وصل کا سائل ہوں، جھڑکنا نہیں اچھا
    یا اور سے دلوا کسی محتاج کو یا دے

    وہ لطف وہ احساں کر، اے چرخ مرے ساتھ
    دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  9. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    انتہا صبر آزمائی کی
    ہے درازی شبِ جدائی کی


    ہے بُرائی نصیب کی کہ مجھے
    تم سے اُمید ہے بھلائی کی


    نقش ہے سنگِ آستاں پہ ترے
    داستاں اپنی جبہ سائی کی


    ہے فغاں بعد امتحانِ فغاں
    پھر شکایت ہے نارسائی کی


    کیا نہ کرتا وصال شادی مرگ
    تم نے کیوں مجھ سے بیوفائی کی


    راز کُھلتے گئے مرے سب پر
    جس قدر اُس نے خودنمائی کی


    کتنے عاجز ہیں ہم کہ پاتے ہیں
    بندے بندے میں بُو خدائی کی


    رہ گئیں دل میں حسرتیں سالک
    آ گئی عمر پارسائی کی
     
  10. مانی.شہزادہ
    Offline

    مانی.شہزادہ ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2017
    Messages:
    34
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    تمہاری یاد سے جب ہم گزرنے لگتے ہیں
    جو کوئی کام نہ ہو بس وہ کرنے لگتے ہیں

    تمہارے آئینۂ ذات کے تصور میں
    ہم اپنے آئینے آگے سنورنے لگتے ہیں

    تمہارے کوچۂ جاں بخش کے قلندر بھی
    عجیب لوگ ہیں ہر لمحہ مرنے لگتے ہیں

    ہم اپنی حالتِ بے حالتی اذیت میں
    نہ جانے کس کو کسے یاد کرنے لگتے ہیں

    بہت اُداس ہوں میں غم سدا نہیں رہتا
    بہت اداس ہوں میں زخم بھرنے لگتے ہیں

    انہیں میں تیری تمنا کا فن سکھاتا ہوں
    جو لوگ تیری تمنا سے ڈرنے لگتے ہیں

    یہاں میں ذکر نہیں کر رہا مکینوں کا
    کبھی کبھی در و دیوار مرنے لگتے ہیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    جون ایلیا
     
  11. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ثوابِ دردِ محبت تو میں کما بھی چکا
    یہ میرے صبر کی دولت ہے مجھ سے چھینے کون.
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میرے صبر کا اور امتحان نہ لو
    آخری دموں پہ ہے حوصلہ میرا

    جو چاہو دے دو سزا محبت کی
    مگر نہ چھینو مجھ سے آسرا میرا
     
    مانی.شہزادہ likes this.
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بنادیں گے تمہیں اپنا ذرا تم صبر تو کرلو
    مجھے دنیا سے لڑنا ہے ذرا تم صبر تو کرلو

    تمہارے بن کسی کا سوچنا ممکن نہیں جاناں
    یہ جیون تم بن ادھُورا ہے ذرا تم صبر تو کرلو

    یہ دنیا چھوڑدے مجھ کو مجھے پروانہیں اس کی
    فقط تم کو ہی پانا ہے ذرا تم صبر تو کرلو

    تم اپنی دل کی بستی میں مجھے آباد ہی رکھنا
    بہت برداشت ہے مجھ میں ذرا تم صبر تو کرلو

    میرے چہرے پہ زخموں کی لڑی آباد ہے اب تک
    مجھے زخموں کو سینا ہے ذرا تم صبر تو کرلو

    ملن ممکن نہیں جاناں اگر اس فانی دنیا میں
    ذرا محشر تو آنے دو ذرا تم صبر تو کرلو

    تمہارا تھا تمہارا ہوں تمہارا ہی رہوں گا میں
    یاسر کو آزماؤ نا ذرا تم صبر تو کرلو
     
    مانی.شہزادہ likes this.
  14. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھلا دیں گے تم کو بھی زرا صبر تو کرو
    رگ رگ میں بسے ہو تھوڑا وقت تو لگے گا
     
  15. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    گُلِ اُمید، فروزاں رہے تری خوشبو
    کہ لوگ اسے بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں
     

Share This Page