1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرد شادی کیوں کرتا ہے؟

Discussion in 'متفرقات' started by عبدالمنان خان, Jan 18, 2018.

  1. عبدالمنان خان
    Offline

    عبدالمنان خان ممبر

    Joined:
    Jan 10, 2018
    Messages:
    34
    Likes Received:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    ماں بیٹی سے: ایک بار تمہارے ابا مجھ سے کہنے لگے‘ ذرا سوچ کر بتاﺅ کہ مرد شادی کیوں کرتاہے؟ میں تو سچ مچ سوچ میں پڑ گئی‘ مہینے بعد حساب کرو تو بیوی کا خرچاچار باہر والی عورتوں سے زیادہ ہوتا ہے لیکن مرد پھر بھی شادی کرتا ہے‘ شادی پر لاکھوں کا خرچا اور ہمت سے زیادہ بیویوں کے ٹشن پورے کر کے دکھاتا ہے‘ اس کے لئے چھت ڈھونڈتا ہے‘ اس کے آرام کےلئے جتن کرتا ہے‘ دھوپ میں کڑھتا ہے‘ محنت کی بھٹی میں جلتا ہے‘ کبھی ضرورت پڑے تو اس کےلئے کبھی اپنا انا بیچ دیتا ہے اور کبھی اپنی چمڑی بیچ دیتا ہے ‘پتا ہے کیوں؟ تم پوچھو نا کیوں؟ بیٹی:ڈرتے ڈرتے ماں سے پوچھتی ہے‘ کیوں؟ ماں: کیونکہ مرد کی یہ والی عادت خدا جیسی ہے‘ اب دیکھو نا خدا کو کیا ضرورتکیا
    کیا ضرورتکیا ضرورت تھی کھربوں انسان پیدا کرتا؟

    اور پھر ان کے کھانے پینے رہنے کی چیزیں مہیا کرتا؟ لیکن شاید ضرورت تھی اسے‘ وہ چاہتا تھا کہ کوئی مخلوق ایسی ہو جو پوجا کرے اس کی‘ جو سجدہ کرے اس کے نام پر‘ پھر جتنی کوئی پوجا کرے گا اس کی وہ اتنا ہی خیال رکھے گا اس کا۔ اور سب کچھ دے دینے کے بعد کہا کہ میں رحمن ہوں ‘ میں رحیم ہوں‘ سب گناہ معاف کروں گا لیکن شرک کبھی معاف نہیں کروں گا۔ بس خدا نے اپنی یہی عادت مرد کے خون میں ڈال دی ہے جس طرح اسے اپنی مخلوق سب سے پیاری ہے نا‘ اسی طرح ہر اچھے مرد کو اپنی بیوی بہت پیاری ہوتی ہے‘وہ خدا نہیں ہے لیکن خدا کی طرح اس کےلئے سب کچھ کرتا ہے‘ یا پھر کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی غلطیوں پر رحمن اور رحیم بن جاتا ہے لیکن اس کا شرک کبھی معاف نہیں کرتا
     
  2. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    دھوپ میں کڑھتا ہے‘ محنت کی بھٹی میں جلتا ہے‘ کبھی ضرورت پڑے تو اس کےلئے کبھی اپنا انا بیچ دیتا ہے اور کبھی اپنی چمڑی بیچ دیتا ہے ‘پتا ہے کیوں؟ تم پوچھو نا کیوں؟ بیٹی:ڈرتے ڈرتے ماں سے پوچھتی ہے‘ کیوں؟ ماں: کیونکہ مرد کی یہ والی عادت خدا جیسی ہے‘ اب دیکھو نا خدا کو کیا ضرورتکیا ضرورت تھی کھربوں انسان پیدا کرتا؟ اور پھر ان کے کھانے پینے رہنے کی چیزیں مہیا کرتا؟ لیکن شاید ضرورت تھی اسے‘ وہ چاہتا تھا کہ کوئی مخلوق ایسی ہو جو پوجا کرے اس کی‘ جو سجدہ کرے اس کے نام پر‘ پھر جتنی کوئی پوجا کرے گا اس کی وہ اتنا ہی خیال رکھے گا اس کا۔ اور سب کچھ دے دینے کے بعد کہا کہ میں رحمن ہوں ‘ میں رحیم ہوں‘ سب گناہ معاف کروں گا لیکن شرک کبھی معاف نہیں کروں گا۔

    بس خدا نے اپنی یہی عادت مرد کے خون میں ڈال دی ہے جس طرح اسے اپنی مخلوق سب سے پیاری ہے نا‘ اسی طرح ہر اچھے مرد کو اپنی بیوی بہت پیاری ہوتی ہے‘وہ خدا نہیں ہے لیکن خدا کی طرح اس کےلئے سب کچھ کرتا ہے‘ یا پھر کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی غلطیوں پر رحمن اور رحیم بن جاتا ہے لیکن اس کا شرک کبھی معاف نہیں کرتا
     
  3. محمدداؤدالرحمن علی
    Offline

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    Joined:
    Feb 29, 2012
    Messages:
    16,600
    Likes Received:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    اس تحریر میں لفظ "پوجا" کا استعمال کیا گیا ہے۔ہم اللہ رب العزت کی " عبادت'' کرتے ہیں نہ کہ پوجا۔
    قرآن مجید میں اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں:
    وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّـٰى يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُ
    اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے۔(سورۃ الحجر،آیت نمبر99)

    یہ لفظ مجھے مناسب نہیں لگ رہا باقی آپ کی مرضی
    بُرا لگا ہو تو معذرت
    والسلام
     
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    متفق ہوں آپ سے
     
  5. عبدالمنان خان
    Offline

    عبدالمنان خان ممبر

    Joined:
    Jan 10, 2018
    Messages:
    34
    Likes Received:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    لفظ پوجا اصل میں سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔
    سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
    اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
    ١ - عبادت، پرستش، پرستش کا طریقہ، (مجازاً) تعظیم و تکریم کے آداب و رسوم۔
     
    نعیم likes this.
  6. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2017
    Messages:
    7,190
    Likes Received:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پوجا کے معنی ہندؤں کی عبادت کا طریقہ
    نماز مسلمانوں کی عبادت کا طریقہ
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درست بات ہے۔ اردو چونکہ سنسکرت، فارسی، پنجابی اور عربی زبان سمیت بعض دیگر علاقائی زبانوں کا مجموعہ ہے اس لیے اس کے دامن میں بہت زیادہ گنجائش ہے۔ یہی وجہ ہے جس قدر عمدہ "شاعری" اردو زبان میں ہوتی ہے کسی اور زبان میں نہیں ہوتی۔ الفاظ کے معنی و مفہوم پر توجہ رکھنا ضروری ہے۔ اور اصل و مجاز کو بھی مدںظر رکھنے سے ذہنی وسیع النظری اور وسعتِ قلبی نصیب ہوتی ہے۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.

Share This Page