1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ـــ رمضان کے پکوان ،،

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏17 مئی 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    کھٹی میٹھی فروٹ چاٹ
    اجراء:
    کیلے --- چھ عدد
    امرود--- آدھا کلو
    پپیتہ ---آدھا کلو
    لیموں --دو عدد
    کینو کا جوس-- ایک کپ
    کٹی ہوئی مرچ --آدھا چاۓ کا چمچ
    چاٹ مسالہ-- آدھا چاۓ کا چمچ
    چینی دو چاۓ کے چمچ
    ترکیب:
    تمام پھلوں کا باریک کاٹ کر اس میں لیموں نچوڑ کر اور کینو کا جوس اور تمام مسالہ ڈال کر مکس کریں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لۓ رکھ دیں اور افطار پر نوش کریں ۔
    :zabardast:
    روح افزاء فروٹ چاٹ
    اجزاء :
    شربت روح افزاء --ایک کپ
    سیب---دو عدد
    امرود--- تین عدد
    ناشپاتی--- دو عدد
    پائن ایپل---آدھا کپ
    کیلے--چھ عدد
    انگور-- آدھا کپ
    کریم--ایک پکیٹ
    چینی--- حسب پسند
    ترکیب :
    تمام پھل چھوٹے چھوٹے کیویز میں کاٹ لیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک دیں ،پھر آدھی کریم ڈال کر مکس کریں ،جب چینی کا دانہ گھل جاۓ تو باقی کریم شامل کرکے اوپر سے روح افزاء شربت ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں ،افطاری کے وقت مزیدار روح افزاء فروٹ چاٹ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    پالک کےذائقہ دارپکوڑے
    اجزاء:
    بیسن دو کھانے کے چمچ
    آلو ایک درمیانے سائز کا (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
    پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی
    پالک پتے 6عدد (چھوٹے کٹے ہوئے)
    ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ
    زیرہ ایک بڑا چمچ
    نمک مرچ حسب ذائقہ
    میٹھاسوڈا ایک چٹکی
    اناردانہ ایک چمچ
    ترکیب:
    بیسن میں نمک مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا پانی میں پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں اب پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدارمکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دہی اور شیرے والی فروٹ چاٹ
    ">چینی-1 پاو --- کیلے-6
    ">سیب- ڈیڑھ پاو----- انگور-1 پاو
    ">انار- ا کپ --- چنے-1کپ
    ">آلو-1 پاو --- لیموں - 4
    نمک-حسب ذائقہ
    لال مرچ-حسب زائقہ
    کالی مرچ پوڈر-2 چاے کے چمچ
    مٹر کے دانے-آدھا کپ
    دہی-آدھا کلو
    طریقہ
    مٹر،آلو اور چنے الگ الگ ابال لیں
    تمام پھل دھو کر چھیل لیں اور کاٹ لیں،آلو بھی کاٹ لیں
    برتن میں آدھ لٹر پانی اور چینی ڈال کر پکائیں
    شیرہ تیار ہونے کے قریب ہو تو نمک مرچ کالی مرچ دہی اور لیموں رس ڈال کر پکنے دیں جب گاڑھا ہوجاے تو اتار لیں
    اب اس میں تمام پھل اور مٹر اور آلو ڈال دیں اور مکس کردیں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چکن سبزی مکس پکوڑے

    بیسن -آدھ کلو
    میٹھا سوڈا -آدھا چائے کا چمچ یا بیکنگ پوڈر ا چائے کا چمچ
    انڈہ - 1 عدد
    پانی حسب ضرورت اچھی طرح ان کو مکس کر لیں
    پیاز - 2 عدد باریک کٹے ہوئے
    ہرا دھنیا-ہری مرچ-حسب پسند
    آلو- 1 عدد کچا باریک کاٹ لیں
    پالک- آدھی گٹھی
    نمک والا ابلاہوا چکن -1 کپ ریشہ کر لیں
    کالی مرچ- آدھا چائے کا چمچ
    اجوائن- آدھا چائے کا چمچ
    ثابت دھنیا -ا چمچ کھانے کا
    زیرہ-ا چمچ کھانے کا
    گرم مسالہ پسا ہوا-اچائے کا چمچ
    سرخ مرچ- ا چمچ کھانے کا
    لہسن ادرک پیسٹ -اچائے کا چمچ
    نمک -حسب پسند
    تمام اشیا مکس کر کے 2 گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر پکوڑے تل لیں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بینگن اور کھوپرے کے پکوڑے
    تازہ بینگن درماینہ سائز-3 سے 4
    میدہ ایک کپ
    بیکنگ پوڈر-ا ٹی سپون
    پانی-3/2 کپ
    کوکونٹ کریم-آدھا کپ
    انڈے 2 عدد پھینٹے ہوئے
    کھوپرا 4/3 کپ
    آئل
    ترکیب
    بینگن کو لمبائی کے رخ کاٹ کر پھانکیں بنا لیں اور نمک چھڑک کر رکھ لیں،آدھے گھنٹے بعد ان کو دھو کر خشک کر لیں اور کارن فلور میں رول کر کے رکھ لیں
    ایک پیالے میں میدہ بیکنگ پوڈر چھان کر ڈالیں اور انڈے کوکو نٹ کریم اور پانی بھی ملا دیں اور پھینٹ کر ملائم مرکب تیار کر لایں
    اب اس میں حسب زائقہ نمک اور کالی مرچ ملا دیں ساتھ ہی کھوپرا بھی
    اب آئل گرم کریں اور بینگن کی پھانکوں کو اس مرکب میں ڈبو ڈبو کر تل لیں
    املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آلو کا مزیدار ترین سموسہ
    اجزائ:
    سموسہ پٹی کی تیاری
    میدہ 2کپ
    صاف مکھن 3چمچ
    نمک حسب ضرورت
    اجوائن حسب ضرورت
    سموسہ پٹی 2عدد
    مرچ حسب ضرورت
    دھنیہ حسب ضرورت
    کشمش ایک چمچ کوٹ کر
    کاجو ُ باریک ایک چمچ
    سرخ مرچ حسب ضرورت
    سبز مرچ حسب ضرورت
    ادرک حسب ضرورت
    گرم مصالحہ آدھ چمچ
    اس کے علاوہ ذائقہ بڑھانے کے لئے خشک آم کاپاﺅڈر
    بنانے کا طریقہ:
    میدے میں نمک اور اجوائن اور پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر تھوڑا سا پانی ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں، گوندھے ہوئے میدے پر باریک کپڑا ڈال کر15منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
    ٭.... اب آلو اور مٹر علیحدہ علیحدہ ابال لیں، آٹو ٹھنڈے ہونے پر ان کا میدہ بنائیں اور ایک باﺅل میں ڈال کر تمام خشک مصالحہ جات اس میں ملا دیں جس میں ہری مرچ اور ادرک حسب ضرورت شامل کر لیں اور اچھی طرح ملائیں۔
    ٭.... اب گوندھے ہوئے میدے کو آٹھ مساوی حصوں میں تقسیم کریں اور ہر حصے کو پانچ ڈایا میٹر دائرے میں تہہ کر لیں اور اسے دو حصوں میں نصف دائرے کی شکل میں کاٹ لیں۔
    ٭.... اب ایک نصف دائرہ نما پٹی اٹھائیں اور اسے کون کی شکل میں تہہ کریں، کون بناتے وقت آپ ہلکا سا پانی بھی لگا سکتے ہیں اب ان میں آلوﺅں کی بنائی ہوئی پیٹھی بھر کر تیسری طرف سے انہیں بند کر دیں۔
    ٭.... اب کڑاہی میں تیل یا گھی ڈال کر سموسوں کو اچھی طرح فرائی کریں جب تک یہ گولڈن براﺅن رنگ نہ اختیار کر لیں۔

    نوٹ ،، 16 سموسہ تیار ہونے چائیں ،،
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    قیمے کے سموسے
    قیمہ آدھا کلو
    میدہ ۲۵۰ گرام یا ایک پائو
    گھی یا پکانے کا تیل ۲۵۰ ملی لیٹر
    پیاز ایک پائو
    لہسن ایک گٹھی
    ادرک ۲۵ گرام
    گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
    سبز مرچ ۴ عدد
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:

    ایک برتن میں میدہ ڈالیں اور اس میں دو کھانے والے چمچے گھی یا تیل ملا کر اسے سخت گوندھ کر رکھ لیں۔
    ایک دیگچی میں آدھا گھی یا تیل گرم کرکے اس میں پیاز کاٹ کر ڈال لیں۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہوجائے تو قیمہ، لہسن، ادرک اور سبز مرچ کاٹ کر ڈال لیں۔ اسے خوب بھون لینے کے بعد نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں تاکہ قیمہ اچھی طرح گل جائے۔ جب قیمہ گل جائے اور پانی بالکل خشک ہوجائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ بعد اتار لیں۔
    اب گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں۔ آدھے حصے میں تیار کیا ہوا قیمہ رکھیں اور باقی آدھے حصے سے سموسے کو بند کر دیں۔ کناروں کو انگلیوں سے اچھی طرح دبا کر بند کر لیں تاکہ سموسہ کھل نہ جائے۔
    باقی گھی کو فرائی پان میں ڈال کر ان سموسوں کو تل لیں اور بادامی ہونے پر اتار لیں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    سموسے ترکیب 2
    دو کپ آٹا
    چار چائے کے چمچ تیل
    12 سے 14 چائے کے چمچ پانی
    ایک چائے کا چمچ اجوائن
    نمک حسب ذائقہ
    تلنے کے لیے تیل
    آلو مصالحہ: درمیانے سائز کے تین آلوﺅں کو ابال لیں۔ ابلنے کے بعد حسب ذائقہ نمک، آدھا چائے کا چمچ زیرہ، چوتھائی چائے کا چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا، چوتھائی چائے کا چمچ کٹی ہوئی سبز مرچیں، تلی ہوئی پیاز، آدھا چائے کا چمچ اجوائن، آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا سوکھا دھنیا، ان سب کو ایک ساتھ ملا کر کچل لیں اور چار چائے کے چمچ تیل میں تیز آنچ پر کچھ منٹ کے لیے تل لیں۔
    قیمہ مصالحہ:
    درمیانے سائز کی پیاز کا آدھا حصہ دو سے تین چائے کے چمچ تیل میں براﺅن کرلیں، جب ایسا ہوجائے تو اس میں آدھا کلو قیمہ، آدھا چائے کا چمچ زیرہ، آدھا چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر، آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ ادرک و لہسن کا پیسٹ اور نمک حسب ذائقہ شامل کرلیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک درمیانی آنچ پر اسے پکائیں، جس کے بعد آنچ کو تیز کردیں اور اس دوران اسے پانچ منٹ یا اس وقت تک مسلسل ہلاتے رہے جب تک تیل گوشت سے الگ نہیں ہوجاتا۔
    طریقہ کار
    سموسے کے خول کے لیے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں اور اس کے بعد آٹے میں گوندھ کر پیڑوں کی شکل دیں، اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے کمرے کے عام درجہ حرارت میں رکھ دیں۔

    اس کے بعد انہیں 6 مساوی پیڑوں کی شکل میں تقسیم کرکے 6 گول روٹیاں بنائیں اور آدھے گول کی شکل میں کاٹ لیں جبکہ روٹی کے ٹکڑوں کے سیدھے کناروں پر کچھ پانی لگائیں اور اسے موڑ کر بند کردیں۔

    اب کون کی شکل کے سموسے کے اس خول کو آلو یا قیمے سے بھریں اور اس کے کون کے گول گھیر پر کچھ پانی لگا کر اس کے کونوں کو دبا کر سیل کردیں۔

    اب سموسے کو گرم تیل (تیز آنچ) میں ڈال دیں اور آنچ کو سموسہ ڈالنے کے بعد ہلکا کردیں اور اس وقت اس آنچ پر پکائیں جب تک وہ گولڈن براﺅن نہ ہوجائے۔ اس کے بعد آنچ کو بڑھائیں اور سموسے کو کڑھائی سے نکال لیں، اس کا تیل چھان لیں اور پھر اس کا مزہ لیں۔

    [​IMG]





     
    پاکستانی55، ھارون رشید اور چھٹا انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دھی بنانا بہت ہی آسان ہے ، ہم خود بھی گھر میں بناتے ہیں
    اس کا طریقہ بہت ہی سادہ ہے کہ نیم گرم دودھ میں کھٹی دہی جسے ”چھاج“ کہا جاتا ہے، ملا کر رات بھر رکھ دیا جاتا ہے۔ صبح یہ دودھ مائع کی بجائے ٹھوس حالت میں آجاتا ہے اور اس کے اوپر ملائی بھی ہوتی ہے
    ٹوٹکا ::
    ٭دہی کوزیادہ دن استعمال کرنا:دہی کو زیادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی 4 سے 5 دن تک ویسے ہی تازہ رہے گا۔
     
    Last edited: ‏18 مئی 2017
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دہی بھلے بنانے کا طریقہ
    اجزا
    ماش کی دال: ایک کپ
    ادرک: آدھا چائے کا چمچ
    نمک: حسب ذائقہ
    دہی: تین پاؤ
    زیرہ:دو چائے کے چمچ
    ہرا دھنیا: دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ: ایک چوتھائی چائے کا کپ
    لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
    تیل: حسب ضرورت
    ترکیب
    ماش کی دال کو چار گھنٹے تک بھگوئیں اور ادرک کے ساتھ چوپر میں ڈال کر پیس لیں۔ ان میں نمک اور مرچ حسب ذائقہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا لیں۔
    کراہی میں دہی بڑوں کے ان کبابوں کو تل لیں۔
    دہی میں نمک، زیرہ،کٹا ہوا ہرا دھنیا، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔
    سرونگ ڈش میں بھلے ڈال کر اوپر دہی کا مکسچر پھیلائیں اور چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اسپیشل آلو چھولے چاٹ
    سفید چنے چار کپ
    آلو دو عدد
    پیاز دو عدد لچھے دار کٹی ھوئی
    کوئی سی بھی چلی گارلک ساس( اگر نہ ھوتو عام کیچپ میں کٹی ھوئی لال مرچ اور ایک ٹی اسپون پسا ھوا لہسن ملا کر )
    دو بڑے ٹیبل اسپون
    گھر کا بنا ھوا چاٹ مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
    ہرا دھنیا ہری مرچ حسب ضرورت
    کٹی میٹھی چٹنی جو دہی بڑے کے ساتھ بنائی تھی ایک ٹیبل اسپون
    پاپڑی تھوڑی سی
    ترکیب.....چاٹ مصالحہ
    اجزا
    ثابت دھنیا دو ٹیبل اسپون
    لال مرچ ثابت چھ سے آٹھ عدد
    سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون
    کالا نمک آدھا چائے کا چمچہ
    نمک حسب ضرورت
    امچور کا پوڈر یا پسا ھوا امچور ایک ٹیبل اسپون
    …ترکیب
    سب سے پہلے ثابت دھنیا لال مرچ اور سفید زیرہ خشک توے پر بھون لیں خوشبو آئے تو اتار کر باریک پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا مکس کرلیں
    آپ نے بازار کے چاٹ مصالحے بہت لیئے ھونگے لیکن اس چاٹ مصالحہ کی بات ہی اور ھے
    …چھولے بنانا
    چنے دھوکر رات بھر کے لیئے بگھودیں
    صبح انھیں ابلنے رکھ دیں
    جب گلنے کے قریب ھوں تو آلو دھوکر چھلکے سمیت ڈال دیں
    آلو گل جائیں تو نکال لیں پانی بلکل خشک نہ کریں اور ان پکتے ھوئے چنوں میں چاٹ مصالحہ ڈال دیں
    مکمل گل جائیں تو اب ایک پیالے میں نکال کر چلی گارلک ساس ملا لیں اور نمک چکھ لیں
    اب جس ڈش میں پیش کرنا ھو اس میں ڈال کر پیاز لچھے دار کاٹ کر دھوکر ڈالیں آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈالیں کٹھی میٹھی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر ہرا دھنیا ہری مرچ سے سجاکر پیش کریں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بھئی سبحان اللہ
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک الله ،،
    ہر بار کی طرح یہ رمضان بھی با برکت ثابت ہو اللہ ہم سب کی ہر عبادت قبول فرمائے آمین
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بہن

    اللہ کریم آپ کو بھی خوشیاں اور سلامتی عطا کرے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں