1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دلچسپ و عجیب

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏30 جون 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سانپ کے ساتھ سیلفی کے شوق میں امریکی شہری کو اسپتال کا ڈیڑھ لاکھ ڈالرکا بل دینا پڑگیا
    سین دیاگو: سیلفی کا بخار دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا جارہا ہے تاہم بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑجاتا ہے، ایسا ہی معاملہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں پڑگئی۔
    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے سین ڈیاگو میں ایک شخص ٹوڈ فیسلرز سیروتفریح کررہا تھا کہ اس دوران اسے جھاڑیوں میں ایک سانپ نظر آیا جسے اس نے دم کی طرف سے پکڑ کر باہر کھینچ لیا،باہر آنے پر پتا چلا وہ ایک ریٹل اسنیک تھا جس کا شمار انتہائی زہریلے سانپوں میں ہوتا ہے۔
    ریٹل اسنیک کو دیکھ کر ٹوڈ فیسلرز میں سیلفی لینے کا شوق بیدار ہوا اوروہ جیسے ہی سانپ کے ساتھ سیلفی بنانے لگاتو سانپ نےموقع غنیمت جان کر اس کے بازوپرڈس لیا اور واپس جھاڑیوں میں فرار ہوگیا۔سانپ کے زہر نے تیزی سے اثر دکھانا شروع کیا اورفیسلرز کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا اور وہ درد کی شدت سے بری طرح تڑپنے لگا۔
    فیسلر کو طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں زہر کے خاتمے کے لئے خصوصی تریاق دیا گیا تاہم زہر کی تاثیر اس قدرزیادہ تھی کہ اس کو متعدد بار انجیکشن لگانے پڑے اور کیلی فورنیا کے دواسپتالوں کا اینٹی وینم انجکشنز یعنی زہر کے تریاق کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ صحت یابی کے بعد جب فیسلرز کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بل دیا گیا گیا تو اس کی آنکھیں ایک بار پھر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ اس کی سیلفی کے شوق نے اسپتال کا بل لاکھ ڈالر سے زائد بنادیا تھا۔
    امریکا میں سانپ کے زہر کے خاتمے کیلئے لگایا جانے والا اس انجکشن کی ایک خوراک 2ہزار ڈالر ہوتی ہے اور اسے اسپتال میں 83 ہزار ڈالر کے انجیکشن لگ چکے تھے۔ فیسلرز کے پاس ایک سال سے زائدعرصے سے ایک اورسانپ موجود تھا لیکن وہ اس واقعے سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اسے بھی جنگل میں لے جاکر آزاد کردیا۔
    واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں ہر سال سانپوں کے ڈسنے کے تقریباً 100 واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے 10 سے 12 صرف سین ڈیاگو کاؤنٹی میں ہوتے ہیں۔
    [​IMG]

    http://urdu.khabrainmanchester.com/interesting-and-funny-46/
     
    ناصر إقبال، untamedheart اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. untamedheart
    آف لائن

    untamedheart ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2017
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    very funny
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حرم کے سلسلے میں عرب شیوخ خاصے بدنام ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو حرم کے باب میں عربوں کے کان کاٹتے نظر آتے ہیں۔ ذیل کی مختصر سی فہرست سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں کیسے کیسے نامدار شوہر اور بیویاں موجود رہی ہیں۔

    1:۔ شہنشاہ مونگٹ (اس پر "دی کنگ اینڈ آئی" نامی فلم بھی بن چکی ہے) -------- سیام --------- نو ہزار بیویاں
    2:- شہنشاہ موٹیسا ---------- یوگنڈا ---------- سات ہزار بیویاں
    3:- شاہ سلمان ---------- اسرائیل ---------- سات سو بیویاں
    4:- آگسٹس دی اسٹرونگ ---------- سیکسونی ---------- تین سو پچاس بیویاں
    5:- فان آف بالکم ---------- کیمسٹرن ---------- ایک سو بیویاں
    6:- جوزف اسمتھ ---------- امریکہ ---------- انچاس بیویاں
    7:- ابن سعود ---------- سعودی عرب ---------- پینتیس بیویاں
    8:- برگھم ینگ ---------- امریکہ ---------- ستائیس بیویاں
    9:- ہیرونی مس ---------- روم ---------- اکیس بیویاں
    10:- گیلن ڈی ماس ---------- امریکہ ---------- انیس بیویاں
    11:۔ ایلک واڈ ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں
    12:۔ ایڈورڈ ٹیک ---------- انگلینڈ ---------- سولہ بیویاں
    13:۔ ٹومی مینوال ---------- امریکہ ---------- گیارہ بیویاں
    14:۔ کڈ میکائے ---------- امریکہ ---------- دس بیویاں
    15:۔ پانکو وِلا ---------- میکسیکو ---------- نو بیویاں
    16:۔ آرٹی شا ---------- امریکہ ---------- آٹھ بیویاں
    17:۔ بیورے ایری ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں

    کچھ نامور خواتین ایسی بھی ہیں جو بیک وقت کئی کئی شوہروں کی بلا شرکت غیرے مالک رہی ہیں۔

    1:۔ ملکہ کاہینا ---------- باربیری ---------- چار سو شوہر
    2:۔ مقریسیا ووگن ---------- انگلینڈ ---------- اکسٹھ شوہر
    3:۔ لوزیانا ایلن ---------- امریکہ ---------- سولہ شوہر
    4:۔ مارتھا جین بروک ---------- امریکہ ---------- بارہ شوہر
    5:۔ میری میکڈونلڈ ---------- امریکہ ---------- آٹھ شوہر
     
  4. untamedheart
    آف لائن

    untamedheart ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2017
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    amazing informative thread
     
    ناصر إقبال، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    موبائل فون سے آن لائین ہوتے ہیں ؟
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کون؟
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جن کا اقتباس لیا ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  9. untamedheart
    آف لائن

    untamedheart ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2017
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    سیلفی کے جنون نے اب تک دنیا بھر میں سیکڑوں افراد کی جانیں لے لی ہیں اور اس شوق کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی فہرست میں پاکستان کا دوسرانمبر ہے۔امریکی یونی ورسٹی اور بھارتی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سلیفی لینے کی کوشش میں سب سے زیادہ ہلاک افراد کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 76 افراد اس شوق میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ، پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں 9 افراد سیلفی کے شوق کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رپورٹ میں امریکہ کا تیسرا نمبر ہے جہاں 8 افراد ہلاک ہوئے ، روس میں صرف 6 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سماجی میڈیا پر زیادہ سے زیادہ لائکس اور کمنٹس کی وجہ سے لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لیتے ہیں اور اسی میں ان کی جان چلی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جاری رپورٹ کے مطابق صرف سیلفی کے شوق میں تقریباً 12 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ اس سال ان افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے بھی ساتھ لے چلیں
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عجیب و غریب درخت
    » انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جو قدر میں سات فٹ کے لگ بھگ لمبا ہوتا ہے۔ قدرت نے اس میں انوکھی خوبی پیدا کی ہے کہ وہ رات کو اس طرح چمکتا ہے کہ اس کی چمک میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے اور اس کی روشنی میں پڑھا اور لکھا جاسکتا ہے۔

    » جزائر غرب الہند میں پام کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس کے پتے دنیا کے ہر درخت کے پتوں سے زیادہ لمبے ہیں، اس کے ایک پتے کی لمبائی 65 فٹ بنتی ہے۔

    » اس وقت دنیا کا سب سے اونچا درخت کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہے اور اس کا نام ہاروڈ ڈیسی ہے، اس کی بلندی37606 فٹ ہے۔

    » جب سکندر اعظم نے ہندوستان پر حملہ کیا تو ہندوستان میں بڑ کا ایک ایسا درخت تھا جو اس قدر پھیلا ہوا تھا کہ سکندر اعظم کی فوج کے سات ہزار سپاہیوں نے اس کے نیچے پڑاؤ ڈالا تھا۔

    » جزائرغرب الہند میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کی شاخوں کا چھلکا اتار کر ڈبل روٹی کی طرح کھاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بھی ڈبل روٹی کی طرح ہوتا ہے اور تاثیر بھی۔

    » ترکی کے شہر سمرنا میں ایک ایسا درخت اب بھی موجود ہے جس کا تنا قدرت نے اس طرح تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے کہ تین دروازے بن چکے ہیں، ان کے بیچ سے ایک سڑک گزرتی ہے۔ اس عجیب و غریب درخت کو دیکھنے کے لیے ہزاروں غیرملکی ہر سال سمرنا جاتے ہیں۔

    » آسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کا تنا بوتل کی شکل سے ملتا جلتا ہے اس کے اس بوتل نما تنے میں ہر وقت پانی رہتا ہے۔ اس کے تنے میں سوراخ کیا جائے تو پانی بہنے لگتا ہے، لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں اور اسے پانی ک درخت کہتے ہیں۔

    » آسڑیلیا، برازیل اور جبوبی امریکہ میں ایک ایسا درخت ہے جس کے رس کا ذائقہ بالکل دودھ جیسا ہے، ایسے علاقے کے لوگ جہاں یہ درخت پائے جاتے ہیں اس کے رس کو دودھ کی طرح ہی استعال کرتے ہیں اور اس درخت کو دودھ کا درخت کہتے ہیں۔
     
    آصف احمد بھٹی، ناصر إقبال، حنا شیخ 2 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چار کا عجیب و غریب چکر
    چارلس پنجم جرمنی کا بادشاہ تھا۔ اس نے 1316ء سے 1376 تک حکومت کی۔ وہ روزانہ چار مرتبہ کھانا کھاتا تھا۔ وہ چار زبانیں جانتا تھا۔ اُس نے چار شادیاں کی تھیں۔ اس کے چار محل، ہر محل میں چار کمرے تھے اور چار چار منزلیں تھیں۔ اس کے شاہی تاج میں چار ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ جب اس کا انتقال ہوا تو اس کے بستر پر چار معالج موجود تھے۔ وہ 29 نومبر 1376ء کو چار بج کر چار منٹ پر مرا۔
     
    ناصر إقبال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چو 'رس
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا 186سالہ کچھوا
    برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا میں جوناتھن نامی ایک معمر ترین کچھوا ہے جس کی عمر اس وقت 186 سال ہے جس سے متعلق ماہرین نے ایسا انکشاف کیا کہ سب انگشت بدنداں ہو گئے
    [​IMG]
    دنیا میں اس وقت جو سب سے بوڑھا جانور زندہ ہے وہ ایک کچھوا ہے۔

    برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے اس کچھوے کی عمر 186سال ہے ۔اب ماہرین نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔

    ویب سائٹ ksbw.comکی رپورٹ کے مطابق اس کچھوے کا نام جوناتھن ہے جو گزشتہ 26سال سے ’فریڈریکا‘ نامی مادہ کے ساتھ رہ رہا تھا ان دونوں میں جنسی تعلق بھی تھا لیکن آج تک ان کے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا جس پر ماہرین حیران تھے۔

    گزشتہ دنوں فریڈریکا کی موت واقع ہو گئی تو ماہرین نے اس کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فریڈریکا بھی دراصل مادہ نہیں بلکہ نر تھی۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مسکراہٹ بکھیرنے پر چہرہ دکھانے والا آئینہ تیار
    [​IMG]
    ترکی کے ایک ڈیزائنر نے ایسا شیشہ تیار کیا ہے جس میں دیکھنے کے لیے مسکرانا ایک شرط ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ خوش رہنا اور مسکرانا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ مشکلات اور دکھوں کی وجہ سے ہسنا اور مسکرانا بھول جاتے ہیں ایسے میں ترکی کے ایک ڈیزائنر نے مریضوں، غم و مشکلات سے متاثر لوگوں کے لیے ایسا شیشہ متعارف کیا ہے جس میں دیکھنے سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا۔

    اس آئینے میں نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فیشل ریکگنیشن فیچر ڈالا گیا ہے اور جب کوئی فرد اس میں دیکھے گا تو اس سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا، یہ فیچر چہرے کی مسکراہٹ کو جانچے گا جس کے بعد شیشے میں شکل دیکھی جاسکے گی ۔

    [​IMG]
    اس شیشے کو ایک نظر دیکھا جائے تو یہ ٹیبلٹ کی طرح نظر آئے گا لیکن اسے دیوار پر لٹکانے کے ساتھ کسی جگہ رکھا بھی جاسکتا ہے۔

    آئینے کے ڈیزائنر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ایک قریبی دوست کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جو شیشے میں اپنی شکل کافی افسردگی سے دیکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسے تمام لوگوں پر تحقیق کی اور ایسا شیشہ بنایا جس میں جب دیکھا جائے تو مسکراہٹ بکھر جائے۔ اس دلچسپ شیشے کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالر تک ہے۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دوبھائیوں کی موت کا عجیب و غریب واقعہ
    [​IMG]
    کیا آپ نے اس عجیب وغریب واقعہ کے متعلق سنا ہے جس میں دو بھائی ایک سال بعد ایک ہی دن ایک ہی جگہ اور ایک ہی گاڑی سے ہلاک ہوئےجس میں ڈرائیور اور مسافر بھی وہی تھے۔؟
    نہیں تو سنیئے ۔ دوبارہ
    20 جولائی 1975ء
    Erskine Lawrence Ebbin
    نامی نوجوان کو ایک ٹیکسی نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔۔۔۔
    ٹھیک ایک سال قبل بیس جولائی انیس سو چوہتر کو اس لڑکے کا بھائی اسی سڑک پر،اسی سواری پر اسی ٹیکسی سے ٹکرا کر ہلاک ہوا تھا۔۔۔یہی ڈرائیور تھا اور یہی مسافر تھا
    دونوں بھائیوں کی مرتے وقت عمر سترہ سال تھی۔دونوں ایک ہی موپڈ(جھاڑن) پر سوار تھے۔۔موت کی وجہ وہی ایک ٹیکسی،ایک ہی ڈرائیور ایک ہی تاریخ، اور ٹیکسی میں دونوں دفعہ وہی مسافر

    بس وقت میں پچاس منٹ کا فرق تھا۔۔

    حوالہ

    http://www.omgfacts.com/lists/10252/Two-brothers-were-killed-by-the-same-guy-driving-the-same-taxi-in-the-same-month-a-year-apart
     
    ناصر إقبال، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پتھر کا کاغذ
    [​IMG]
    روس کے ایک سائنسدان ایک نئی قسم کا کاغذ تیار کیا ہے اس کاغذ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کی لکڑی یا کوئی ریشہ استعمال نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسے صرف اور صرف پتھر سے تیار کیا گیا ہے روسی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کاغذ عام کاغذ سے پانچ گنا زیادہ باریک اور زیادہ مضبوط ہے اور اس پر حرارت کا اثر بھی نہیں ہوتا۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ پاسپورٹ بھی جار ی کئے جائینگے
    سندھ حکومت نے جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل وحرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک عدد پھل کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے
    [​IMG]
    یہ پھل زیادہ تر انڈونیشیا اور اس کے قریبی ممالک میں ملتا ہے—فوٹو: سی این این

    اگرچہ پاکستان میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمت اتنی کم نہیں، تاہم دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کچھ پھلوں کی قیمت سونے کے ڈھائی تولے کی قیمت کے برابر بھی ہے۔

    جی ہاں، انڈونیشیا میں ایک پھل کی ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تقریبا پاکستانی ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کروڑوں افراد اس پھل کا نہ تو نام جانتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس پھل کو دیکھا او چکھا ہے۔

    تاہم اس مہنگے ترین پھل کی نسل کے کچھ پھل انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت ان کے پڑوسی ممالک اور جزائر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ (Durian) نامی ایک ذائقہ دار پھل کی نسل کے ایک پھل کو انڈونیشیا کے ایک شاپنگ مال میں ایک ہزار امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔


    اس پھل کے ایک عدد کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ بہت سارے انڈونیشیائی افراد کی یومیہ تنخواہ بھی اتنی نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک عام انڈونیشیائی شخص کی یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 190 امریکی ڈالر تک ہوتی ہے، تاہم اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہے۔

    پاکستانی روپوں میں اس پھل کے ایک عدد کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے جو تقریبا ڈھائی تولے سونے کے برابر ہے۔
    اس پھل کی اتنی ساری قیمت کے حوالے سے سب سے پہلے انڈونیشیا کی سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئیں، جس کے بعد دور دراز علاقوں سے کئی افراد نے اس شاپنگ مال کا رخ کیا اور اس قیمتی پھل کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ پھل در اصل (Durian) نامی پھل کی ایک نایاب جنس ہے، جس سے متعلق زرعی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل دیتا ہے۔

    اس پھل کو ’جے کوئین‘ کا نام دیا گیا ہے جو (Durian) نامی انڈونیشن، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں ملنے والے پھل کی نسل سے ہے، تاہم اسے نایاب قرار دیا جا رہا ہے۔

    [​IMG]
    Durian نامی پھل کی اتنی قیمت نہیں ہوتی، تاہم اس کی 2 نسلوں سے تیار کی گئی نئی نسل کے پھل کی قیمت زیادہ ہے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب


    اس پھل کے درخت کو بنانے والے زرعی ماہر کے مطابق اس نے اس پھل کے درخت کو (Durian) پھل کی 2 مختلف علاقوں میں ہونے والی نسلوں کو ملاکر ایک تیسری نسل یعنی ’جے کوئین‘ کو بنایا ہے۔

    (Durian) پھل کی 2 نسلوں کو ملا کر پھل کی تیسری نسل بنانے والے ماہر کے مطابق چوں کہ اس پھل کا درخت ہر تین سال بعد صرف 20 عدد پھل ہی دیتا ہے، اس لیے یہ پھل نایاب ہے۔

    رپورٹس کے مطابق (Durian) نامی پھل کی کھال سخت اور خاردار ہوتی ہے، جب کہ اس کا گودا انتہائی ذائقہ دار ہوتا ہے، جس کا ذائقہ بادام اور مکھن کے مشترکہ لذیذ ذائقے جیسا ہوتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق (Durian) نامی پھل کی بو انتہائی ناخوشگوار ہوتی ہے اور کئی لوگ اس کی بو کی وجہ سے اس پھل کو دیکھنا تک پسند نہیں کرتے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں