1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ہما, ‏14 مئی 2006۔

  1. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سک

    <center>
    خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے
    ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے

    ہو کر خرابِ مے ترے غم تو بھلا دیئے
    لیکن غمِ حیات کا درماں نہ کر سکے

    ٹوٹا طلسمِ عہدِ محبت کچھ اِس طرح
    پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے

    ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی
    وہ بھی علاجِ شوقِ گریزاں نہ کر سکے

    کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
    ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کرسکے

    مایوسیوں نے چھین لئے دل کے ولولے
    وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے

    ساحر لدھیانوی
    </center>
     
    حافظ محمد عمران، فیاض أحمد اور چوتھا انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے

    ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی
    وہ بھی علاجِ شوقِ گریزاں نہ کر سکے

    بہت خوب شاعری ہے :222:
     
  3. چوتھا انسان
    آف لائن

    چوتھا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2016
    پیغامات:
    237
    موصول پسندیدگیاں:
    49
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہے
    جب تم مجھے اپنا کہتے ہو اپنے پہ غرور آ جاتا ہے
    تم حسن کی خود ایک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیں
    محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
    ہم پاس سے تم کو کیا دیکھیں تم جب بھی مقابل ہوتے ہو
    بیتاب نگاہوں کے آگے پردہ سا ضرور آ جاتا ہے
    جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلا
    مرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے
    ( ساحر لدھیانوی )
     
    حافظ محمد عمران اور فیاض أحمد .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حافظ محمد عمران
    آف لائن

    حافظ محمد عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏22 دسمبر 2016
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں