السلام علیکم۔کیا حال ہیں آپ سب بھائیوں بہنوں کے؟ اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔ ہمیشہ اپنی خوشی اپنی فیملی کے علاوہ آپ سب بھائیوں کے ساتھ شئیر کی ہے ۔آج بھی کر رہی ہوں۔ الحمد اللہ آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے میری ڈگری(MIT) مکمل ہوگئی ہے 81٪ کے ساتھ۔ یہ سب میرے ماں باپ، اساتذہ اور آپ سب کی دعاؤں کی بدولت ممکن ہوا۔ آپ سب کی محبت کی ممنون ہوں۔ جب اس فورم میں آئی تھی تب میرا پہلا سمسٹر تھا۔اور آج اللہ کے فضل سے کامیاب ہوگئی ہوں۔ اب منہ میٹھا کریں میری طرف سے آپ سب۔ ہارون بھائی آپ کو منع ہے مگر بہن کی خوشی کی وجہ سے آپ کو رعایت مل رہی ہے دعاؤں میں اسی طرح یاد رکھیے گا ہمیشہ۔ آپ سب کی دعاؤں کی طالب۔۔ دُعا
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے ۔آمین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ارے واہ۔۔۔۔۔ بھائی جی گریٹ سرپرائز فار می۔۔خوش رہیں سدا سلامت رہیں۔آمین بہت بہت شکریہ۔جزاک اللہ خیرا
بڑی عید کی بڑی خوشیاں اور ہماری پیاری ننھی سی چڑیا کی کامیابی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں بھئی اور ساتھ
پہلے سیمسٹر میں خوشیاں بکھیرنی والی اور قہقہے لگانی والی صارفہ کامیابی کے بعد اتنی بدل گئیں کہ میرے لئے ناصرف تعجب کا باعث ہے بلکہ حیرت بھی ہے کہ کامیابی میں تو انسان خوشی سے جھومتے نہیں تھکتا اور آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر میری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمیشہ خوش رہیے اور کامیابی آپ کے قدم چومے۔ مخلص غوری