1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محسن نقوی کی شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by نظام الدین, May 5, 2015.

  1. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی مدت بعد ملے ہو
    کن سوچوں میں گم پھرتے ہو
    اتنے خائف کیوں رہتے ہو؟
    ہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو
    تیز ہوا نے مجھ سے پوچھا
    ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو؟
    کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے
    رات گئے تک کیوں جاگے ہو؟
    میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں
    تم دریا سے بھی گہرے ہو
    کون سی بات ہے تم میں ایسی
    اتنے اچھے کیوں لگتے ہو؟
    پیچھے مڑ کر کیوں دیکھتا تھا
    پتھر بن کر کیا تکتے ہو؟
    جاؤ جیت کا جشن مناؤ
    میں جھوٹا تم سچے ہو
    اپنے شہر کے سب لوگوں سے
    میری خاطر کیوں الجھے ہو؟
    کہنے کو رہتے ہو دل میں
    پھر بھی کتنے دور کھڑے ہو
    ہم سے نہ پوچھو ہجر کے قصے
    اپنی کہو اب تم کیسے ہو؟
    محسن تم بدنام بہت ہو
    جیسے ہو، پھر بھی اچھے ہو
    (محسن نقوی)
    [​IMG]
     
  2. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    آوارگی
    یہ دل یہ پاگل دل میرا کہاں بجھ گیا! آوارگی
    اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا؟ آواگی
    کل سب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
    میں نے کہا تو کون ہے؟ اس نے کہا! آوارگی
    اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب
    صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا! آوارگی
    یہ درد کی تنہائیاں، یہ دشت کا ویراں سفر
    ہم لوگ تو اکتا گئے، اپنی سنا! آوارگی
    کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
    محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا! آوارگی
    (محسن نقوی)
    [​IMG]
     
  3. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے اپنوں کے رویوں سے یہ محسوس کیا

    دل کے آنگن میں بھی دیوار اٹھادی جائے

    (محسن نقوی)

    [​IMG]
     
  4. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    غم کے سنجوگ اچھے لگتے ہیں

    مستقل روگ اچھے لگتے ہیں

    کوئی وعدۂ وفا نہ کر، کہ مجھے

    بے وفا لوگ اچھے لگتے ہیں

    (محسن نقوی)
    [​IMG]
     
  5. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
    [​IMG]
     
  6. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    نگارِ وقت اب اسے لہو سے کیا چمن کریں؟
    یہ دشتِ جاں کہ ہانپتا رہا سراب اوڑھ کر
    لَبُو کے حرفِ نرم کی تپش سے مَت جگا اِسے
    یہ دل تو کب کا سو چُکا رادئے خواب اوڑھ کر

    محسن نقوی
    لاھور 21 ستمبر 1985
     
  7. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔۔

    مجھے اس سے محبت ہے
    کہ اس نے دار کے ماتھے پہ زخمی انگلیوں سے زندگی
    کا نام لکھ کر
    اپنے ہونے کا بھرم رکھا
    کہ اس نے عہد کے سارے اندھیرے چیر کر
    سچ کے سویرے میں قدم رکھا

    محسن نقوی
     
  8. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ ۔ ۔
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے

    تو دير تک مرے گھر کا سکوت بولتا ہے

    ہم ايسے خاک نشيں کب لبھا سکيں گے اسے

    وہ اپنا عکس بھي ميزان زر ميں تولتا ہے

    جو ہو سکے تو يہي رات اوڑھ لے تن پر

    بجھا چراغ اندھرے ميں کيوں ٹٹولتا ہے؟

    اسي سے مانگ لو خيرات اس کے خوابوں کي

    وہ جاگتي ہوئی آنکھوں ميں نيند کھولتا ہے

    سنا ہے زلزلہ آتا ہے عرش پر محسن

    کہ بے گناہ لہو جب سناں پہ بولتا ہے​
     
  10. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
     
  11. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    باکمال
     
  12. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    اس کو غلافِ روح میں رکھا سنبھال کر
    محسن وہ زخم بھی تو کسی آشنا کا تھا
     
  13. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست
     
    وسیم باجوہ likes this.
  14. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
     
  15. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    دل جلا کر بھی دلرُبا نکلے
    میرے احباب کیا سے کیا نکلے

    آپ کی جستجو میں دیوانے
    چاند کی رہ گزر پہ جا نکلے

    سوزِ ہستی ہی جب نہیں باقی
    سازِ ہستی سے کیا صدا نکلے

    دیکھئے کارواں کی خوش بختی
    چند رہزن بھی رہنما نکلے

    ہوں تو پتھر ہزار تھے لیکن
    چند گوہر ہی ہے بہا نکلے

    دل بھی گستاخ ہو چلا تھا بہت
    شکر ہے آپ بھی بے وفا نکلے

    کس کی دہلیز پہ جھکیں محسن
    جتنے انسان تھے سب خدا نکلے

    کسی غلط لفظ کی معافی چاہتا ہوں
     
  16. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    Joined:
    Aug 4, 2016
    Messages:
    59
    Likes Received:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    محسن نقوی
    نام سے میرا ایک فیس بک پیج بھی اگر کوئی پیج کا حصہ بننا چاہتا ہے تو موسٹ ویلکم
    اور مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہو گی
    اس کا لنک کاپی کیا ہوا ہے پر یہاں(paste) نہیں ہو رہا [​IMG]
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    دشتِ ہجراں میں نہ سایہ نہ صدا تیرے بعد
    کتنے تنہا ہیں تیرے آبلہ پا تیرے بعد

    ایک ہم ہیں کہ بے برگ و نوا تیرے بعد
    ورنہ آباد ہے سب خلقِ خدا تیرے بعد

    ایک قیامت کی خراشیں میرے چہرے پہ سجیں
    ایک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد

    تو کہ سمٹا تو رگِ جاں کی حدوں میں سمٹا
    میں کہ بکھرا تو سمیٹا نہ گیا تیرے بعد

    ملنے والے کئی مفہوم پہن کر آئے
    کوئی چہرہ بھی نہ آنکھوں نے پڑھا تیرے بعد


    محسن نقوی
     
    حنا شیخ likes this.
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہر گھڑی رائیگاں گزرتی ہے
    زندگی اب کہاں گزرتی ہے

    درد کی شام، دشتِ ہجراں سے
    صُورتِ کارواں گزرتی ہے

    شب گراتی ہے بجلیاں دل پر
    صبح آتش بجاں گزرتی ہے

    زخم پہلے مہکنے لگتے تھے
    اب ہوا بے نشاں گزرتی ہے

    تُو خفا ہے تو دل سے یاد تری
    کس لیے مہرباں گزرتی ہے

    اپنی گلیوں سے امن کی خواہش
    تن پہ اوڑھے دھواں گزرتی ہے

    مسکرایا نہ کر کہ محسن پر
    یہ سخاوت گراں گزرتی ہے


    (محسن نقوی)
     
    حنا شیخ likes this.
  19. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بہت ہی اعلی
     
  20. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    مری سانسوں کی خوشبو سے تجھے زنجیر ہونا ہے
    ابھی اس خواب کو شرمندہءِ تعبیر ہونا ہے

    یہ کہہ کر اپنی محرومی کو بہلاتا ہے دل اپنا
    اگر وہ چاند ہے تو پھر اُسے تسخیر ہونا ہے

    مرے لفظوں کی لغزش کہہ رہی تھی آج محفل میں
    کہ تیری خامشی کو حاصلِ تقریر ہونا ہے

    محسن نقوی
     
  21. نادر کورائی
    Offline

    نادر کورائی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2017
    Messages:
    6
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    وااااااااااااااااااااااااااااااہ جناب بہت خوب
     
    حنا شیخ likes this.
  22. نادر کورائی
    Offline

    نادر کورائی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2017
    Messages:
    6
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    کمااااااااااااااااااااااااال اسسست جناب
     
  23. نادر کورائی
    Offline

    نادر کورائی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2017
    Messages:
    6
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    دلِ تباہ ، ترے غم کو ٹالنے کے لیے
    سنا رہا ہے فسانے اِدھر اُدھر کے مجھے
     
    حنا شیخ likes this.
  24. نادر کورائی
    Offline

    نادر کورائی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2017
    Messages:
    6
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    تُجھ پر بھی فسوں دہر کا چل جائے گا آخر
    دُنیا کی طرح تُو بھی بدل جائے گا آخر

    پھیلی ہے ہر اِک سمت حوادث کی کڑی دھوپ
    پتھر ہی سہی، وہ بھی پگھل جائے گا آخر

    وہ صبح کا تارہ ہے تو پھر ماند بھی ہو گا
    چڑھتا ہوا سُورج ہے تو ڈھل جائے گا آخر

    دِل تُجھ سے بچھڑ کر بھی کہاں جائے گا اے دوست
    یادوں کے کھلونوں سے بہل جائے گا آخر

    آوارہ و بدنام ہے محسن تو ہمیں کیا ؟
    خود ٹھوکریں کھا کھا کے سنبھل جائے گا آخر

    محسن نقوی
     
  25. نادر کورائی
    Offline

    نادر کورائی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2017
    Messages:
    6
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    سنگدل کتنے تیرے شہر کے منظر نکلے
    جن کی مہماں تھی شبِ غم وہی بے گھر نکلے

    ایسی آنکھوں سے تو بہتر تھا کہ اندھے ہوتے
    ہم جسے آئینہ سمجھے وہی پتھر نکلے

    دن بُرے ہوں تو گُہر پر بھی ہو کنکر کا گماں
    بن پڑے بات تو صحرا بھی سمندر نکلے

    آبگینوں کو جو توڑا تو وہ ٹھہرے مٹی
    سنگیزوں کو جو پرکھا تو وہ "مرمر" نکلے

    جن کو نفرت سے ہَوا، راہ میں چھوڑ آئی تھی
    آسماں پر وہی ذرے مہ و اختر نکلے

    شہر والوں نے جنہیں دار کا مجرم سمجھا
    وہ گنہگار محبت کے پیمبر نکلے

    خوف سے موت کی ہچکی بھی اٹک جاتی ہے
    اس خامشی میں کہاں کوئی سُخنور نکلے؟

    میری ہر سانس تھی میزانِ عدالت محسنؔ
    جتنے محشر تھے میرے جسم کے اندر نکلے !
     

Share This Page