1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرانس میں قومی دن کی تقریب کے موقع پر حملہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏15 جولائی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    نیس: فرانس میں قومی دن کی تقریب کے موقع پر ٹرک میں سوار حملہ آور نے لوگوں کو کچلنے کے بعد فائرنگ کر کے کم از کم 84 افراد کو ہلاک اور 150 سے زائد کو زخمی کردیا۔

    [​IMG]


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے قصبے نیس میں قومی دن کی تقریبات کا جشن منانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے کہ ٹرک میں سوار حملہ آور نے گاڑی ہجوم میں چڑھا دی، حملہ آور پہلے لوگوں کو کچلتا ہوا 100 میٹر تک گیا پھر اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 84 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ نیس کے میئر نے پورے شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بیسٹل ڈے کی تقریبات کے اختتام پر ہونے والی آتش بازی کے موقع پر حملہ کیا، حملہ آور تیونس نژاد فرانسیسی شہری تھا اور اس کی عمر تقریباً 31 برس تھی، حملہ آور دوہری شہریت کا حامل تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا جب کہ ٹرک سے بڑی تعداد میں گرینیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان دہشت گردوں کو امریکہ نے ٹریننگ اور فنڈنگ کی ہے ۔ آئی ایس یا داعش کو امریکہ نے تیار کیا ہے ان کو ہتھیار دئیے اور شام پر چڑھائی کے لئے بھیجا ۔اور شام کی حکومت کے خلاف امریکہ القاہدہ کی مدد کر رہا ہے ۔القاہدہ اور داعش دونوں کو اسلامی ممالک کو تباہ و برباد کرنے کے لئے تیار کیا ہے ۔اور مسلمانوں کوبدنام اور برباد کرنے کے لئے ۔ان سب دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار امریکہ ہے ۔
    http://www.globalresearch.ca/america-created-al-qaeda-and-the-isis-terror-group/5402881
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری بد نصیبی یا کم بختی سمجھو اور یہودی نوازوں کی بد نییتی اور تعصب کا نتیجہ کہ جہاں دہشت گردی ہوئی اسلام سے منسوب کر دیا
    کچھ تو ہوش کے ناخن لے یہ یہودی نواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے
    اور یہودو نصاریٰ دہشت گرد ہیں
    پوری دنیا میں یہود و نصاریٰ کی وجہ سے مسلمان تکلیف میں ہیں
    یہ انسان نہیں حیوان ہیں درندے ہیں
    امریکی ٹٹو پاکستان میں جگہ جگہ پائے جاتے ہیں بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس کی شکل میں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ واضح رہے کہ بليک واٹر نہ تو امريکی حکومت کا حصہ ہے اور نہ ہی امريکی فوج سے اس کا کوئ تعلق ہے۔ يہ سيکورٹی سے وابستہ ايک نجی کمپنی ہے جس کی خدمات کوئ بھی حکومت يا نجی کمپنی حفاظت کے زمرے ميں لے سکتی ہے۔

    جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا کہ يہ ذمہ داری کلی طور پر پاکستانی حکومت کی ہے کہ وہ پاکستان کے اندر رہنے اور کام کرنے والے ہر غير ملکی شہری کو ضروری تفتيشی مراحل سے گزارے۔ پاکستان ايک خودمختار ملک ہے جو اس بات کا مکمل اختيار رکھتا ہے کہ کسی بھی غير ملکی شخص کا ويزہ منظور يا مسترد کرے۔ اس کام کی تکميل کے ليے درجنوں کی تعداد ميں حکومتی ادارے اور اہلکار موجود ہيں۔

    اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں کام کرنے والا ہر شخص رائج عالمی قوانين اور قواعد وضوابط کے عين مطابق کام کر رہا ہے اور اس ضمن ميں امريکی سفارت خانے کو حکومت پاکستان کی مکمل منظوری اور تعاون بھی حاصل ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    جب ريمنڈ ڈيوس پاکستان آۓ تھے تو امريکی حکومت نے تحريری طور پر حکومت پاکستان کو مطلع کيا تھا کہ ان کی تعنياتی اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں تکنيکی اور انتظامی سٹاف کی حيثيت سے سفارتی کيٹيگری ميں سفارت کار کی حيثيت سے کی گئ ہے۔

    جس طريقے سے کچھ تجزيہ نگار اندھادھند انداز ميں ريمنڈ ڈيوس کا ذکر ايک خاص پيراۓ ميں کرتے ہيں، اس سے تو يہ تاثر ملتا ہے کہ وہ کوئ ايسا گمنام شخص تھا جسے اچانک ہی دريافت کر ليا گيا ہے اور اس کی ملک میں موجودگی اور حدودواربعہ کے بارے میں کسی کو بھی کچھ پتا نہيں تھا۔

    يقينی طور پر حقيقت يہ نہيں ہے۔ جو شخص اپنے نام کا کارڈ اور اپنے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کر رہا ہو وہ کوئ ايسا مشکوک کردار نہيں ہو سکتا جو اپنے آپ کو پوشيدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہو۔ اس کے علاوہ پاکستانی ميڈيا پر جن دستاويزات کو دکھايا گيا ہے اس سے يہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی اور امريکی افسران کے مابين مراسلے جاری تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی حکومت اور وزارت خارجہ پاکستانی ميں ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔ بلکہ حکومت پاکستان نے تو انھيں متعلقہ ويزہ بھی جاری کيا تھا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ميں اس راۓ سے اتفاق کرتا ہوں کہ مذہب کو دہشت گردی کے ضمن ميں غلط طريقے سے استعمال کيا گيا ہے۔ ليکن ميں اس راۓ سے متفق نہیں ہوں امريکہ يا مغرب نے اسلام کو دہشت گردی سے تعبير کيا ہے۔ آپ شايد يہ بھول رہے ہيں کہ يہ تو القائدہ،داعش، طالبان اور ديگر دہشت گرد تنظيميں ہيں جنھوں نے ہميشہ يہ دعوی کيا ہے کہ وہ اسلامی تعليمات پر عمل پيرا ہيں۔

    اس ضمن ميں دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے اپنی سوچ کی ترويج کے ليے استعمال کيے جانے والے تشہيری مواد کی تفصيلات پر نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو جاۓ گا کہ ان تنظيموں کی تمام تر اشتہاری مہم اور جدوجہد کا مرکز امريکہ اور مغرب سے نفرت کو فروغ دے کر مذہب کی آڑ ميں جذبات کو بھڑکانہ ہے۔

    11 ستمبر کے واقعے ميں ملوث افراد نہ صرف يہ کہ مسلمان تھے بلکہ انھوں نے اپنے جرم کو قابل قبول بنانے کے ليے مذہب کا سہارا بھی ليا تھا۔ اس کے باوجود امريکی کميونٹی کا ردعمل مسلم اقليتوں کے خلاف اتنا سنگين اور شديد نہيں تھا۔

    صدر بش نے گيارہ ستمبر 2001 کے واقعات کے چند دن بعد واشنگٹن ڈی سی ميں ايک اسلامک سينٹر کا دورہ کيا تھا اور عوامی سطح پر يہ مطالبہ کيا تھا کہ امريکہ ميں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کيا جاۓ۔ يہ درست ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کچھ واقعات پيش آۓ تھے ليکن وہ انفرادی نوعيت کے تھے، اس کے پيچھے کوئ باقاعدہ منظم تحريک نہيں تھی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  9. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    عالمی دہشت گردی کی حاليہ لہر جس ميں ہر شعبہ زندگی سے متعلق بے شمار قوموں اور ممالک کے انگنت شہريوں کو نشانہ بنايا گيا ہے، اس پر جاری بحث ميں بغير کسی سوچ بچار کے امريکہ پر الزام دھرنے سے پہلے يہ ياد رکھيں کہ سعودی عرب کے شہر جدہ ميں ہونے والا خود کش حملہ امريکی قونصل خانے کے بغير کيا گيا تھا۔

    https://www.theguardian.com/world/2...-saudi-arabia-close-to-us-consulate-in-jeddah

    خوش قسمتی سے خود کش حملہ آور اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے ميں کامياب نہيں ہو سکا، تاہم سال 2004 ميں اسی قونصل خانے پر حملے کے دوران نو افراد ہلاک ہوۓ تھے۔

    https://www.theguardian.com/world/2004/dec/06/saudiarabia.usa

    امريکی حکومت کيونکر دہشت گردی کے اس عالمی عفريت کی حوصلہ افزائ يا حمايت کرے گی جس کے سبب نا صرف يہ کہ دنيا بھر ميں ہمارے اپنے ہی شہريوں کی زندگياں خطرات سے دوچار ہيں بلکہ ہمارے کئ عالمی اور علاقائ شراکت داروں، اتحاديوں اور فريقین کی حفاظت اور سيکورٹی بھی خطرے ميں ہے؟

    کچھ راۓ دہندگان کا تو يہ وطيرہ بن چکا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کاروائ کے واقعے کے بعد امريکی حکومت کے پاليسيوں کے متعلق جانب دارانہ تنقيد شروع کر ديتے ہيں جبکہ ناقابل ترديد حقيقت تو يہ ہے کہ عالمی دہشت گردی کی خونی تباہ کاريوں سے کوئ بھی ملک اور اس کے شہری محفوظ نہيں ہيں اور يہ مشترکہ خطرہ اب امريکہ سميت تمام مہذب قوموں کے ليے ايک چيلنچ بن چکا ہے۔

    اس حقيقت کا خيال ضرور کريں کہ عالمی سطح پر اس پھيلتے ہوۓ عفريت کو روکنے اور انسانی قدروں اور اصولوں کو قائم رکھنے کيلۓ کی جانے والی کوششوں کے ليے موجود متفقہ حمايت تقويت پا رہی ہے جو ہماری مشترکہ انسانی خواہشات کی غمازی کرتی ہے۔ يہ تائيد اور حمايت تمام سياسی، سرحدی اور جغرافيائ حدوں اور اختلافات سے بالاتر ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    القائدہ،داعش کو امریکہ نے ہی بنایا ہے ۔اور شام میں امریکہ شامی فوج کے خلاف اب بھی القاہدہ کی مدد کر رہا ہے ۔داعش کے متعلق بھی میں اوپر ثبوت دے چکا ہوں اور چاھیں تو بھی دے دوں گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں