1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنرل ضیاءالحق۔ کی کرکٹ ڈپلومیسی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏27 اگست 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    انڈیا ٹو ڈے کے نامہ نگار اپنے مضمون ضیاء الحق کا دورہ ہندوستان میں راجیو گاندھی کے خصوصی مشیر "بہرامنام " کے تاثرات یوں لکھتے ہیں:

    "جنرل ضیاءالحق بغیر کسی دعوت کے کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے دہلی پہنچے ۔ اس وقت راجیو گاندھی اس کو ائر پورٹ پر ریسیو کرنے کے لیے بلکل تیار نہیں تھے ۔ انڈین افواج راجھستان سیکٹر سے پاکستان پر حملہ آور ہونے کے لیے صرف اپنے وزیر اعظم کی حکم کی منتظر تھیں ۔ ان حالات میں ضیاء الحق سے ملنا ہرگز مناسب نہیں تھا ۔ لیکن کیبنٹ کے اراکین اور اپوزیشن لیڈرز کا خیال تھا کہ کسی دعوت نامے کے بغیر بھی ضیاء الحق کی دہلی آمد ( وہاں سے انہوں نے چنائی جانا تھا میچ دیکھنے) پر اسکا استقبال نہ کرنا سفارتی آداب کے خلاف ہوگا اور ان حالات میں پوری دنیا میں انڈین لیڈرز کے بارے میں غلط فہمی پھیلائی گئی۔

    ہمارے مطالبے پر راجیو گاندھی ضیاء الحق سے ملنے ائر پورٹ پہنچا اور اسنے نہایت سرد مہری سے ضیاء کی آنکھوں میں دیکھے بغیر اس سے ہاتھ ملایا ۔ راجیو نے مجھے سے کہا کہ " جنرل صاحب نے چنائی میچ دیکھنے جانا ہے آپ اسکے ساتھ جائیں اور انکا خیال رکھیں "۔ بھگوان جانتا ہے کہ وہ شخص آہنی اعصاب کا مالک تھا اور راجیو کے ہتک آمیز رویے پر بھی اس کے چہرے پر بدستور مسکراہٹ قائم رہی۔

    چنائی کے لیے روانگی کے وقت ضیاء الحق نے راجیو گاندھی کو خدا حاٖفظ کہنے سے پہلے کہا ۔۔۔۔۔۔" مسٹر راجیو آپ پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں بے شک کریں ۔ لیکن یہ ذہن میں ضرور رکھیں کہ اسکے بعد دنیا چنگیز خان اور ہلاکو خان کو بھول جائے گی اور صرف ضیاءالحق اور راجیو گاندھی کو یاد رکھے گی ۔ کیونکہ یہ ایک روائیتی جنگ نہیں ہوگی بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی ۔ ممکنہ طور پر اس میں پورا پاکستان تباہ ہو جائے گا لیکن مسلمان پھر بھی دنیا میں باقی رہیں گے تاہم انڈیا کی تباہی کے بعد ہندومت کا پوری دنیا سے خاتمہ ہو جائے گا۔ "

    راجیو گاندھی کے پیشانی پر ٹھنڈے پسینے کے قطرے نمودار ہو چکے تھے ۔ جبکہ مجھے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ محسوس ہو رہی تھی ۔ صرف کچھ لمحات کے لیے ضیاء الحق ہمیں ایک نہایت خطرناک شخص نظر آیا ۔ اس کا چہرہ پتھرایا ہوا تھا اور اسکی آنکھوں سے لگ رہا تھا کہ وہ جو کچھ کہہ رہا ہے اس پر لازمً عمل کرے گا اور پورے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کی مدد سے راکھ میں تبدیل کر دے گا ۔

    میں دہل کر رہا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔ پلک جھپکتے ہی ضیاء کے چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی اور اسنے کھڑے دیگر لوگوں سے نہایت گرم جوشی سے ہاتھ ملایا ۔ میرے اور راجیو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ بظاہر ہلکے پھلکے اور خوشگوار موڈ میں نظر آنے والے ضیاء الحق نے انڈین وزیر اعظم کے لیے شدید پریشانی پیدا کر دی ہے "۔​
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستانی ٹیم چھکے لگا رہی تھی اور جنرل ضیاء الحق مرحوم نے راجیو گاندھی کو ایک ایسا چھکا مارا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ راجیو گاندھی نے اسی وقت فون کر کے فوجیں واپس بلا لیں ۔اور بات بات پر پاکستان کو سبق سیکھانے والا راجیو گاندھی اس کے بعد یہ لفظ بھول گیا۔لیکن جنرل ضیاء مرحوم کے بعد محترمہ بے نظیر مرحوم کے دور میں راجیو گاندھی کے پاکستان کے دورہ کے دوران اسلام آباد میں کشمیر نام کی ہر چیز پر نقاب ڈال دیا گیا تاکہ وہ دیکھ نہ سکے ۔یہاں تک کہ کشمیر بوٹ ہاوس دکان کے سائن بورڈ کے اوپر کپڑا ڈالا گیا۔ایک بات کھری اور سچی ہے کہ جتنی پاک فوج بہادر اور نڈر ہے ۔سیاست دان اتنے ہی بزدل ہیں
     
    تجمل حسین، احتشام محمود صدیقی اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بات تو سچ ہے مگر
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مگر کیا جناب ؟؟؟ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم انہیں ملک کو لوٹنے کے لئے ووٹ دیتے ہیں
     
    تجمل حسین، احتشام محمود صدیقی اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
  6. تجمل حسین
    آف لائن

    تجمل حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2016
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    کیا عجب آزاد مرد تھا۔۔۔ :(
     

اس صفحے کو مشتہر کریں