1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالم اسلام کے اولین نعت خوان

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏20 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    عالم اسلام کے اولین نعت خوان
    اسلام کی بنیاد کلمہ توحید و رسالت ہے۔ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ
    ہر مسلمان اللہ کریم کی وحدانیت اور اللہ تعالی کے آخری رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت و خاتمیت پر ایمان رکھتا ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ جو شخص دنیا کی سب شخصیتوں سے زیادہ محبت میرے ساتھ نہیں رکھتا وہ مومن نہیں۔ یعنی ایمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت کے ساتھ مشروط ہے اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعریف و ثنا کی جائے اور دوسرا تقاضا یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے احکام پر عمل کیا جائے۔
    قرآن مجید میں جگہ جگہ حضور پرنور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف ملتی ہے۔ اس لئے بہت سے لوگ اسے نعت کا پہلا مجموعہ قرار دیتے ہیں لیکن اگر نعت صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شعری مدح کو کہا جائے تو بھی عالم اسلام کا کوئی خطہ ، کوئی ملک اور کوئی زبان ایسی نہیں جس میں شعر کی زبان میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف و توصیف نہ کی گئی ہو۔

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اس دنیا مین ظہور فرمانے سے کوئی ایک ہزار سال پہلے یمن کے بادشاہ تبع اول حمیری نے سب سے پہلے نعت کے اشعار کہے۔ پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بزرگوں میں سے حضرت کعب بن لوی ( حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت سے پانچ سو ساٹھ سال قبل ) کے نعتیہ اشعار ملتے ہیں۔
    – آپ کے دنیا میں تشریف لانے پر حضرت عبد المطلب نے اشعار کہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہ کے سپرد کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی والدہ ماجدہ سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا نے بھی آپ کی تعریف شعروں میں کی۔ اسی طرح خواتین میں پہلی نعت گو سیدہ آمنہ ہیں۔ ورقہ بن نوفل نے پہلا باقاعدہ نعتیہ قصیدہ کہا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے پر بنو نجار کی بچیوں نےسب سے پہلے نعتیہ اشعار پڑھے۔ سب سے پہلا غیر مسلم نعت گو اعبثی میمون بن قیس تھا۔ حضرت حسان بن ثابت ، حضرت کعب بن زہیر ، حضرت کعب بن مالک ، حضرت عبد اللہ بن رواحہ ( رضی اللہ عنھم ) عہد نبوی کے مشہور نعت گو صحابی تھے۔حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ نے سب صحابہ سے زیادہ نعتیہ قصیدے کہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی منظوم مدح کے “نعت” کا لفظ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے استعمال کیا۔ شاعر صحابہ کرام میں سے کوئی ایسا نہیں جس نے مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں اشعار نہ کہے ہوں۔ حافظ ابن البر رضی اللہ تعالی عنہ نے 120 مداح گو صحابہ کے نام اور حافظ ابن سید الناس رحمۃ اللہ علیہ نے 200 نعت گو صحابہ کے نام لکھے ہیں۔
    علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی رحمۃ اللہ علیہ نے چار ضخیم جلدوں میں عربی نعتوں کا انتخاب کیا تھا جن میں 34 صحابہ کرام کے 461 اشعار ہیں۔ عربی نعت کے اس انتخاب میں صحابہ کے علاوہ 24635 اشعار بعد کے شعراء ادب کے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی ( فیصل آباد ) نے بر صضیر پاک و ہند کے عربی نعت گو شاعروں پر پی ایچ ڈی کے لئے مقالہ لکھا جو ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور لاہور سے شائع ہوا۔ ممالک عرب میں دوسری دنیا کی طرح اب تک نعت گوئی جاری ہے۔ عالم اسلام میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعت کا سلسلہ 14 سو سال سے جاری ہے۔ موجود دور چونکہ مسلمانوں پر مصائب و ابتلا کی صورت لایا ہے اس لئے مسلمانوں کے حساس طبقے جسے شعرا کہا جتا ہے ، پہلے سے کہیں زیادہ نعت کہنا شروع کر دی ہے۔ اسلامی ممالک کے سربراہ عام طور ہر یہودیوں اور عیسائیوں کے زیر اثر ہیں۔ امریکہ نے ان کے حواس سے لے کر ان کے ملکی وسائل تک پر قبضہ کر رکھا ہے۔اس لئے ہر ملک کے مسلمان عوام بے چینی ، بے یقینی اور پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایسے میں شاعروں نے اپنے آقا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعریف و ثنا میں پناہ ڈھونڈی ہے اور ملت کی اجتماعی صورت حال کی فریاد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں کر رہے ہیں۔
    ایران میں ضیا الدین دھشیری اور دوسرے محققین اور ادبا نے نعت گوئی اور نعت گو شاعروں کے تذکروں پر مشتمل وقیع کتابیں لکھی ہیں۔ بر صغیر پاک و ہند میں نعت کے مختلف گوشوں پر کام ہو رہا ہے۔ مجموعہ ہائے نعت چھپ رہے ہیں ، مختلف موضوعات پر تحقیق ہورہی ہے ، محافل نعت کا انعقاد ہو رہا ہے ، نعتیہ مشاعرے جاری ہیں ، نعت خوانی کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ مختلف حوالوں سے نعت کے انتخاب شائع ہو رہے ہیں۔ نعت پر جریدے اور کتابی سلسلے جاری ہیں۔
    عہد موجود نعت کا عہد ہے۔ آج دنیا کی ہر زبان میں نعت کہی جارہی ہے لیکن یہ سعادت مملکت خداداد پاکستان کو حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ نعت پاکستان میں کہی جا رہی ہے اور سب سے زبانوں سے زیادہ نعت اردو زبان میں کہی گئی ہے۔
    بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے آقا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے امتیوں کے لئے جو علیحدہ مملکت حاصل کی تھی اس کے باشندے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت و ستائش میں سبقت لے جانے کے لئے کوشاں ہیں۔

    مجھے یقین ہے کہ عالم اسلام کا سب سے حساس طبقہ شعرا اپنے رب کریم کی حمد اور اپنے آقا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعت کی تخلیق میں اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے اور اس طرح عامۃ المسلمین کو محبت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سائبان تلے جمع کر کے اسلام دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔​
     
    آصف احمد بھٹی، ٍفیصل شیخ، نعیم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست اور اچھی معلومات کا اشتراک کیا انکل جی۔۔۔
    :jazakallah:
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    • [​IMG]
    • [​IMG]
    • [​IMG]
    • السلام علیکم آپ سبکا اس اشتراک کردہ پوسٹ پسند کرنے کا شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سرفراز
    آف لائن

    سرفراز مہمان

    بہت ہی اچھی معلومات ہیں۔ اللہ عزوجل آپکو جزائے خیر دے۔ کوشش کریں کہ اس طرح کا مواد PDF بنا کر گروپ میں بانٹیں تو اور اچھا ہو گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏17 مئی 2016

اس صفحے کو مشتہر کریں