1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 9 ویں نمبر پر آگئی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏5 مئی 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی نئی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے 9 ویں نمبر پر آ گئی ہے ۔
    سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کی ون ڈے کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو وہ سنہ 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت سے بھی محروم ہوسکتی ہے اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی تلوار اس کے سر پر لٹکی رہے گی ۔
    آئی سی سی نے سنہ 2019 کے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کے لیے جو آخری تاریخ مقرر کی ہے وہ 23 ستمبر سنہ 2017 ہے ۔
    اس تاریخ تک میزبان انگلینڈ اور آئی سی سی کی عالمی رینکنگ کی اگلی سات ٹیمیں عالمی کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی ۔
    ان 8 ٹیموں کے بعد نچلی رینکنگ کی 4 ٹیموں کو آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ کی ٹاپ ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لینا ہوگا جس میں دو ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔
    پاکستانی ٹیم کے لیے موجودہ صورتحال اچھی نہیں ہے ورلڈ کپ کے بعد اسے انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست ہوچکی ہے اور وہ صرف سری لنکا اور دو بار زمبابوے سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے اور آنے والے مہینوں میں اسے انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا جیسی دو بڑی ٹیموں سےانھی کے میدانوں میں مقابلہ کرنا ہے ۔
    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں گذشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی عالمی رینکنگ چھٹی تھی ۔
    ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہا اور ٹیم کو ازسر نو تیار کرنےکے خیال سے کپتانی اظہر علی کو سونپی گئی لیکن ان کی قیادت میں ٹیم خاطرخواہ نتائج دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔
    ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی متواتر ناکامیوں کا نزلہ کوچ وقار یونس پر گرا جنھیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا ۔
    ورلڈ کپ کے بعد بہتر کامبینیشن کی تشکیل کے نام پر سلیکشن کمیٹی نے کئی کھلاڑی آزما ڈالے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم ابھی تک اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکی ہے ۔ پچھلے ایک سال کے دوران نو کھلاڑی ون ڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی میں آزمائے جا چکےہیں ۔
    محدود اوورز کے برعکس ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں چوتھے درجے سے ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی کچھ نمبر باقی ہونگے
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نجم سیٹھی اور شہریار خان کرکٹ کے کرتا دھرتا رہے تو کرکٹ کا بھی حال ہاکی جیسا ہو گا ۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاکی نام بھی کوئی کھیل ہے ؟
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شاندار کھیل ہے ۔ہاکی ہمارا قومی کھیل تھا پتہ نہیں اب ہے یا نہیں۔
     
  6. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    کونسی نئی بات ہے۔ پاکستانی ٹیم یہ چاہتی ہے کہ قوم کھیل پر اپنا ٹائم ضائع نہ کرے بلکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں وقت لگائے۔
    :chp:8)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں