1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمباکو نوشی کے خوفناک اثرات سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏29 اپریل 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    تمباکو نوشی کے خوفناک اثرات سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ اس بری عادت کو مکمل طور پر ترک کردیا جائے لیکن اگر آپ اسے ترک نہیں کرسکتے تو اس کے مہلک اثرات میں نمایاں کمی کے لئے اپنی خوراک میں ہلدی کا استعمال ضرورکریں۔ہلدی میں پایا جانے والا مادہ کرکیومن اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی میوٹاجن اور اینٹی کارسینو جن خصوصیات کا حامل ہے۔ بھارت کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن کے سائنسدانوں نے میوٹاجن پر ہلدی کے اثرات جاننے کے لئے ایک تحقیق کی۔ میوٹاجن وہ کیمیکل مادے ہیں جو جسم کے خلیات میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں اور ان ابنارمل خلیات کی وجہ سے کینسر جیسی بیماریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران تمباکو نوشی کے عادی 16افراد کو 30 دن تک روزانہ ڈیڑھ گرام ہلدی کی خوراک دی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بعد جب ان تمباکو نوشوں کے پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں میوٹاجن کی مقدار میں نمایاں کمی واقع ہوچکی تھی۔ ہلدی کی خوراک کا بلڈ گلوکوز اور کریٹانین سمیت دیگر کئی جسمانی مادوں پر کوئی منفی اثر نہ ہوا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ہلدی ایک کارگر اینٹی میوٹاجن ہے اور یہ کینسر کے علاج اور اس سے تحفظ کے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
    cig-700x300.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اگر بیماری ،سگریٹ نوشی یا کسی اور وجہ سے سینے اور پھیپھڑوں میں بلغم بھر جائے تو اس سے صرف تین دن میں نجات ممکن ہے۔آئیے آپ کو طریقہ بتائیں جس کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔
    *گریپ فروٹ کا جوس تقریباً تین سو ملی لیٹر پئیں۔اگر یہ آپ کو کڑوا لگے تو اس میں پانی شامل کرلیں یا اس کی جگہاناناس کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے۔ ان جوسز میں انٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔
    *دوپہر کے کھانے اور ناشتے کے درمیان گاجروں کا جوس پئیں کہ اس سے بلغم سے نجات ملے گی۔
    مزیدپڑھیں:پر سکون نیند اور بہترین صحت کے لیے کس پوزیشن میں سونا چاہئے ؟مفید معلومات
    *رات کو سونے سے ’کرین بیریز‘ کا جوس پئیں جس سے آپ کے پھیپھڑے میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہو جائیںگے۔اسی طرح بلیو بیریز کا استعمال بھی بہت مفید ہے۔
    *روزانہ ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں اور اس کے دوران لمبے لمبے سانس لیں تا کہ آپ کے پھیپھڑوں کوسکون ملے اور آپ کو اچھی سانس آئے۔
    tumb-700x300.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اچھے مشورے آپ نے دئیے ہیں بہت شکریہ ۔۔۔سگریٹ پھیپھڑوں کے علاوہ دل کو بھی بہت نقصان پہنچاتے ہیں ۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جذا کَ اللہ خیرا بھائی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں