1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نام لکھ لکھ کے ترا روز مٹاتے رہنا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مرید باقر انصاری, ‏24 اگست 2015۔

  1. مرید باقر انصاری
    آف لائن

    مرید باقر انصاری ممبر

    نام لِکھ لِکھ کے ترا روز مٹاتے رہنا
    میری عادت ہے یونہی وقت بتاتے رہنا


    میرا معمول، تری یاد کی تسبیح کے ساتھ
    تیری تصویر کو سینے سے لگاتے رہنا


    اِس لئے جاگتا رہتا ہوں کہ لگتا ہے بھلا
    چاند تاروں کا مجھے حال سناتے رہنا


    آئنہ مجھکو ترا عکس دکھاتا ہے سدا
    اِسکا معمول ہے مجھکو یوں، جلاتے رہنا


    آج سنتا ہوں کہ نیندوں کو ترستا ہے وہی
    جس کی عادت تھی مجھے روز جگاتے رہنا


    ارے قاصِد وه مِلے بھی تو بَس اِتنا کہنا
    یاد کر وعده مرے خواب میں آتے رہنا


    یہ زمانہ تو محبت کا ہے دُشمن باقرؔ
    دِل کی ہر بات کو لوگوں سے چُھپاتے رہنا

    مُرید باقرؔ انصاری
    .
    .
    .
     
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

  3. عبیرہ شاہ
    آف لائن

    عبیرہ شاہ مہمان

    بہت خوب
     
    مرید باقر انصاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عادل رفیق مغل
    آف لائن

    عادل رفیق مغل ممبر

    عمدہ قلمکاری
    بہت ساری داد قبول کیجیے
     
    مرید باقر انصاری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مرید باقر انصاری
    آف لائن

    مرید باقر انصاری ممبر

    سل
    سلامت رہیں
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں