1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مہمان (ابھی تلک)

Discussion in 'مہمان خانہ' started by نورر, Mar 29, 2014.

  1. نورر
    Online

    نورر مہمان

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    کیسے ہیں آپ سب لوگ؟
    میں ماضی میں اردو کی ایک بہت بڑی چوپال (جس کو میں اب تک فورم کہتی تھی) کی صارف رہ چکی ہوں۔ وہ چوپال کافی فعال تھی اور غالبا ابھی بھی ہے لیکن وقت کی تنگی کے باعث اب میرا ادھر جانا بہت ہی کم ہو پاتا ہے۔ ایک بات جو مجھے ہماری اردو میں بہت اچھی لگی اور جس سے میں کافی متاثر ہوئی ہوں وہ اس کا مکمل طور پر اردو میں ہونا ہے۔ مذکورہ بالا چوپال میں گفتگو تو عام طور سے اردو میں ہی ہوتی تھی لیکن چوپال بہر حال صد فیصد اردو نہیں تھی۔
    اس لمبی تمہید (اور ایک دوسری چوپال کی تعریف پر معذرت) کے بعد عرض ہے کہ بنیادی طور پر تو غالبا میری اردو گزارہ ہے لیکن جدید زمانے کی نت نئی جدتیں خواہ مخواہ ہی انگریزی کی طرف کھینچتی ہیں اور اکثر الفاظ کی اردو یا تو سمجھ میں نہیں آتی یا اگر آ بھی جاتی ہے تو آغاز میں تھوڑی عجیب لگتی ہے۔ مثال کے طور پر چوپال کو فورم کہنے اور صارف کو ممبر کہنے کی اتنی عادت ہے کہ متبادل اردو الفاظ کی عادت ڈالنی پڑ رہی ہے۔ یا پھر جب کسی موضوع کے قریب 'کرسر' (معذرت خواہ ہوں مجھے اس کی اردو نہیں آتی لیکن آپ لوگوں کی صحبت میں سیکھ جاؤں گی ان شاء اللہ) لے جانے پر 'لوڈ کرتے ہوئے' لکھا آتا ہے تو تھوڑا عجیب سا لگتا ہے، حالانکہ پھر فورا یہ خیال بھی آتا ہے کہ 'لوڈنگ' بھی تو عجیب ہی ہے لیکن شاید انگریزی ہونے کی وجہ سے ہم نے اسے بآسانی قبول کر لیا ہے۔
    خیر تو اچھی اور نسبتا خالص اردو بولنے کے لئے ان جدید الفاظ کے متبادل اردو الفاظ سیکھنا بھی ضروری ہے۔ لیکن فی الحال میری الجھن یہ ہے کہ مجھے سرسری سی نظر ڈالنے پر اس چوپال میں زیادہ مثبت مضامین نظر نہیں آئے (جو کہ یقینا میری نظر کا قصور بھی ہو سکتا ہے)۔ اب میں اس کشمکش میں ہوں کہ آیا یہاں رجسٹر (اس کی اردو؟) کروں یا نہیں؟ اس چوپال کی صارفہ بننا وقت کا ضیاع تو ثابت نہیں ہو گا؟ اور اگر بن ہی جاؤں تو کون سے موضوعات سے استفادہ کی توقع رکھوں؟
    اتنے لمبے پیغام کے ساتھ بھائیوں اور بہنوں کے وقت کے ضیاع پر پیشگی معذرت خواہ
    نور
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لمبی چوڑی گفتگو کا شکریہ ۔ ہم سب آپ کے منتظر ہیں ، امید ہے آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر ہمیں بھی اپنی علم میں سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کریں گی ۔
     
    محبوب خان likes this.
  3. نورر
    Online

    نورر مہمان

    یعنی صارف بن جاؤں؟ اور صارف بننے کے بعد کون سے مضامین میں تاکا جھانکی کروں؟

    ویسے تصدیق کے لئے پاکستان کے صوبوں کی تعداد پوچھی جا رہی ہے۔۔ جبکہ مجھ بیچاری کو تو ہندوستان کے صوبوں کی بھی تعداد کا علم نہیں ہے۔۔
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے پاس سوال بدلنے کا آپشن ہے آپ سوال بدلیں گی تو بکری کی ٹانگوں کا بھی پوچھا جائے گا اور امید ہے وہ آپ کو پتا ہی ہوگا یعنی کم ازکم چار(4)


    تاکا جھانکی کے بارے میں آپ اپنی پسند کے بارے میں بہتر جانتی ہیں اور ہمیں بھی آگاہ کردیں
     
    محبوب خان and نعیم like this.
  5. جبار گجر
    Offline

    جبار گجر ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2010
    Messages:
    377
    Likes Received:
    185
    ملک کا جھنڈا:
    نامزد ممبر بن جائیں جی تاکہ آپ کو خوش آمدید کہا جائے
     
    ھارون رشید likes this.
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نورو بہن۔ آپ کو پیشگی خوش آمدید ۔ تشریف لائیے
     
  7. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ابتدائی کلمات جس میں معزرت کا انداز بھی بہت خوب لیکن لفظوں کے اتار چڑھاؤں کا استعمال جس خوبصورتی سے آپ نے اپنے مراسلے میں کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔۔۔۔اردو کا مطلب یہ نہیں کہ جہاں اردو وہاں کسی اور زبان کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔بلکہ زبانوں کی زندگی کے لیے دیگر مشہور زبانوں کے الفاظ اس میں نوید تازہ کی طرح ہیں۔۔۔۔کہ جمود تو موت ہے۔۔۔۔رواں دواں رکھنے کے لیے ہر زندہ زبان میں دیگر الفاظ بہت ہی شدت سے آتے ہیں۔۔۔۔مگر ان لفظوں کے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ زبان کی خالصیت پر شک کیا جائے بلکہ ہوتا یہ ہے کہ وہ لفظ جب شامل ہوجاتے ہیں۔۔۔۔تو بس اس زبان کے ہی بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔اور استعمال کے لحاظ سے قواعد بھی نئی زبان کے مستعمل ہوتےہیں۔۔۔۔۔یہاں ایک مثال پیش کرنا چاہوں گا کہ جیسے انگریزی میں کتاب کو بک کہتے ہیں جبکہ کتب یا کتابوں کے لیے بکس کا لفظ انگریزی زبان کے اصولوں کے مطابق ہے۔۔۔۔لیکن اگر یہ لفظ یعنی بک کو استعمال کیا جائے تو جمع کی صیغے کے لیے ایس کا چھوڑا جاسکتا ہے۔۔۔۔کہ ایس کے اضافے کا اصول اردو زبان کے لیے موزوں نہیں ہے۔۔۔۔لیکن یہ بھی ایک مثال ہے اور اس کا اردو میں اس طرز پر استعمال بھی ایک سفارش ہے ۔۔۔۔۔لہذا اپلوڈنگ، لوڈنگ۔ سرفنگ، نیٹ ورکنگ، کنکشن یا جڑت، کمیونٹی یا حلقہ وغیرہ کا متوازی استعمال بالکل ہی عام ہے۔۔۔۔اور اس میں کوئی قباحت بھی نہیں۔۔۔۔کہ آخر اردو زبان میں اس سے پہلے جب عربی، ترکی، فارسی، سنسکرت وغیرہ ایسی زبانوں کے الفاظ اپنے عروج اور استعمال کی وجہ سے ۔۔۔۔۔۔۔مختلف ادوار میں شامل ہوتے رہے ہیں۔
    آج سنسکرت جیسی علمی زبان کہاں ہے؟ صرف اسے خالص اور خاص بنانے کے چکر میں ایک اہم، قابل تعریف اور علمی زبان کو مار دیا گیا۔۔۔۔۔اس لیے زندہ زبانوں میں نئے الفاظ اگر اس کے مزاج سے مطابقت رکھتے ہیں اور بولنے والوں کے لیے اس میں آسانی ہو تو اپنانے میں کوئی حرج نہیں۔
    امید ہے کہ اب تک آپ ہماری اردو میں شامل ہوچکے ہونگے۔ یہاں موجود لڑیوں میں بہترین مواد ہے۔ اگر مطالعہ فرمائیں تو مایوسی نہیں ہوگی۔
     
    Last edited: May 28, 2014
  8. زاھرا
    Offline

    زاھرا ممبر

    Joined:
    Jan 22, 2019
    Messages:
    55
    Likes Received:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    jazak Allah khair
     
  9. شاہنوازعامر
    Offline

    شاہنوازعامر ممبر

    Joined:
    Mar 5, 2012
    Messages:
    400
    Likes Received:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم،
    محترم مکرمی حضرات میں نے یہاں سب کی آراء سنی اورخاص طور پر نئی صارف نورر کا پیغام بھی پڑھا سب پہلے نورر پر یہ واضح کرتا چلوں کہ اردو ایک لشکری زبان ہے یہ مختلف زبانوں کے اجتماع سے جمع ہوئی اور اردوزبان کہلائی اس ارودو زبان کی خاصیت یہ ہے کہ ہر زبان کو اپنے اندر سمولیتی ہے یہی اس زبان کا حسن ہے اور رہی محترمہ کی بات کہ یہاں قابل ذکر کوئی مضمون نہیں ایسی کوئی بات نہیں لیکن یہاں میری نظر میں کچھ موضوعات ہے جس کی کمی بے انتہا محسوس کی جارہی ہے ۔ میری اپنی ذاتی رائے میں اس چوپال محترمہ کے مطابق مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے اب رہی لوڈ کی اردو اس کا مطلب بھی یہاں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے بوجھ کو کہتے ہیں یعنی مزید بوجھ ڈالنا یعنی اس پر لوڈ ڈال دیا اس پر بوجھ ڈال دیا گیا بس الفاظ کا کھیل ہے اور لوڈ جو کہ ایک عام لفظ بن چکا ہے اور لشکری زبان ہونے کے ناطے اردو زبان کا ایک بنیادی لفظ بن چکا ہے ۔
     

Share This Page