1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. محمد اجمل خان
    Offline

    محمد اجمل خان ممبر

    Joined:
    Oct 25, 2014
    Messages:
    209
    Likes Received:
    181
    ملک کا جھنڈا:
    .
    معیار

    بڑے بڑوں کو دیکھا ہے۔

    سارے اسلام ایک طرف رکھ دیئے جاتے ہیں۔

    جب بات آتی ہے اپنے بچوں پراور خاص کر شادی بیاہ کے موقعوں پر ...

    وہاں اسلام نہیں رہتا۔۔۔۔

    ہر وقت سنت و بدعت کی باتیں کرنے والے بھی ...

    وہاں نہ سنت کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی بدعت کو ...

    وہاں فرمانِ نبی ﷺ یاد نہیں آتا ...

    اور خاص کر بیٹے کی شادی کرتے وقت ...

    آج جبکہ میڈیا نے ہر بے غیرت کو مس ورلڈ بنا کر پیش کیا ہے۔

    لوگوں کو اپنی بیٹے کیلئے بس مس ورلڈ ہی چاہئے ...

    چاہے شرافت کا جنازہ ہی کیوں نہ نکلے ...

    وہاں رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث یاد نہیں آتی ...

    " عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کومٹی لگے گی ( یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہو گی ) ۔ "

    اور اس حدیث پر عمل نہیں کرنے کی وجہ کر لوگوں کے ہاتھوں کومٹی لگ رہی ہے لیکن انہیں اس کا شعور بھی نہیں۔

    ۔۔۔ نوجوان جوڑوں میں برداشت نہیں رہا۔

    ۔۔۔ گھر گھر میں نفرت کی آگ لگی ہوئی ہے۔

    ۔۔۔ گھر جہنم بنتا جا رہا ہے۔

    ۔۔۔ طلاقوں کی شرح بھیانک طور پر بڑھ رہی ہے۔

    ۔۔۔ خاندان ٹوٹ رہے ہیں۔

    لیکن پھر بھی لوگ اپنے بیٹوں کیلئے دلہن تلاش کرتے ہیں تو صرف خوبصورتی کو ہی معیار بناتے ہیں چاہے وہ بازاروں میں بے حیائی کا نمونہ بنی پھرتی ہو مگر خوبصورت ہو‘ ڈراموں اور فلموں کی ماڈل کی طرح ....

    تحریر : محمد اجمل خان
     
    ھارون رشید likes this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا

    ہمیں ان باتوں کو سمجھ جانا چاہئے
     

Share This Page