1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل بعنوان پاگل برائے اصلاح و تنقیدی جائزہ

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by ملک محمد اسد, Apr 28, 2017.

  1. ملک محمد اسد
    Offline

    ملک محمد اسد ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2015
    Messages:
    7
    Likes Received:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    ایک غزل احباب کی خدمت میں

    تم نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کے بارے پاگل
    ننگے پاوں ہیں اور تلوار کے دھارے، پاگل

    اس قدر تیرگی میں کیسے ٹھکانہ ڈھونڈیں؟
    کون دیتا ہے فقیروں کو سہارے پاگل

    عمر بھر کون بھلا ساتھ تمہارا دیتا؟
    تم تو بھولے ہو، دیوانے ہو، بیچارے پاگل

    نقد ڈھونڈے سے جہاں نیند میسر نہ ہوں
    واں تمہیں خواب ہیں درکار ادھادرے؟ پاگل!

    سانس دی، روح دی، دھڑکن دی، زندگی دی اسد
    کس قدر کم ہیں محبت کے خسارے، پاگل

    از قلم: ملک محمد اسد
     
    سعدیہ and اظہرعطاء like this.
  2. آفتاب غنی منعمؔ
    Offline

    آفتاب غنی منعمؔ ممبر

    Joined:
    Sep 8, 2016
    Messages:
    9
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    نقد ڈھونڈے سے جہاں نیند میسر نہ ہوں
    اس مصرعے میں "ں" اضافی ہے
     
  3. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    نقد ڈھونڈے سے جہاں نیند میسر نہ ہو
    واں تمہیں خواب ہیں درکار ادھارے؟ پاگل!

    واہ بہت عمدہ اسد ملک جی۔
     

Share This Page