1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اطہر تم نے عشق کیا کچھ تم بھی کہو کیا حال ہوا

Discussion in 'اردو شاعری' started by rose, Nov 22, 2016.

  1. rose
    Offline

    rose ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2016
    Messages:
    26
    Likes Received:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    اطہر تم نے عشق کیا کچھ تم بھی کہو کیا حال ہوا
    کوئی نیا احساس ملا یا سب جیسا احوال ہوا

    ایک سفر ہے وادیِ جاں میں تیرے درد ہجر کے ساتھ
    تیرا درد ہجر جو بڑھ کر لذّت کیف وصال ہوا

    راہ وفا میں جاں دینا ہی پیش روؤں کا شیوہ تھا
    ہم نے جب سے جینا سیکھا جینا کار مثال ہوا

    عشق فسانہ تھا جب تک اپنے بھی بہت افسانے تھے
    عشق صداقت ہوتے ہوتے کتنا کم احوال ہوا

    راہ وفا دشوار بہت تھی تم کیوں میرے ساتھ آئے
    پھول سا چہرہ کمہلایا اور رنگ حنا پامال ہوا

    اطہر نفیس
     

Share This Page