1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہد رضوی: جشنِ ولادت ِ شہ کو ن و مکاں

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعت زندگی ہے, Oct 28, 2015.

  1. نعت زندگی ہے
    Offline

    نعت زندگی ہے ممبر

    Joined:
    Jul 9, 2015
    Messages:
    80
    Likes Received:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    جشنِ ولادت ِ شہ کو ن و مکاں

    عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    جس کو بھی دیکھتا ہوں وہی شادماں ہے آج
    چہرے سے ہر کسی کے مسرت عیاں ہے آج

    ڈوبا ہوا جو نُور میں سارا جہاں ہے آج
    جشنِ ولادتِ شہِ کون و مکاں ہے آج

    ہر ایک شَے سے آپ کا جلوہ عیاں ہے آج
    واللہ! بزمِ دہر کا دل کش سماں ہے آج

    اللہ رے دیکھتا ہوں میں ہر اک زبان پر
    سرکارِ کائنات کا ذکر و بیاں ہے آج

    طیبہ سے آرہی ہیں ہوائیں جو عطر بیز
    مہکی ہو ئی فضاے جہاں بے گماں ہے آج

    کس کو پڑی ہے ڈالے نظر آسمان پر
    فرشِ زمیں بنی ہوئی خود آسماں ہے آج

    یہ بھی نہیں کہ صرف یہیں اُن کا ذکر ہے
    ہر ایک سمت شہرۂ فخرِ جناں ہے آج

    بشّاش کیوں نہ ہوں کہ نبی کے طفیل میں
    ہم پر خداے پاک بڑا مہرباں ہے آج

    احمد رضا کے صدقے مُشاہدؔ بصد خلوص
    محوِ ثناے سرورِ کون و مکاں ہے آج
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

Share This Page