1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  2. اس صیغے میں اسلامی کتب لگائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کسی بھی مکتبہ فکر پر پابندی نہیں لگاتی ہے اس لیے صارفین کتب پر نقظہ اعتراض اٹھانے کے بجائے اپنی صوابدید کے مطابق کتب سے استفادہ کریں۔یہاں لگائی گئی کتب کسی بھی طرح انتظامیہ کا مذہبی رجحان یا مکتبہ فکر ظاہر نہیں کرتی۔

سید گھرانہ

Discussion in 'اسلامی کتب' started by ھارون رشید, Jul 19, 2014.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سیّد گھرانا خوشحال تھا۔گھر کا مالک بچیاں اور بیوی چھوڑ کر ملک عدم روانہ ہُوا۔
    والد کی وفات کے بعد بچیاں بے سہارا ہو گئیں۔حتیٰ کہ فاقوں تک نوبت آئی تو انہوں نے اپنے گھر کو چھوڑ کر شہر کی راہ لی۔شہر میں ایک بے آباد مسجد میں ڈیرہ ڈال دیا اور بچیوں کی والدہ ایک صاحب ثروت مسلمان کے گھر گئی اور اپنی بپتا کہہ سُنائی۔اس پر اس امیر مسلمان نے کہا کہ تم اپنے سّید ہونے کا ثبوت فراہم کرو اور میرے پاس گواہ لاؤ۔وہ پریشانی میں اس کا در چھوڑ کر مجوسی کے ہاں مع بچیوں کے چلی گئی۔اس مجوسی نے ان کی نہائیت اعلیٰ طریق سے آؤ بھگت کی۔رات خواب میں اس امیر آدمی نے دیکھا کہ روزِ حشر ہے اور حضور پُرنور صلی اللّہ علیہ وسلم پرحمد کا پرچم لہرا رہا ہے اور قریب ایک جنّت کا محل ہے۔اس نے کہا یا رسول اللّہ صلی اللّہ علیک وسلم ! یہ محل کس کا ہے؟
    آپ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠّﻢ نے فرمایا : ایک مسلمان کے لیے ہے۔اس نے کہا میں پکّا مسلمان ہوں۔آپ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠّﻢ نے فرمایا!
    " اس کے ثبوت کے لیے گواہ لاؤ۔ " اب وہ بہت حیران ہُوا اس کی حیرانی دیکھ کر آپ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠّﻢ نے فرمایا،اُس عورت سے تم نے سیّدہ ہونے کی گواہی طلب کی تھی؟
    اس پر اس کی آنکھ کُھل گئی اس نے بہت کوشش کر کے مجوسی کے ہاں اُسی سیّدہ اور بچیوں کو تلاش کر لیا اور مجوسی کی خوشامد شروع کر دی کہ اُن عورتوں کو میرے ہاں بھجوا دو۔اس مجوسی نے انکار کر دیا کہ ان کی بدولت میرے ہاں بہت سی نعمتیں آئی ہیں اور مجھے برکات نصیب ہوئی ہیں۔اس پر اس امیر آدمی نے مجوسی کو نقدی کا جھانسا بھی دیا کہ ایک ہزار دینار کی رقم لے لو اور اُنہیں میرے ہاں بھجوا دو۔اس کے بعد امیر شخص نے صبر کا ارادہ کِیا تو مجوسی نے کہا! " تُو نے خواب میں جو محل دیکھا تھا وہ میرے لیے پیدا کِیا گیا ہے۔ " تم اپنے توحید پرست ہونے کے دعویدار ہو۔اللّہ کی قسم ہم رات سونے سے پہلے ہی مسلمان ہو چکے تھے تُو نے دیکھا ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠّﻢ نے مجھے فرمایا سیّد زادیاں تمہارے گھر میں ہیں؟
    میں نے عرض کِیا،ہاں تو رسول اللّہ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤّﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠّﻢ نے فرمایا!
    " وہ محل تیرے اور تیرے اہل و عیال کے لیے ہے۔ " وہ امیر مسلمان ہاتھ ملتا رہ گیا۔

    مُکاشِفۃُ القلُوب = صفحہ 442،443

    مصنف = حضرت امام غزالی رحمتہ اللّہ علیہ
    مترجم = علامہ عنصر صابری چِشتی قادری
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    ھارون رشید likes this.
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    روح پرور واقعہ اور ایمان افروز کتاب شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ ھارون بھائی
     
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ہمیں ایک دوسرے کے لئے نرم خوئی اور حسن سلوک کی توفیق عطاء فرمائے۔
     
  6. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    Joined:
    Jun 25, 2011
    Messages:
    3,090
    Likes Received:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ و ماشاء اللہ بہت ہی پیاری اور ایمان افروز تحریر ۔
    اس کے لیے ھارون رشید جی آپ کا بے حد شکریہ
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر ۔
    سبحان اللہ العظیم۔۔ کیا شانِ کریمی ہے اہلبیتِ اطہار اور آلِ رسول :drood: کی ۔ سبحان اللہ العظیم ۔
     
  8. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:

Share This Page