1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت میں 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت

Discussion in 'خبریں' started by کنعان, Oct 8, 2017.

  1. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2009
    Messages:
    729
    Likes Received:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت میں 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت
    8 اکتوبر 2017

    سعودی حکومت نے بھارت کو اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند اقدام قرار دیا، حج کمیٹی۔

    نئی دلی: بھارتی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے سربراہ افضل امان اللہ نے اگلے سال سے اگر کوئی خاتون بغیر محرم حج پر جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سعودی حکومت نے بھارت کو اس اقدام کی اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند فیصلہ قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے فاصلے تک سفر پر جانے کے لیے مسلم خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔


    ح
     
  2. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خواتین اگر اکیلی ہوں تو کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں
     
    نعیم and ھارون رشید like this.
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حج میں عموماًگروپ ہوتا ہے
     
    نعیم and زنیرہ عقیل like this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نمبر1۔ 14سو سالہ پہلے کے "لمبے اور غیر محفوظ سفر" کے مقابلے میں آجکل سفر کا تصور بہت تبدیل ہوچکا ہے۔ آج سفر ہفتوں یا مہینوں کی طوالت والا بھی نہیں اور غیر محفوظ بھی نہیں
    اور پھر جیسا ھارون بھائی نے فرمایا کہ حج و عمرہ چونکہ ویسے بھی گروپ میں ہوتے ہیں اس لیے "اکیلی عورت" کا تصور نہیں رہتا بالخصوص جب دیگر خواتین بھی ہمراہ ہوں۔
    میرا خیال ہے ہر ملک میں عمر رسیدہ خواتین کو ضروری تحفظاتی اقدامات (دیگر خواتین کے ہمراہ) جانے کی اجازت ہونا چاہیے۔
     

Share This Page