1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا خواجہ معین الدین کرم

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by شہباز حسین رضوی, Jun 20, 2013.

  1. شہباز حسین رضوی
    Offline

    شہباز حسین رضوی ممبر

    Joined:
    Apr 1, 2013
    Messages:
    839
    Likes Received:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    للہ کرو منگتوں پہ کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    تیرا در تو ہے دربار عالی
    جاؤں گا بھلا کیسے خالی
    بڑی دور سے در پر آئے ہیں
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    یوں خواجہ بارات چلی
    پیچھے ہیں ولی آگے ہیں ولی
    تشریف ہیں لائے شاہ امم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    تیرا شاکر رضوی شاد رہے
    گھر اس کا صدا آباد رہے
    بڑھے عزت و عظمت جاہ حشم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    کیا عرض کرے تیرا سید
    یا خواجہ معین الدین مدد
    کروں دین کی خدمت میں ہر دم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    للہ کرو منگتوں پہ کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    میرے دل پہ صدا تیرا ہاتھ رہے
    تیرے لطف کرم کا ساتھ رہے
    رہے ورد درودوں کا پیہم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    ہر سال مل جائے حج کی دولت
    دائم ہو مدینے سے نسبت
    رہے لاج صدا رہے باقی بھرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    سنت پہ ہمیشہ چلتا رہوں
    اسلام کی دعوت دیتا رہوں
    شامل ہو صدا تیری نظر کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    حالات پریشاں لگتے ہین
    آنکھوں سے بھی آنسوں بہتے ہیں
    لیکن ہے بھروسہ ہو گا کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    احباب میرے سب شاد رہیں
    جاؤں جو مدینے یاد رہے
    دیں ان کو دعا چشم پر نم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    رہیں شاد صدا ماں باپ میرے
    پھر دیکھیں حرم ہمراہ میرے
    بلوانا انہیں بھی شاہ امم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    دم آخر کلمہ پڑھا جانا
    مکر شیطاں سے بچا جانا
    ایمان پہ نکلے بس میرا دم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم

    رضوان تیراگھبرائے کیوں
    غم کو اس کو بھلا تڑپائے کیوں
    تیرے ہوتے بھلا کرے کون ستم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
    یا خواجہ معین الدین کرم
    دکھلا دو ہمیں وہ سوہنا حرم
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

Share This Page