1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ ایک نام جو سرمایہء حیات بھی ہے

Discussion in 'جہانِ حمد و نعت و منقبت' started by عطاءالرحمن منگلوری, Aug 12, 2013.

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    Offline

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    Joined:
    Aug 17, 2012
    Messages:
    243
    Likes Received:
    293
    ملک کا جھنڈا:

    وہ ایک نام جو سرمایہء حیات بھی ہے
    وہ ایک ذات جو محبوبِ کائنات بھی ہے

    ہر ایک رُخ سے ہے کامل حضور کی سیرت
    اجل کا ذکر بھی ہے زندگی کی بات بھی ہے

    پہنچ سکا نہ کوئی اور مصطفی کے سوا

    وہاں کہ ختم جہاں حدِّ کائنات بھی ہے

    ہزار صبحیں تصدّق ہیں جس کی عظمت پر
    تری ﷺ حیات میں شامل وہ ایک رات بھی ہے

    نویدِ خلد یہاں ہر قدم پہ ملتی ہے
    نبی
    ﷺ کی راہ گزر ہی رہِ نجات بِھی ہے

    درِ رسول پہ سجدہ گزارنے والو
    بجز خدا کوئی حلاّلِ مشکلات بھی ہے ؟

    عبث ہے خواب میں ارمانِ دیدِ شاہِ امم
    دل و نگاہ میں ربطِ مواصلات بھی ہے

    میں کس سے پوچھوں یہ اعجاز مصطفی
    کے سوا
    کہ میرا شعر کوئی وجہِ التفات بھی ہے


    شاعر اعجاز رحمانی
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

Share This Page