1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

Discussion in 'جہانِ حمد و نعت و منقبت' started by غلام قادر چوہدری, Dec 11, 2016.

  1. غلام قادر چوہدری
    Offline

    غلام قادر چوہدری ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2016
    Messages:
    19
    Likes Received:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    کروں میں کیا بیاں ان کا، یہ ہے لُطف و کرم ان کا
    کر م سارا یہاں ان کا، یہ ہے لُطف و کرم ان کا

    یہ دو عالم نہیں آقا کے جوڑے کے برابر بھی
    ہے رب دوجہاں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    کہ جبریل امیں آتے ہیں جوڑے چومنے ان کے
    ہے لب پر بھی نشاں ان کا، یہ ہے لطف و کرم ان کا

    مکین لامکاں جو ہیں وہ میرے دل میں رہتے ہیں
    میرا دل ہے مکاں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    ہے کُل عالم کے دولہا کی خدا کرتا ثناء خوانی
    خدا ہے رازداں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    خدا ان کا، ملائک بھی، یہ کائنات بھی ان کی
    سراپا ہے قرآں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    میری سرکار کے جلوؤں کا جلوہ دیکھنے والو
    عیاں بھی ہے نہاں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    جہاں میری ختم سوچیں، وہیں آغاز آقا ہے
    یقیں ان کا، گماں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    لکھوں میں کیا مدح سرکار کی، میرا قلم لرزاں
    یہ ہے لطف و بیاں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    سر محشر خدا کے روبرو جس دم بھی میں آؤں
    کرم ہو پھر وہاں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا

    محبت پنجتن کی ہے میرا سرمائہ محشر میں
    ہے عشق جاوداں ان کا، یہ ہے لطف وکرم ان کا
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. غلام قادر چوہدری
    Offline

    غلام قادر چوہدری ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2016
    Messages:
    19
    Likes Received:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page