1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت رسول اکرم از۔۔ عثمان غنی آسؔی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by عثمان غنی آسؔی, Nov 5, 2017.

  1. عثمان غنی آسؔی
    Offline

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    Joined:
    Oct 29, 2017
    Messages:
    32
    Likes Received:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    مصطفٰی پیارے کی عظمت کا ہے چرچا ہر طرف
    اور انہیں کے دین کا بجتا ہے ڈنکا ہر طرف

    ہو لبوں پر مدحتِ شاہِ عرب کی چاشنی
    اور آنکھوں کو نظر آئے مدینہ ہر طرف

    یارسول اللہ ہم پر کیجئے نظرِ کرم
    اب بنائے جا رہے ہیں ہم نشانہ ہر طرف

    فرش سے تاعرش ہر شے قابلِ دیدار ہے ہے
    مکینِ گنبدِ خضرا کا جلوہ ہر طرف

    دامنِ اسلام میں آئے جو بو بکر وعمر
    ہوگیا عدل و صداقت کا سویرا ہر طرف

    اے امام احمد رضا پھر ہے ضرورت آپ کی
    نجدیت اس دور میں ڈالے ہے ڈیرا ہر طرف

    ظلمتیں کفر ضلالت کی مٹیں اس دہر سے
    آمنہ کے چاند کا پھیلا اجالا ہر طرف

    جب بڑھایا آپ کے اصحاب نے اپنا قدم
    گاڑ ڈالا فتحِ نصرت کا پھریرا ہر طرف

    پھول ہونٹوں پر تبسم کے کھلائے آپ نے
    بچیوں کو زندگی کا دے کے تحفہ ہر طرف

    صفحہء ہستی سے آسؔی مٹ گیا نامِ یزید
    ہیں حسین ابنِ علی کے نام لیوا ہر طرف
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ بہت مضبوط کلام ۔ ماشاءاللہ
     
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت کلام ہے ماشاء اللہ

    انتہائی معذرت کے ساتھ
    میرا ذاتی نظریہ ہے کہ نعت کو نعت ہی ہونا چاہئے مدح و توصیفِ ائمہ کبار و اصحاب رسول صلى الله عليه وسلم اور بزرگانِ دین کی تعریف جو منقبت کہلاتا ہے کو نعت کا حصہ نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ میرے آقا کی برابری کوئی نہیں کر سکتا آقا صلى الله عليه وسلم کی صفات بیان کرنے کے لئے ہی ساری دنیا کے الفاظ کم ہیں اور بحث و تمحیص بالا تراحمد رضا میرے آقا کے پیروں کی دھول بھی نہیں نعتیہ کلام بحث مسالک سے پاک ہونا چاہیے
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. عثمان غنی آسؔی
    Offline

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    Joined:
    Oct 29, 2017
    Messages:
    32
    Likes Received:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی محبتوں کا شکریہ بھائی جان
    شاد و آباد رہیں
     
    نعیم likes this.

Share This Page