1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیس بک فرینڈز کی ‘زبان’ بند کرنا اب ممکن

Discussion in 'جنرل سائنس' started by زنیرہ عقیل, Dec 16, 2017.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فیس بک پر ایسے دوستوں کی کمی نہیں جس نے کوئی نئی چیز خریدی یا کوئی کارنامہ انجام دیا ہو اور پھر اس کی مسلسل تصاویر پوسٹ کر کے دیگر صارفین کو بیزار کردیا ہو۔اب فیس بک نے آخرکار اس کا حل صارفین کے 'اپنے ہاتھوں' میں دے دیا اور وہ ہے اپنے دوست کی 'زبان بندی'۔جی ہاں فیس بک نے ایک نئے ' سنوز' بٹن کو متعارف کرادیا ہے جو صارفین کو دوستوں یا پیجز کو فہرست میں رکھتے ہوئے ان کی تمام پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے آپ کے نیوزفیڈ سے دور کردے گا۔
    [​IMG]
    فیس بک کے مطابق کسی بھی پوسٹ کے ڈراپ ڈاﺅن مینیو پر کلک کرے دوستوں، گروپس یا پیجز کی پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے 'چپ' کرایا جاسکے گا۔مزید پڑھیں : فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ قبول نہ کرنے والوں کو پہچانیں اس فیچر کی آزمائش رواں سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی اور اب اسے فیس بک کے ہر صارف کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔صارفین اس کے ذریعے کسی کو بھی ان فالو یا سنوز کرسکتے ہیں، جبکہ اس سے قبل صرف ان فالو کا آپشن ہی موجود تھا۔فیس بک کے مطابق بیشتر صارفین مخصوص افراد کی پوسٹس کو اپنے نیوزفیڈ پر دیکھنے سے عارضی طور پر بچنا چاہتے ہیں اور یہ فیچر اسی مقصد کے لیے ہے۔یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیںویسے تو فیس بک ہر وقت اپنے الگورتھم کے ذریعے نیوزفیڈ پر صارف کی ممکنہ دلچسپی والی پوسٹس کو دکھانے کی کوشش کرتی ہے مگر اس فیچر کے ذریعے صارفین اسے اپنی پسند سے بھی آگاہ کرسکیں گے۔فیس بک کے خیال میں کسی کو ہمیشہ کے لیے ان فالو کرنے کے مقابلے میں یہ فیچر صارفین کو زیادہ پسند آئے گا کیونکہ مخصوص دورانیے کے بعد اس دوست کی پوسٹس دوبارہ نظر آنے لگیں گی۔
     
    Last edited by a moderator: Jan 16, 2018
  2. ماہم
    Offline

    ماہم ممبر

    Joined:
    Nov 26, 2016
    Messages:
    172
    Likes Received:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    خاصی عقلمندی کا کام کیا۔:D
     
  3. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پہچانیں اس فیچر کی آزمائش رواں سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی ،،،( پہچانیںاس ) یہ کیا لکھا ہے
    کوئی راز چھپا نہیںویسے ،،،،، کوئی راز چھپا نہیں ویسے ،،،
    پھر غلطی ہوشیاری کے ساتھ ،،،،
     
    Last edited: Jan 15, 2018
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا جی بالکل
     
    ماہم and ناصر إقبال like this.
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ یہاں اردو کی گرامر پڑھانے آئے ہیں ہر بات میں ٹانگ اڑانا آپ کو اچھا کیوں لگتا ہے ٹائپنگ میں غلطی ہوجاتی ہے آپ ہر با ت کو بتنگڑ کی طرف کیوں لے جاتے ہیں
     
  6. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے پوسٹ پڑھیں
     
  7. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بچھڑا : گھوڑی کا بچہ ۔۔ پھر غلطی
     
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ ہدایت دے انکو بس یہی کہہ سکتے ہیں
     
  9. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا لفظ ( پہچانیںاس ،،، نہیںویسے) درست لفظ ہیں پہچانیں ،،، چھپا نہیں ویسے
     

Share This Page