1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کربل میں جگرگوشوں کی بستی بسائے گا ۔۔۔ ہدیہ عقیدت بحضور شہداءِ کربلا

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by نعیم, Sep 29, 2017.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کربل میں جگر گوشوں کی بستی بسائے گا
    زاہرا ! حسین اب تیرا واپس نہ آئے گا

    حیدر کا خون ہے یہ زاہرا کی جان ہے
    دنیا کو اپنی ذات کی عظمت دکھائےگا

    جس دوش کی سواری ہےکرتا رہا حسین
    بار اُسکےدیں کا دوش پہ اپنےاٹھائےگا

    نانا حضورنےکبھی بوسےلیے جہاں
    گردن وہی کٹا کے یہ قرآں سنائےگا

    مہکےہےجسم بوئےجناں سے حسین کا
    سارے جہاں کو یہی خوشبو لٹائےگا

    چوما ہے مصطفیٰ نے جسے پھول جان کر
    یہ پھول اپنے خون سے گلشن سجائے گا

    اکبر کی لاش نے جسے بوڑھا سا کردیا
    تیروں سے کیسے شہ رگِ اصغر بچائےگا

    عباس تیرے جسمِ لہو تر کو ہے سلام
    کوئی زمانے میں نہ وفا یوں نبھائے گا

    غازی کے بازو کٹ گئے، مشکیزہ گر گیا
    پانی سکینہ کون تجھے اب پلائے گا

    لاشوں کا ڈھیر اک طرف خیمے جلے ہوئے
    زینب کا گریہ آج عرش کو رُلائے گا

    لاکھوں شہید، لاکھوں مجاہد جہان میں
    میرے حسین سا رضا اب کون آئے گا


    ہدیہ کلام : نعیم رضا قادری ۔
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم likes this.
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم پاکستانی بھائی۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. عثمان غنی آسؔی
    Offline

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    Joined:
    Oct 29, 2017
    Messages:
    32
    Likes Received:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    بیشک
    سبحان اللہ
     
    نعیم likes this.
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم عثمان آسی بھائی۔ جزاک اللہ خیر
     

Share This Page