1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصالحہ لگی مزیدارفرائی مچھلی پلیٹ میں زندہ ہوگئی

Discussion in 'فروغِ علم و فن' started by عبدالمطلب, May 21, 2016.

  1. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بعض اوقات ایسے عجیب و غریب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا ہی ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں جہاں فرائی کی گئی مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔برطانوی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحوں سے سجی فرائی مچھلی پلیٹ پر پڑی ہے اور گاہک اسے کھانے کے لیے بالکل تیار ہے اور جیسے ہی اس نے کانٹا ہاتھ میں پکڑ کر مچھلی کی طرف بڑھایا تو اس میں حرکت پیدا ہوگئی اور اس کے گلپھڑے سانس سے پھولنے لگے لیکن اسی دوران دوسرے شخص نے مچھلی کو زندہ دیکھ کر اس کے منہ میں پانی ڈالا جسے پی کر مچھلی کی سانسیں جیسے بحال ہو گئی ہوں جب کہ اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ مچھلی نے پانی پینے کے بعد منہ دوبارہ سختی سے بند کرلیا۔اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب تک اسے ایک لاکھ 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہورہی کہ مچھلی اتنی دیر تک پانی سے باہر رہی اور پھر اسے فرائی بھی کیا گیا تو وہ زندہ کیسے رہی۔
    fish--640x300.jpg
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page