1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لعاب محمد ﷺ میں شفائے کاملہ، سرکار دوعالم ﷺ اس وقت یہ دعا فرماتے اور مریض تندرست ہو جاتا

Discussion in 'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' started by کنعان, Jul 18, 2017.

  1. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2009
    Messages:
    729
    Likes Received:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    لعاب محمد ﷺ میں شفائے کاملہ، سرکار دوعالم ﷺ اس وقت یہ دعا فرماتے اور مریض تندرست ہو جاتا

    17 جولائی 2017


    لاہور (نظام الدولہ) لعاب محمد ﷺ میں شفائے کاملہ تھی۔ اللہ کے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ بچوں کی پیدائش پر گھٹی کے طور پر اپنا لعاب دہن انہیں چٹاتے تو ہر وہ بچہ اپنے عہد کا سب سے مقبول اور علم و شجاعت میں یکتا ہوا جس کو یہ نعمت محمدی ﷺ حاصل ہوئی۔ سرکار دوعالم بیماروں کو دم فرماتے اور ان کے زخموں پر لعاب مبارک لگاتے تو ان کے زخم فوری مندمل ہو جاتے۔

    اس ضمن میں بخاری، مسلم سمیت دیگر کتب میں مستند احادیث موجود ہیں۔ آقائے دوجہاں ﷺ اپنا مبارک لعابِ دہن اپنی انگشتِ شہادت سے زمین پر ملتے اور اسے منجمد کر کے بیمار شخص کی تکلیف کی جگہ پر ملتے اور اللہ تعالیٰ سے اس کی شفایابی کی دعا فرماتے۔ اس دعا کا ذکر حضرت عائشہ ؓ یوں بیان فرماتی ہیں ”جب کوئی انسان تکلیف میں ہوتا یا اسکو کوئی زخم ہوتا تو حضور نبی اکرم ﷺ اپنا لعاب دہن صاف مٹی کے ساتھ ملا کر لگاتے اور اس کی شفایابی کے لئے یہ مبارک الفاظ دہراتے ۔

    [​IMG]
    حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ لکھتے ہیں کہ ....”حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ ”ہم میں سے کسی کے لعاب دہن سے“ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دم فرماتے وقت مبارک لعابِ دہن لگایا کرتے تھے۔
    امام نوویؒ فرماتے ہیں ”اس حدیث کا مطلب ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا لعابِ دہن اپنی انگشتِ شہادت پر لے کر زمین پر ملتے اور اسے منجمد کر کے اسے تکلیف یا زخم کی جگہ پر ملتے اور ملتے ہوئے حدیث میں مذکورہ بالا الفاظ ارشاد فرماتے۔“

    امام قرطبی ؒ کا فرمان ہے ”اس حدیث سے ہر بیماری میں دم کرنے کا جواز ثابت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحابہ کرامؓ کے درمیان یہ امر عام اور معروف تھا۔“
    انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی انگلی مبارک زمین پر رکھنا اور اس پر مٹی ڈالنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دورانِ دم ایسا عمل کرنا درست اور جائز ہے۔

    ح
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم۔ خوبصورت مراسلہ ہے۔ جزاک اللہ خیر
     

Share This Page