1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنی تصویریں کھینچنا اور انٹرنیٹ پر ڈالنا دماغی خلل کی نشانی ہے

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by ھارون رشید, Apr 5, 2014.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ۔

    [​IMG]
    اپنی تصویریں کھینچنا اور انٹرنیٹ پر ڈالنا دماغی خلل کی نشانی ہے، ماہرین نفسیات
    نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) آپ کے پاس کیمرے والا فون ہے؟آپ اپنی تصویریں خود تو نہیں کھینچتے؟ ان تصویروں کو انٹرنیٹ پر تو نہیں ڈالتے؟ یہ اچھی عادت نہیں ہے۔ American-Psychiatric-Association نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپنے موبائل کیمروں سے اپنی تصویریں خود ہی کھینچنا اور پھر انہیں سماجی ویب سائٹ پر ڈالنا،ایک دماغی خلل ہے ، ایسے افراد میں خود اعتمادی کمی ہوتی ہے، وہ لوگ جو دن میں تین بار اپنی تصویریں کھینچتے ہیں اور کسی بھی سماجی ویب سائٹ پر نہیں ڈالتے وہ اس خلل کی بارڈر لائن پر ہوتے ہیں،لیکن وہ لوگ جو تین بار سے زیادہ یہ عمل دہراتے ہیں وہ اس بیماری میں شدت سے مبتلا ہوتے ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق اب تک اس دماغی خلل کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے ۔
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  2. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    فیر تو آدھا پاکستان پاگل ہے
     
    نوائے ملت likes this.
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پوری دنیا میں اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں
     
    نوائے ملت likes this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ تو ایسا نہیں کرتے
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کبھی کبھی مجبورا ایسا کرنا پڑتا ہے جناب
     
    نعیم likes this.
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کے پاس کیمرے والا موبائیل ہے
    آپ فیس بک پر اپنوں سے رابطے میں ہیں۔
    اور آپ دکھاوے والے مسلم بھی نہیں جو کیمرہ دیکھ کر دوسری طرف منہ پھیر لیں (مگر دیگر معاملات میں شریعت کی دھجیاں اڑا دیں)۔

    ایسے میں اگر آپ اپنی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ بالکل عین فطرت ہے اور انسانی جبلت کے متقاضی ہے۔

    ایسا کرنے سے آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا، آپ میں مثبت توانائی پیدا ہوگی، آپ کو اپنی صلاحیتوں اور خامیوں سے آگاہی ہوگی اور آپ کے چاہنے والے آپ کے بارے میں باخبر رہیں گے اور آپ کے اندر موجود قدرتی جذبے (ذاتی شہرت) کی تسکین بھی ہوگی۔

    (نوٹ: مگر یہ خیال رہے کہ آپ کی تصویر میں لباس اور گردونواح میں ایسا ماحول نا ہو جو معاشرے میں قابل قبول نہ ہو اور تہذیب سے متصادم ہو)۔

    یہ میری ذاتی رائے ہے اور ہرکوئی اس سے متفق ہو، ضروری نہیں۔ آپ لوگ اختلاف رائے کا پورا پورا حق رکھتے ہیں۔
     
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن کیا ہم اسے دماغی خلل کہیں گے یا نہیں ؟؟؟
     
  8. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    خود کو صاف ستھرا رکھنا، اچھی تعلیم حاصل کرنا، اچھا لباس پہننا ، اچھی گفتگو کرنا جس زمرے میں آتا ہے اسی زمرے میں اسے شمار کرسکتے ہیں۔
     
    نعیم likes this.
  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن American-Psychiatric-Association کی تحقیق تو کچھ اور ہی کہتی ہے اور اسی کوموضوع پر یہ لڑی بنی ہے
     
  10. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ ان کی تحقیق سے اتفاق کرتے ہیں؟
     
  11. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک میرے اتفاق نہ کرنے سے اس تھیری کو جھوٹ ثابت کرنا بہت مشکل ہے جناب
     
  12. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    گویا آپ تھیوری متفق نہیں ہیں؟
     
  13. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے عرض کی ہے ناں کہ آدھی سے زیادہ دنیا اس سے ضرور اتفاق کرتی ہے ۔میں اور آپ نہ بھی کریں تو ۔
     
  14. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حضور آپ ڈپلومیسی سے کام لے رہے ہیں۔ سیدھی سادھی بات یہ ہے کہ مندرجہ بالا تھیوری نامکمل طور پر پیش کی گئی ہے اور بنیادی طور پر یہ تھیوری انسانی جبلت کے خلاف ہے۔

    ایک اور امریکی ابراہیم ماسلو جو نفسیات کی تھیوری (بنیادی انسانی ضروریات) کے باعث پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ ان کی تھیوری کے مطابق مندرجہ بالا تھیوری بالکل باطل ہے۔۔۔۔۔
     
    نعیم likes this.
  15. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جناب میں سیدھی سی بات کر رہا ہوں کہ یہ American-Psychiatric-Association کی منظور شدہ تھیری ہے اور یہ پوری ایسوسی ایشن کے سب ماہر نفسیات کی تصدیق شدہ ہے ۔اگر میں اس سے اتفاق نہ بھی کروں تو کیا فرق پڑتا ہے
     
    نعیم likes this.
  16. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ ماسلو کی تھیور ی پر نظر ڈالیں، جسے دنیا کی کئی یونیورسٹی میں تعلیم کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے اور میری رائے اس تھیوری سے مسابقت رکھتی ہے۔
     
    نعیم likes this.
  17. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں ۔اور American-Psychiatric-Association کی تھیری کوئی خدائی فرمان نہیں ہے ،لیکن یہ دنیا کی سب سے بڑی ماہر نفسیات کی ایسوسی ایشن ہے ۔1844 سے کام کر رہی ہے ۔اس کے ممبر ماہر نفسیات کی تعداد 35000 سے زیادہ ہے
    http://www.psychiatry.org/about-apa--psychiatry
     
    نعیم likes this.
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گویا امریکیوں کی اس تھیوری کے مطابق بھولا اور بڑے بھائی @ھارون رشید دماغی خلل کا شکار ثابت ہوتے ہیں ؟؟؟ :khudahafiz::03:
     
  19. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس میں ہم سب شامل ہیں
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی نہیں۔۔۔ اسی لڑی میں اوتار کو دیکھ لیجئے۔۔۔ سوائے میرے اور ھارون بھائی کے کسی نے اپنی تصویر نہیں لگائی
    اسی بنیاد پر میں نے عرض کیا کہ امریکی تحقیق اور آپ بھائیوں کی گفتگو سے تو میں اور ھارون بھائی ہی دماغی خلل کا شکار ٹھہرے۔:D
     
    پاکستانی55 likes this.
  21. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون بھائی صاحب کی رائے بھی لے لیں
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گویا میری حد تک آپ متفق ہیں ؟ :eek:
     
    پاکستانی55 likes this.
  23. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے فرما دیا ہے تو متفق ہونا مجبوری بن گی ہے
     
    نعیم likes this.

Share This Page