1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ISISکے ہاتھوں قتل ہونے والے رضا کار کے بھائی نے اسلام کے حق میں آواز بلند کر دی

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Sep 16, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    [​IMG]
    لندن (نیوز ڈیسک)متاثرین کیلئے زندگی وقف کرنے والے برطانوی کارکن ڈیوڈہینز کے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس )کے ہاتھوں قتل کے بعد اس کے بھائی نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ یہ فعل شدت پسند کا شافانہ ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مائیک ہینز نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام تو کہتا ہے کہ نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتی اور بدی کا خاتمہ کر کے نیکی کا بول بالا کرنا چاہئے ۔چوالیس سالہ ڈیوڈ عرصہ 20سال سے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔آئی ایس کی طرف سے حال ہی میں مغربی ممالک کے متعدد باشندوں کے سر قلم کیے گئے ہیں اوع ڈیوڈ کا قتل ان میں تازہ ترین اضافہ ہے۔عسکریت پسندگروپ نے اس سے پہلے قتل کئے گئے افراد کی طرح ہی ڈیوڈ کے قتل کی بھی ویڈیو جاری کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے
    بی لی سی سے بات کرتے ہوئے مائیک نے کہا کہ اس کا ابتدائی ردعمل نفرت پر مبنی ہو سکتا تھا لیکن اس کے بھائی اس کے بھائی کی زندگی نفرت نہیں بلکہ انسانیت کی محبت کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندی آج کی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔اوع اس سے ساری انسانیت کو خطرہ ہے۔مائیک نے واضع کیا کہ اس نے قرآن مجید کے مطالعہ کے بعد جانا ہے کہ اسلام شدت پسندی اور ظلم کے خالاف ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کا تعلق اسلام یا مشرق وسطی کے لوگوں سے جوڑنا مناسب نہیں۔
    [​IMG]
    http://dailypakistan.com.pk/international/15-Sep-2014/143562
     

Share This Page