1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by واصف حسین, Apr 13, 2011.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    ذرا صحت ٹھیک ہو لینے دیں ان شاء اللہ لکھ دوں گا ۔
     
  2. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    بہت خوب نعیم بھائی اور پرویز بھائی کی ملاقات۔ بہت ہی خوب۔۔۔۔۔روداد مفصل یا مختصر مگر انتظار رہے گا۔
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    اللہ سلامت رکھے اور صحت کاملہ سے نوازے

    جلد کی امید ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    ان شاء اللہ ایک یا دو دن میں پوری تفصیل آپ تک پہنچاؤں گا ۔ نعیم بھائی کل ان شاء اللہ لندن چلے جائیں گے اور پھر وہاں سے ہی واپس چلے جائیں گے ۔
     
    ھارون رشید likes this.
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    اسلام علیکم

    21 اگست سوموار کے دن میں دوپہرتین بجے اسپتال سے فزیو تھراپی کے بعد تھکن سے چورگھر واپس آیا اور آتے ہی تھوڑے دیر آرام کرنے کے لئے لیٹ گیا دس یا پندرہ منٹ کے بعد ھارون بھائی نے وٹزاپ پر میسج کیا کہ نعیم بھائی شام سات بج کر چالیس منٹ پر مانچسٹر ائیر پورٹ پر جہاز سے اتر رہے ہیں ۔میں نے ان سے کہا کہ مجھے نعیم بھائی کا فون نمبر وٹزاپ کر دیں ۔ نعیم بھائی سے رابطہ ہوا تو انھوں نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہر کلون سے مانچسٹر آ رہے ہیں ۔نیٹ سے چیک کیا پتہ چلا ٹرمینل ایک پر جہاز آئے گا۔بہت کوشش کے باوجود مجھے کوئی کار والا نہ مل سکا جو مجھے مانچسٹر ائیرپورٹ لے جا سکے کیونکہ جب سے اپریشن ہوا ہے میں کار نہیں چلا سکتا ۔بولٹن سے ٹرین مانچسٹر ائیرپورٹ جاتی ہے لیکن ان دنوں پٹریوں کی مرمت شروع ہے اس لئے ریلوے والے بولٹن سے بسوں پر مسافروں کو بھیجتے ہیں ۔بس کی انکوائیری کی تو پتہ چلا کہ یہاں سے مانچسٹر اور مانچسٹر سے دوسری بس پکڑ کر ائیرپورٹ پہنچنا پڑے گا اور وہاں نو بجے کے بعد پہنچ سکوں گا ۔سوچا کہ نو بجےسے پہلے نعیم بھائی تو چلے جائیں گے ۔نعیم بھائی سے دوبار رابطہ کیا انھوں نے بتایا کہ وہ مانچسٹر ہوٹل میں قیام کریں گے ۔میں نے اپنے ایک دوست جو مانچسٹر میں رہتے ہیں ان کو فون کیا کہ کل میں مانچسٹر آ رہا ہوں اور آپ نے مجھے ہالیڈے ہوٹل(جس ہوٹل میں نعیم بھائی نے قیام کرنا ہے کا نام) پہنچانا ہے ۔انھوں نے کہا یہاں پہنچ کر فون کر دینا میں آ جاوں گا ۔
    صبح سویرے اٹھ کر ناشتہ کیا اور بس میں سوار ہو کر مانچسٹر پہنچ گیا ۔مانچسٹر پہنچ کر خان صاحب (میرے دوست) کو فون کیا انھوں نے بتایا کہ وہ چند منٹ میں پہنچ رہے ہیں ۔(یہ میرے دوست ان دنوں بہت مصروف ہیں ان کا گیراج ہے ان کا لڑکا گیراج چلاتا ہے اور چار ملازم بھی رکھے ہوئے ہیں اس نے۔ لیکن ان دنوں وہ پاکستان میں ہے اس لئے خان صاحب گیراج پر ہوتے ہیں ) خان صاحب پہنچ گے میں نے ہوٹل کا نام بتایا تو انھوں نے ایک آدمی کو فون کر کے پوچھا اور مجھے لے کر ہوٹل کی طرف روانہ ہو گے ۔تھوڑی دیر بعد ہم ہوٹل پہنچ گے
    1.jpg
     
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    میں نے نعیم بھائی کو وٹزاپ میسج کیا ہوا تھا کہ میں کچھ دیر بعد پہنچ جاوں گا ۔ہوٹل کے باہر صحن میں ایک لکڑی کا بینچ ہے اس پر ایک آدمی شلوار قمیص پہنے بیٹھا ہوا تھا اور یقین مانیں اس کی شکل بھی نعیم بھائی سے ملتی تھی میں سمجھا کہ نعیم بھائی ہیں میں اس کی طرف گیا تو وہ بھی کھڑا ہو گیا ہم بغل گیر ہو گے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ نعیم بھائی نہیں ہے ۔نعیم بھائی پاس ہی ایک سپر سٹور ٹیسکو میں تھے ۔ ہم ٹیسکو میں پہنچ گے ۔میں سٹور کے اندر نعیم بھائی کو تلاش کرنے کے لئے گیا ۔ کافی بھاگ دوڑ کے بعد نعیم بھائی نظر آگے میں تیزی سے گیا اور پیچھے سے آواز دی کہ بھاگ لیں جتنا بھاگنا ہے وہ رک گے ۔بغل گیر ہوئے ۔ایسا لگتا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں ۔ نعیم بھائی کے دونوں بچوں سے بھی ملا بہت پیارے بچے ہیں
    2.....jpg
     
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    وہاں سے خان صاحب نے ہمیں ایک ہوٹل میں اتارا اور کہا کہ جب فون کرو گے میں آ جاوں گا ۔میں نعیم بھائی کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ یا دو گھنٹے رہا ہوں گا ۔ وہ بہت اعلی اور عمدہ انسان ہیں اور بہت علم رکھتے ہیں ۔یہ ملاقات ایک یادگار ملاقات تھی ۔نعیم بھائی سے گفتگو اور وہ لمے ہمیشہ یاد رہیں گے ۔بچوں کی پیاری پیاری شکلیں اور ان کی پیاری پیاری گفتگو ہمیشہ یار رہے گی ۔اس ملاقات کا سہرا ھارون بھائی کے سر ہے اور ملاقات کے دوران محسوس ہوتا تھا کہ وہ بھی یہی کہیں آس پاس موجود ہیں ۔اور دوسرا سہرا خان صاحب کے سر ہے جو اپنا کام چھوڑ کر مجھے نعیم بھائی کے پاس لائے ۔خان صاحب نے فون کر کے بتایا کہ وہ ظہر کی نماز پڑھ کر ایک سپر سٹور کے پاس آ جائیں گے ۔جو کہ وہاں سے چند منٹ کے فاصلے پر ہے ۔ہم لوگ وہاں سے اس سپر سٹور کے کار پارک میں پہنچ گے ۔تھوڑی دیر بعد خان صاحب بھی پہنچ گے اور نعیم بھائی اور بچوں سے الوداعی ملاقات ہوٹل پہنچ کر کرنے کے بعد میں خان صاحب کے ساتھ سٹی سنٹر کی طرف روانہ ہو گیا بولٹن کے بس اسٹاپ کی طرف اس امید کے ساتھ کہ ان شاء اللہ نعیم بھائی سے دوبار بھی ملاقات ہو گی ۔
    40.jpg
    ہوٹل ہالیڈے
    50.jpg
    ٹیسکو سپر سٹور
     
    سعدیہ likes this.
  8. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  11. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  12. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  13. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    k111.jpg
    میرے دوست خان صاحب
     
    سعدیہ likes this.
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم
    محترم پاکستانی55 بھائی نے بہت تفصیل سے ملاقات کا ذکر فرما دیا۔ بہت شکریہ
    برطانیہ سفر کےدورا پاکستانی بھائی سے ملاقات انتہائی خوشگوار سرپرائز تھا ۔ اسکا سہرا یقینا ھارون بھائی کے سر سجتا ہے۔ اللہ کرے وہ ہماری اردو کی خوبصورت مالا کی ڈوری والا کام سرانجام دیتے ہوئے اس خوبصورت ھار کو ہمیشہ قائم دائم رکھیں۔ آمین
    پاکستانی بھائی کا خلوص اور علالت طبع کے باوجود بہت گرمجوشی سے ملاقات کو ممکن بنانا بلاشبہ قابلِ تعریف ہے۔ ان سے یادگار ملاقات کرکے محسوس ہوا کہ ہماری اردو کی آئی ڈی میں اپنے اصل نام کی بجائے وطنِ عزیز کی مناسبت کی وجہ دراصل انکا بےپناہ جذبہ حب الوطنی ہے۔ پاکستانی بھائی سے ملاقات گوکہ مختصر تھی لیکن فی الواقع یادگار ملاقات تھی۔ انکے دوست محترم خان صاحب بھی اچھے انسان ہیں تاہم ان سے باہمی تعارف سے زیادہ گپ شپ نہ ہوسکی۔
    مانچسٹر سے بریڈ فورڈ اور پھر لندن قیام کے دوران بھائی پاکستانی بھائی سے ٹیلفونک رابطہ رہا اور آج بھی ہے۔ اللہ کریم اس پرخلوص اخوت و محبت کو قائم رکھے اور ہر مسلمان اور ہر پاکستانی کے دل میں باہمی محبت و یگانگت پیدا ہوجائے۔ نفرتیں کدورتیں مٹ جائیں تو پاکستان اور امت مسلمہ پھر سے عروج کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔ انشاءاللہ۔
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    25 اگست 2017 کو شام جب میں لندن پہنچا تو ہماری اردو کے ایک اور سنئیر اور ٹیکنیکل ماہر ساتھی کیپٹن عبدالرؤف اعوان گرمجوشی سے استقبال کے لیے موجود تھے۔ عبدالروف بھائی سے ہماری اردو کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی گپ شپ ہوتی رہتی تھی سو انکو بھی میری آمد کی اطلاع تھی۔ عبدالروف بھائی نے مخلص دوست اور پروفیشنل گائیڈ کی طرح پہلے سٹیشن سے ہی لندن جیسے پرہجوم شہر کے پیچیدہ ٹرانسپورٹ سسٹم اور دیگر معلومات سے آگہی دینا شروع کردی ۔ مجھے اعتراف کرنےمیں کوئی مضائقہ نہیں کہ کافی معلومات میرے لیے بالکل نئی اور مفید تھی اور2-3 گھنٹے کے مختصر وقت میں اتنی کثیر معلومات ملی کہ شاید ہفتہ بھر قیام کے باوجود بھی میں اتنی معلومات نہ اکٹھی کرسکتا۔ عبدالرؤف اعوان بھائی نے غالبا ساؤتھ لندن میں اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ سے ڈنر کرایا۔ اور پھر ہوٹل تک ہماری رہنمائی کرتے ہوئے ساتھ دیا۔
    عبدالرؤف بھائی بہت پروفیشنل، نوجوان ہیں۔ لندن سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ بزنس مائنڈڈ ہیں بہت متحرک انسان اور یاروں کے یار ہیں ۔
    گپ شپ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ چند ماہ قبل سپین وزٹ کے دوران ہماری اردو کے بانی رکن نوید صاحب اور منتظمِ اعلی بابائے اردو دریاب اندلسی صاحب سے بھی ملاقات کا شرف حاصل کرچکے ہیں۔ عبدالروف بھائی اُن کی تعریفیں کرتے ہوئے اُم سے خاصے متاثر دکھائی دیتے تھے۔
    عبدالروف بھائی نے ہمیں ہوٹل پہنچانے کے بعد اجازت چاہی ۔ انہیں اگلے ہی روز یورپ کے چند دیگر ممالک میں بزنس وزٹ کے لیے روانہ ہونا تھا اس لیے دوبارہ ملاقات نہ ہوسکی۔ تاہم "یار زندہ صحبت باقی" والی امید کے تحت دوبارہ ملاقات کی تمنا ہے۔
    captain.jpg
     
  16. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    اللہ پاک یہ محبتیں اسی طرح قائم دائم رکھے آمین
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

  18. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    آمین
     
  19. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    یورپ برطانیہ میں ہماری اردو کے صارفین کی باہم ملاقاتوں کے احوال پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ سلامت رہیں
    پاکستانی55 تو میرے اندازے سے بہت مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔
    نعیم صاحب کے بچے بہت کیوٹ ہیں ماشاءاللہ
     
  20. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بلکل تا یا جی کی طرح :)
     
    نعیم and زنیرہ عقیل like this.
  21. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    تایاجی کون؟
     
    نعیم likes this.
  22. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    اپنے بارے میں کہہ رہے ہیں
     
    نعیم and زنیرہ عقیل like this.
  23. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    آپ کے اندازے کے مطابق مجھے کیسے ہونا چاھیے تھا
    اس دن میری حالت اتنی خراب تھی کہ دعائیں کر کر کہ اللہ پاک ہمت دینا۔اور اس نے ہمت دئیے رکھی ۔گردن میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ سر کا بوجھ اٹھا سکتی
    ورنہ میرا تو پروگرام تھا کہ کچھ اس طرح سے بن کر جاتا تاکہ بچوں کی تفریح بھی ہو جاتی
    clown.jpg
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ایسااااااااااااااااااااا
    [​IMG]
     
  25. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    بڑی ہمت ہے موٹر سائیکل میں ۔
     
    نعیم likes this.
  26. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ٹرک اور بس کی پہچان نہیں ہو پا رہی
     
    نعیم likes this.
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    View attachment 31406 [/QUOTE]
    پاکستانی بھائی کی لوز بال کے ساتھ ہی مجھے پتہ چلا گیا تھا کہ اب ۔۔۔ چھکا ۔۔۔ لگے ہی لگے۔
    ھارون بھائی۔ آپکا چھکا بن گیا ۔۔۔۔۔۔ :tfy:
     
    پاکستانی55 likes this.
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    :03:
     
    پاکستانی55 likes this.
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    باقی عہدوں کا تو کچھ کہ نہیں سکتا ۔۔۔ لیکن آخری والا عہدے دار ضرور سمجھے ہونگے۔ :87:
     
    پاکستانی55 likes this.
  30. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    نعیم بھائی بھائی صاحب کا چھکا اور موٹر سائیکل کا بھی چھکا یعنی دو چھکے
     

Share This Page