1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا غم مجھے جہاں کا۔ اگر غوثِ پاک ہیں

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by نعیم, Feb 7, 2015.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہدیہ عقیدت بحضور غوث الثقلین سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی :rda:

    کیا غم مجھے جہاں کا، اگر غوثِ پاک ہیں
    رحمت اُدھر خدا کی جدھر غوثِ پاک ہیں

    سایہ ہے میرے سرپہ یوں آلِ رسول:drood: کا
    مُرشد میرے علی کے پِسر غوثِ پاک ہیں

    بخشی ہیں اُن کو قادرِ مطلق نے قدرتیں
    کہ صاحبِ مقامِ قدر غوثِ پاک ہیں

    آقا:drood: تو انبیاء میں سِراجُ مُّنیر ہیں
    سب اولیاء میں مثلِ قمرغوثِ پاک ہیں


    دینِ خدا کا بیج جو بویا حضور:drood: نے
    اُس شجرِ دیں کا خوب ثمر غوثِ پاک ہیں

    ہوتا گماں ہے مُرشدِ کامل کو دیکھ کر
    گویا کہ میرے پیشِ نظر غوثِ پاک ہیں

    سب اولیاء کی عظمتیں تسلیم دوستو !
    اس سلطنت کے شاہ مگر غوثِ پاک ہیں

    موجِ بلا کا ڈر ہو سفینے کو کیوں بھلا ؟
    جب میرے ناخدا اے بھنور! غوثِ پاک ہیں

    مژدہء "لاتخف" ہے مریدوں کو اے رضا
    میرے شفیع بھی روزِ حشر غوثِ پاک ہیں

    کلام : محمد نعیم رضا ۔ 2015-02-07 بروز ہفتہ
     
    Last edited: Feb 7, 2015
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ جناب
     
    نعیم likes this.
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جزاک اللہ
    ماشاءاللہ
    خوبصورت ہدیہ عقیدت ہے ۔
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپکی محبت و حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ ملک بلال بھائی۔
    حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں
     
  6. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    سبحان اللہ ۔
    المدد یا غوث اعظم المدد یا دستگیر
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    یا غوث پاک اج کرم کرو
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ برادر۔ دعا فرمایا کریں مولا کریم یہ نسبتیں قائم رکھے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آمین ۔ پیارے بھائی دعاؤں کی التماس کے ساتھ شکریہ۔ سلامت رہیں
     
  10. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    بڑی گیارھویں شریف کا مہینہ چل رہا ہے۔ اور یہ نیا کلام پڑھنے کوملا۔ سبحان اللہ
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ میڈم جی ۔ جزاک اللہ
     

Share This Page