1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چارسو درد کے انبار نظر آتے ہیں

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by مرید باقر انصاری, Jan 9, 2017.

  1. چار سُو درد کے انبار نظر آتے ہیں
    بِن ترے ہم پسِ دیوار نظر آتے ہیں

    اس طرح درد دیئے مجھ کو مرے اپنوں نے
    سارے اپنے مجھے اغیار نظر آتے ہیں

    جن کا اک پل نہ گزرتا تھا کبھی میرے بِن
    جانے کیوں آج وہ اُس پار نظر آتے ہیں

    کوئی کیا رسمِ مسیحائی نبھاۓ گا یہاں
    سبھی الفت کے جو بیمار نظر آتے ہیں

    جن کی قسمت میں لکھا ہو غمِ الفت کا عذاب
    کبھی شاعر یا وہ میخار نظر آتے ہیں

    ان کو بھی راس محبت نہیں آئی شاید
    وہ جو روتے سرِبازار نظر آتے ہیں

    کل تلک ہم بھی تھے آزاد غموں سے باقرؔ
    آج سوچوں کے علمدار نظر آتے ہیں

    مُــــــــــــــــرید بــــــــــــــــاقرؔ انصــــــــــــــــاری
    .
    .
     
  2. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    کل تلک ہم بھی تھے آزاد غموں سے باقرؔ
    آج سوچوں کے علمدار نظر آتے ہیں


    خوب کہا باقر انصاری جی
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. شکریہ سلامت رہیں
     

Share This Page