1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ پانی کی لہروں پہ کیا لکھ رہا تھا

Discussion in 'اردو شاعری' started by چھٹا انسان, Feb 19, 2017.

  1. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    وہ پانی کی لہروں پہ کیا لکھ رہا تھا
    خدا جانے حرف دعا لکھ رہا تھا

    لکھا تھا جس نے ناول وفا کا ادھورا
    وہی شخص پیار کی انتہا لکھ رہا تھا

    بھلا کرتے کرتے گزری جوانی
    مگر پھر بھی خود کو برا لکھ رہا تھا

    محبت میں نفـرت ملی تھی اسے بھی
    جو ہر شخص کو بے وفا لکھ رہا تھا

    ذرا اس کی آنکھوں سے آنسو نہ نکلے
    وہ جس وقت حرف سزا لکھ رہا تھا

    نماز محبت میں محسن وہ اپنے
    ہوئے تھے جو سجدے قضا لکھ رہا تھا
     

Share This Page