1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیوزی لینڈ سے 31 سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by تیسرا انسان, Nov 30, 2016.

  1. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 138 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0 - 2 سے جیت لی ۔
    ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ، جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، اظہر علی 58 اور سمیع اسلم 91 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔
    اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا ، بابر اعظم 16 اور سرفرار 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے ۔
    سرفراز احمد کے رن آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ ایسا پلٹا کے پاکستانی بلے باز دباؤ میں بکھرتے چلے گئے ، آخری 7 وکٹیں صرف 31 رنز کے اضافے سے گرگئیں اور اسد شفیق ، وہاب ریاض اور محمد عامر کوئی رنز نہ بنا پائے ۔
    اس طرح نیوزی لینڈ نے 31 سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی اور پہلی بار گرین شرٹس کو وائٹ واش شکست سے دوچار کردیا ۔
    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ
    ہملٹن میں مشکل وکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے سب سے پریشان کن بات کپتان مصباح الحق کی
    غیر موجودگی تھی ، جو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی پابندی کا شکار اور سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس جاچکے تھے ، ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض اظہر علی نے انجام دیئے ۔
    پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا تھا ، دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے ۔
    ۔۔۔۔۔۔
     

Share This Page