1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح

Discussion in 'اردو شاعری' started by چوتھا انسان, Dec 5, 2016.

  1. چوتھا انسان
    Offline

    چوتھا انسان ممبر

    میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح
    وہ کھوگیا ہے خلا میں میری صدا کی طرح

    نہ پوچھ مجھ سے میرا قصہ زوال جنوں
    میں پانیوں پہ برستا رہا گھٹا کی طرح

    تمام عمر رہا ہوں میں جسم میں محصور
    تمام عمر کٹی ہے میری سزا کی طرح

    اتار دے کوئی مجھ پر سے یہ بدن کی ردا
    کہ مار ڈالے مجھے بھی میرے خدا کی طرح

    نکھرتا جائے یونہی رنگ شام اے پاشی
    بکھرتا جاؤں یوں ہی میں گل نوا کی طرح
    ( کمار پاشی )
     

Share This Page