1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فورم میں تبدیلیاں

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by واصف حسین, Sep 25, 2014.

  1. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    آپ کو یقینا ہماری اردو کے انٹرفیس میں بہت سی تبدیلیاں نظر آ رہی ہوں گی تو تمام دوستوں کو نہایت مسرت سے اطلاع دی جاتی ہے کہ فورم میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

    سٹائل اور رنگوں کے انتخاب کی سہولت
    اگر آپ ہماری اردو کے نیلے رنگ اور اسٹائل سے بور ہو گئے ہیں تو یہ آپ کے لیے خوش خبری ہے کہ ہماری اردو پر چار اسٹائل لگا دیے گئے ہیں جن کو پاکستان، زمین، آسمان اور زنانہ کا نام دیا ہے۔پاکستان سبز، زمین مٹیالا،آسمان نیلا اور زنانہ گلابی رنگ میں نظر آتا ہے۔ فورم کے فوٹر میں موجود لنک سے اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    صفحہ اول دو کالموں میں
    صفحہ اول پہلے ایک کالم میں تھا جس کی وجہ سے فہرست بہت طویل نظر آتی تھی۔ اس کو دو کالموں میں کر دیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ فورم بہ آسانی ڈھونڈا جا سکے۔

    مسکراہٹوں کا اضافہ اور گروپس
    پیغامات کی آرائش کے لیے مسکراہٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے تاکہ ایک لمبی فہرست میں سے انتخاب کے بجائے صارف ان گروہوں کی مدد سے اپنی مطلوبہ مسکراہٹ فورا تلاش کر سکے۔

    سایڈ بار میں معلومات کا اضافہ
    سایڈ بار میں معلومات کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئی شامل ہونے والی معلومات میں ماہ رواں کے زیادہ پیغام بھیجنے والے صارف، گذشتہ ماہ میں سب سے زیادہ پیغام دینے والے صارف کا نام، اہم تہواروں اور دنوں کے لیے کاونٹ ڈاون شامل ہیں۔ سایڈ بار میں جو معلومات پہلے ظاہر ہوتی تھیں ان کو موجود رکھا گیا ہے مگر حسب ضرورت ان کی جگہ اور نظر آنے کا فارمیٹ بدل دیا گیا ہے۔

    فلیش کی فائل ایمبیڈ کرنا
    فلیش کی فائلوں کو پیغامات میں لگانے کا نظام لگا دیا گیا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ مدد کے لنک پر مل سکتا ہے۔

    فورم اور زمروں میں معمولی ردوبدل
    ہماری اردو پر موجود فورم اور زمروں میں معمولی رد و بدل کیا کیا ہے۔مثال کے طور پر برقی کتب خانے کو اردو ادب کے ذیلی فورم سے نکال کر ادبیات کا فورم بنا دیا گیا ہے اور اس کے اندر ذیلی فورم بنا دیے گئے ہیں۔اسی طرح کی معمولی نوعیت کی چند تبدیلیاں ہیں جو صفحہ اول کے مشاہدے سے آپ کو معلوم ہو سکتی ہیں۔

    ہم تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا وقت نکال کر ہماری اردو کو خوبصورت بنایا۔
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    امید ہے انشاء اللہ عنقریب اور بہتری ہوگی
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    ان شاء اللہ
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    کسی دوست کے پاس فورم کی بہتری کیلیۓ کوئی تجویز ہے تو ہم منتظر ہیں
     
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    فورم کے صفحہ رئیسی پر کیلنڈر اور کیلکولیٹر کی سہولت کا اضافہ کرنے سے صارفین کو آسانی ہوگی۔
    اس کے علاوہ عالمی گھڑی ہو جس میں مختلف مقامات میں اوقات ہوں۔
     
    ھارون رشید likes this.
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    بہت زبردست تبدیلیاں ہیں ۔فورم کلرفل ہو گیا ہے ۔4 کلر میں سے فورم کو اپنی مرضی کے کلر میں تبدیل کر لیں ۔
     
  7. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    گوگل کا سادہ نقشہ لگانا۔ ہماری اردو پر گوگل میپ کا سادہ نقشہ لگانے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ طریقہ کار یہ ہے کہ مطلوبہ گوگل نقشہ کھول کر اس کا لنک کاپی کر لیں اور ایڈ میڈیا کا بٹن دبا کر اس میں پیسٹ کر دیں۔
     
    ملک بلال and غوری like this.
  8. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    سایڈ بار کو حسب ضرورت کھولنا اور بند کرنا- اب آپ حسب ضرورت سایڈ بار کو کھول یا بند کر سکتے ہیں۔ سایڈبار کو بند کرنے کے لیے سایڈبار کے اوپر موجود کراس کے بٹن کو دبائیں۔ کھولنے کے لیے واپس اسی جگہ کلک کریں۔
     
    غوری likes this.
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بہت عمدہ
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    پہلے وی بلیٹن کی تازہ ترین پیغامات کی سکرول پٹی چل سکتی ہے ؟
     
    غوری likes this.
  11. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    میں بھی پٹی کے لئے درخواست کروں گا۔
     
  12. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    کوشش کی جا سکتی ہے۔میں تھوڑی تحقیق کر کے بتاتا ہوں۔
     
    غوری and ملک بلال like this.
  13. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    موضوع کو دیکھنے والے۔ کسی بھی موضوع کو دیکھ رہے اور دیکھ چکے صارفین کی فہرست موضوع کے آخری بیغام کے نیچے نظر آنے کا طریقہ فعال کر دیا گیا ہے۔
     
  14. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    ہماری اردو پیاری اردو کا لوگو [​IMG] اگر سینٹر میں ہوجائے تو اچھا لگے گا
     
    غوری likes this.
  15. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    بلال بھائی نیا لوگو ڈیزائن کر رہے ہیں اس کو سینٹر میں کر دیا جائے گا۔
     
  16. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    جناب محترم واصف حسین جی آپ جو کر رہے ہیں کمال کر رہے ہیں ، آپ کے ساتھ ساتھ آپ کی ساری ٹیم بھی بہت بہت مبارک باد کی مستحق ہے
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    کچھ دوستوں کو ذاتی پیغام کرنے میں دقت ہے اور کچھ تو کر ہی نہیں پاررہے ان میں سر فہرست میرا پتر آصف احمد بھٹی اور مجیب منصور بھائی ہیں اس کو تو چیک کریں
     
  18. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    دقت صرف اس وجہ سے ہے کہ زین فورو میں ذاتی پیغام کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے۔ اس کے لیے مدد کے زمرے میں تفصیل لکھ دیتا ہوں۔ اس کے سوا کو مسئلہ ہے تو ان احباب سے مسئلے کی تفصیل لے لیں۔
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    میں نے بھٹی صاحب کو تصاویر کی مدد سے بھی بتایا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ نیا پیغام بھینے کا سلسلہ ان کے پاس نہیں ہے وہ پرانے پیغامات کی مدد سے ہی پیغام فارورڈ کرتے ہیں
     
  20. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    اوتار گیلری- اوتار بدلنے کے لیے اب آپ کو تصویر اپ لوڈ کرنی لازم نہیں ہے بلکہ خوبصوت اوتاروں میں سے آپ اپنے لیے اوتار منتخب کر سکتے ہیں۔
     
  21. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    شکریہ
    مگر چوائس میں اور اضافہ کردیں۔
     
  22. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    کیا پی سی کی ہارڈ ڈرائیو سے امیج اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے ؟؟؟
     
  23. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جی بالکل ہے۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  24. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    دیکھئے میں نے ابھی اوتار تبدیل کیا ہے۔۔۔
     
  25. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    اوتار تو میں نے بھی لگایا تھا لیکن پہلے پوسٹ ہارڈ وئیر سے اپنی اصلی سائیز میں اپ لوڈ نہیں ہوتی تھی ۔اس کے لئے امیج ہوسٹنگ ویب کا سہارا لینا پڑتا ہے
     
  26. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    اب ایسا نہیں ہے آپ چیک کریں
     
    پاکستانی55 likes this.
  27. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    یہ تو زبردست تبدیلی ہے
     
  28. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    تبدیلی آچکی ہے جناب!
     
  29. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    ہارڈ ڈرائیو سے تصویر پوسٹ ابھی بھی نہیں ہوتی جناب ۔
     
  30. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    بھائی دیکھ لیں اب بھی ہارڈ ڈرائیو سے اپ لوڈ کی ہے۔۔۔۔ آپ اپنی فوٹو پر 3 مرتبہ کلک کریں اور پھر اوتار اپ لوڈ والی ونڈو پر

    انگلش میں چوز فائل کے ذریعے فائل اپ لوڈ کرلیں۔
     

Share This Page