1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سجا دو مکان و لامکاں کو (معراج کی نعت)

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعیم, Aug 3, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ۔۔ایک تخیل کہ معراج کی رات اللہ تعالی نے اپنے محبوب :saw: کے لیے کیسی تیاری فرمائی ہوگی۔۔۔​

    سجا دو مکان و لامکاں کو
    سجادو
    میرے محبوب کا ڈنکا بجادو
    سجادو

    سجادو عرش کا ہر گوشہ گوشہ
    اور شمعیں نور کی ہرسو جلا دو
    سجادو

    نبیو ! باندھو اقصیٰ میں قطاریں
    امامت اے محمد ! خود کرا دو
    سجادو

    اے جبریل ! بن کے خادم مصطفیٰ کا
    اسے اب لامکاں کی سیر کرا دو
    سجا دو

    یہ مہماں رحمت اللعٰلمیں ہے
    خزانے رحمتوں کے سب لٹا دو
    سجادو

    اسے مازاغ کا کجلا لگا کے
    ذرا والّیل زلفوں‌کو سجا کے
    ذرا والشّمس کا بٹنا لگا کے
    جبیں پہ تاج کوثر کا سجا کے
    میرے محبوب کو دولھا بنا دو
    سجا دو

    قریب آ ! اوادنیٰ کی قربتوں میں
    کہ دوری ہر طرح کی اب مٹادو
    سجا دو

    ورفعنالکَ ذِکرک کا صدقہ
    رضا ذکرِ نبی کی دھوم مچا دو
    سجا دو
    مکان و لامکاں کو، سجادو
    میرے محبوب کا ڈنکا بجادو

    (محمد نعیم رضا)
     
  2. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    تعریف کےلئے الفاظ نہیں مل رہے ہیں
    کمال ہے
    بہت خوب
    بہت عمدہ
    زبردست
    سبحان اللہ
     
    نعیم likes this.
  3. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    سبحان اللہ ۔۔۔ نعیم بھائی ۔۔۔۔ بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
    نعیم likes this.
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    سبحان اللہ
    اللہ تبارک وتعالٰی آپ کے عشق مصطفےٰ :saw: کو سلامت رکھیں ۔
     
    نعیم likes this.
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    نعت کی پسندیدگی پر آپ سب کا بہت شکریہ !!

    اللہ تعالی اور اسکا حبیب :saw: قبول فرما لیں ورنہ انکے ہاں ہم جیسوں کی کیا کمی ہے؟؟؟ ذکرِ مصطفی :saw: کو بلند کرنے والا تو خود مالکِ ارض و سما ہے جو سارے فرشتوں کو ساتھ ملا کر ہمہ وقت ذکرِ مصطفیٰ :saw: کو بلند فرماتا رہتا ہے۔۔۔


    اس نعت کی طرز جو میرے ذہن میں تھی وہ تھی

    “پکارو شاہِ جیلاں‌کو پکارو ۔۔۔۔
    بدل جائے گی قسمت بے سہارو ۔۔۔ پکارو “

    آپ لوگوں میں سے اگر کسی کا ذوق ہو تو استدعا ہے کہ یہ نعت کسی محفل میں پڑھ دیں۔ شکریہ
     
  6. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    انشاءاللہ تعالی ۔ اللہ کریم اور حبیب مصطفیٰ :saw: کا کرم ہر امتی کے شاملِ حال رہتا ہے۔
     
    نعیم likes this.
  7. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    سبحان اللہ۔ نعیم بھائی!

    بہت پیاری نعت ہے۔
     
    نعیم likes this.
  8. نور
    Offline

    نور ممبر

    سبحان اللہ ۔ بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
    نعیم likes this.
  9. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    ماشاُاللہ!
     
    نعیم likes this.
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    میں معراج شریف کے مہینے میں یعنی آجکل مقامی محافل میں یہ نعت ضرور پڑھتا ہوں۔
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    صلےٰاللہ علیک یا سول اللہ :saw:
     
    نعیم likes this.
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    وعلی آل سیدنا محمد واصحابہ وبارک وسلم۔
    جزاک اللہ خیر پیارے بھائی
     
  13. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    نعیم likes this.
  14. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جزاک اللہ خیر
     
    نعیم likes this.
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ پاکسانی بھائی۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 likes this.
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آمین زنیرہ عقیل ۔ بہت شکریہ جزاک اللہ خیر
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    آمین
     
  18. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت کلام
    اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرےآمین
     
    نعیم likes this.
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ جناب محمد رضوان بھائی۔ جزاک اللہ خیر
    آپ نے بھی بہت سے منتخب کلام ارسال فرمائے ہیں۔ بہت اچھا لگا۔ اللہ کریم آپکی محبت و عقیدت میں برکت فرمائے۔ آمین
     
  20. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    بہت شکریہ آپ کی محبتوں اور دعاؤں کا اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page