1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    کیا ہماری انتظامیہ جمہوری سوچ کی حامل ہے یا ہم سمجھیں یہاں پر مارشل لاء نافذ ہے ؟
     
  2. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    آپ سمجھتے کیا ہیں

    کیا آپ کی سوچ کوئیں کے میڈک جیسی ہے اس کی وہی ہی دنیا ہے

    اب آپ سے یہ سوا ل ہے کہ آپ اپنے قائد کی تعریف کے علاوہ کچھ پسند نہیں کرتے

    کوئی اس کے خلاف کوئی بات کرے تو آپ دیگر سیاہ ست دانوں کے کلپ لگانا شروع ہوجاتے ہیں

    آپ یہ بتائیں اگر دیگر سیاہ ست دان آپ کے قائد کی طرح غدار ہیں تو کوئی ان کی تعریف کرتا ہے ؟

    آپ ایک غدار کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے رہتے ہیں

    یہ فورم سیاسی نہیں ہے اچھی باتوں کو دسکس کریں اور اچھی باتیں کریں

    اپنے منھ میاں مٹھو بننے سے گریز کریں

    اب آپ کو آخری بار انتباہ کیا جارہاہے آپ ایسی سیاسی پوسٹس سے گزیز کریں جن میں غداروں کی تعریف ہو

    اگر آپ باز نہ آئے تو آپ کو بین کردیا جائے گا
     
  3. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    آپ کے دونوں اکاؤنٹس کو یکجا کیا جارہا ہے
     
  4. جبار گجر
    Offline

    جبار گجر ممبر

  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    سعدیہ likes this.
  6. صحیح انسان
    Offline

    صحیح انسان ممبر

    مگر مسئلہ یہ ہے کہ پہلا اکاؤنٹ کام ہی نہیں کر رہا ہے صرف پہلا صفحہ کھلتا ہے اور اس کے بعد دوسری کوئی لڑی نہیں کھلتی اگر اتفاقا ( دس سے پندرہ منٹ ) کھل جائے تو اس میں کمنٹس نہیں ہو پاتے
    آپ نے دوسرے کو پہلے میں ضم کر دیا اگر پہلے کو دوسرے میں کیا جاتا تو شاید کام بن جاتا
    ۔ ۔ ۔ شاید پکا نہیں
     
    سعدیہ likes this.
  7. صحیح انسان
    Offline

    صحیح انسان ممبر

    جواب اس لڑی غیر ملکی ایجنٹ پر دیکھ سکتے ہیں
    ایک ہی بات کو بار بار کہہ دینے سے سچ نہیں ہوجاتی
     
  8. صحیح انسان
    Offline

    صحیح انسان ممبر

    ۔
    حماد بھائی ہمیں یاد نیں پڑتا کہ کبھی ہم نے کوئی ناشائستہ لہجہ اپنایا ہو یا کوئی بات کسی تہذیب یا اخلاقیات سے گر کر کی ہو ، نہ یہ ہماری ماں باپ کی تربیت ہے اور نہ ہماری سیاسی تربیت
    ہمارا نہیں خیال کے کسی کے حق میں لکھنے سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو اگر مضمون پسند نہ ہو تو صارف لڑی پڑھنا بند کرسکتا ہے جیسے ٹی وی کا چینل بدلا جاتا ہے
    اگر کسی کے خلاف تحریر ہو تو اس پر اعتراض کیا جاسکتا ہے ، جبکہ ہم نے تو اس پر بھی کبھی اعتراض نہیں کیا
    الطاف حسین ایک بیمار انسان
    اور
    پیر الطاف حسین مردہ باد
    جیسے کالم اس محفل کی زینت بنے ہوئے ہیں
    شعیہ کافر اور سلفی کو سفلی جیسے کمنٹس پڑھے ہیں
    کسی نے مولانا طارق جمیل کو برا کہا ہے تو کوئی طاہر القادری صاحب کا مذاق اڑا رہا ہے
    آپ کی نظر میں اگر کوئی شخص غدار ہے تو ضروری نہیں وہ ہر کسی کی نظر میں ہو
    سب کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے اور ہم نہیں سمجھتے ہمیں آپ سے یا کسی سے بھی ہمیں اپنے محب وطن ہونے کا سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت ہے
     
  9. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    قواعد و ضوابط
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    تمام صارفین کو ہماری اردو چوپال پر خوش آمدید۔ یہاں پیغامات ارسال کرنے سے پہلے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کرلیں تا کہ بعد ازاں کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رہے۔

    • دوسروں کی دل آزاری کا باعث بننے والی تحریریں اِرسال کرنے سے اِجتناب کریں۔

    • لغویات، گالی گلوچ اور دھمکی آمیز پیغامات کی قطعاً اجازت نہیں۔

    • کسی کی رائے سے عدمِ اِتفاق کی صورت میں اُس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں۔

    • دوسروں کی عزتِ نفس کا اُسی قدر دھیان رکھیں جتنا اپنی عزتِ نفس کا رکھتے ہیں اور کسی کی ذاتیات پر حملہ مت کریں۔

    • کاپی رائٹ کے زمرے میں آنے والا مواد اِرسال کرنے سے اِجتناب کریں۔

    ایسا مواد جس سے کسی مذہبی، سیاسی، سماجی گروہ یا کسی ملک و قوم کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، مت اِرسال کریں۔ ایسا مواد متعلقہ صارف کو مطلع کئے بغیر فوری حذف کر دیا جائے گا۔

    • کسی قسم کی ذاتی معلومات، مثلاً پتہ اور فون نمبر وغیرہ اِرسال نہ کریں جس سے عوامی رسائی ممکن ہو۔ ایسی ذاتی معلومات صرف متعلقہ رکن کو ذاتی پیغام “ذپ“ میں لکھ بھیجیں۔

    چوپال کے منتظمین کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔

    • کسی صارف کی طرف سے مندرجہ بالا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں ازخود اُس کی خبر لینے کی بجائے چوپال کے منتظمین کو آگاہ کریں۔

    مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے صارف کو انتظامیہ کی طرف سے ایک بار تنبیہہ کی جائے گی۔ دوبارہ اِرتکاب کی صورت میں متعلقہ صارف کو چوپال سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔


    شکریہ
     
  10. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    مادر پدر آزادی کا نام جمہوریت ہرگز نہیں ۔ جمہور کا مطلب اکثریتی عوام ۔ تومحترم ہماری اردو کے عوام کی اکثریت یعنی جمہور آپکے غدار قائد کی غدارانہ پالیسیوں کو مسترد کرچکی ہے۔ اس لیے جمہور جمہورکی رٹ چھوڑ کر بہتر ہے ملک پاکستان کی سلامتی کے خلاف زہر اگلنے سے باز رہیں ۔ وگرنہ جمہور کی آڑ میں کسی ملک دشمنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
     
  11. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    اس کا جواب تو یہ ہی دے سکھتے ہیں ،،، کے کیا ایسا ہو رہا ہے کے وہ یہ سب کہنے پر مجبور ہورہے ہیں ؟ ​
     
  12. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    ہاہاہا ایسا ہی لگ رہا ہے ، سچ کو سچ بولنا بھی غلط ہے ، اور آئینہ دیکھنا بھی ،، کیوں کے یہ بات ہضم نہیں ہوتی ،​
     
  13. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    ہا ہا ہا ہا

    کیا یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ حنا شیخ اور عبدالمطلب ایک ہی شخصیت کے دو اکاؤنٹ ہیں؟
     
  14. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    ہاہاہا بہت ہی دور کی کوڑی لائے ہیں جناب ،، تو پھر سول سروس سے رابطہ کیا جائے ،،،:rolleyes:
     
  15. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    سب کی سوی اس ہی پر اٹکی ہوئی ہے ،،، عزیز آباد کے ایک گھر سے چھوٹے سے ایک پانی کے ٹنکی سے ٣ ٹرک کا اسلحہ برآمد ہوا ، ہاہاہا ،، پہلے S H O کو سمجھ نہیں آیا کے اس کے بارے میں کیا بولنا ہے بولا کے ٩ ١٠ محرم کو دہشت گردی کرنی تھی ،، پھر اوپر سے ڈنڈا مارا گیا سر پر کے یا کیا بولا یہ لوگ تو ٩ ١٠ کو ان کے ساتھ چلتے ہیں ،، پھر بولا گیا کے خانہ جنگی بولو ،، حد ہے ،، اب بھی عقل نہیں آئے تو بات کرنی ہی ایسے عقلمندوں سے بیکار ہے ،،،
     
  16. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    اس کے علاوہ ہر ٹوٹے ہوئے آفس کے فرش کے نیچے سے جو اسلحہ نکل رہا ہے اس کا ذکر بھی کریں ۔ابھی اور اسلحہ بھی نکلے گا ۔یہ سب ایک حقیقت ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ الطاف را کا ایجنٹ ہے۔
     
    Last edited: Oct 16, 2016
    سعدیہ and نعیم like this.
  17. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    متظم اعلی صاحب سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس سوال کا جواب دیں
     
    Last edited: Oct 16, 2016
    سعدیہ and نعیم like this.
  18. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ایسا نہیں ہے
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  19. ممتاز قریشی
    Offline

    ممتاز قریشی ممبر

    اختلاف رائے رکھنا ہر ایک ممبر کا بنیادی حق ہے۔ اگر اختلافی موضوعات پر بحث مباحث نہ ہوں تو سیکھنے اور سکھانے کے مواقع بہت کم ہوجاتے ہیں، بلکہ اس طرح تو ایک دوسرے کے علم سے روشناس ہونا بھی ممکن نہ ہوگا۔

    میں سمجھتا ہوں کہ ادب و اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہر ایک ممبر کو بات کرنے کی آزادی ملنی چاھیئے اور اختلافی نکتہ نظر پر بحث مباحث ہونا کوئی بری بات نہیں۔

    ایک ممبر کسی لیڈر کو برا سمجھتا ہے تو یہ ضروری نہیں کہ دوسرا بھی اسے برا ہی سمجھے۔۔۔۔!!!
    ممبرز کا کسی موضوع پر الگ الگ نکتہ نظر ہونا کوئی غیرفطری بات نہیں ہے۔ ایسا ہونا ممکن ہی نہیں ہے کہ سب کے سب ممبر کسی بھی موضوع پر ایک ہی مؤقف رکھتے ہوں۔
    بحرحال بحث کا موضوع کچھہ بھی ہو۔۔ لیکن ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاھیئے۔
     
  20. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    اپنے ہی ملک پہ حملہ کرنے کے لئے کسی دیگر ملک کو دعوت دینا کہاں کی انسانیت ہے؟ کہاں کی جمہوریت ہے؟

    انڈیا اور امریکہ میں آپ ان کے ملک کے خلاف ایک لفظ بھی بول کے دکھائیں آپ کو کیسے غائب کردیاجائے گا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

    الطاف حسین قوم کے غدار ہیں اور انھوں نے کچھ بھی کسر نہ اٹھارکھی کہ اس ملک کو نیست و نابود کرسکیں۔ تعلیم ہمیشہ وہی بہتر ہوتی ہے جو نافع ہو۔ کیا کسی غدار وطن کی تعریف کرنا، تعلیم و تدریس کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟؟

    اللہ تعالی ہمیں ہدایت کے نور سے بہرہ ور فرمائیں۔
     
    سعدیہ and نعیم like this.
  21. صحیح انسان
    Offline

    صحیح انسان ممبر

    شکریہ ممتاز قریشی بھائی اور حنا شیخ جی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    غوری بھائی آپ کی باتوں کا تو ہم جواب دے نہیں سکتے کیونکہ اس لڑی میں ، اس لڑی میں کیا اس فورم کی تمام لڑیوں میں صرف مخالفین کے سوال رہ جاتے ہیں اور ہمارے تمام جوابات انتظامیہ ڈلیٹ کر دیتی ہے
    ایک بات ضرور یاد رکھیے گا جھوٹ کو چاہیے آپ ہزار بار دہرائیں وہ جھوٹ ہی رہتا ہے اور سچ کو چاہیے کتنی بار مٹائیں وہ سامنے ضرور آتا ہے
     
  22. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    پیارے بھائی وہ کون سے گن ہیں جو الطاف حسین کے بارے میں جو آپ جانتے ہیں اور ہم ان سے غافل رہ گئے ہوں۔

    ہماری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے ان سے لیکن ان کے بیانات قابل اعتراض ہونے کی وجہ سے ان کی شخصیت متاثر ہوئی۔
     
  23. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    محترم پورا فورم بلکہ پوری پاکستانی قوم ایک ایک طرف ہے پھر بحث کی گنجائش ہی نہیں
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  24. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    کوئی بھی بات کرنی بیکار ہے ،، حق پرست تو حق کا ساتھ دیتے ہیں ،، کسی بھی صورت میں ؛؛ خاموش رہئے کے یا بول کر ، بات ہے ہضم کرنے کی ،، تو لگتا ہے حکومت کا ہضمہ خراب ہے ،، ( بات سمجھ میں آئ تو بھی ٹھیک ہے اور نہیں تب بھی چلے گا )​
     
  25. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    آپ کی اس بات کو پسند کرنے والے کم نظر آرہے ہیں :soch:
     
    نعیم likes this.
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ سعدیہ میڈم جی !
    • دوسروں کی دل آزاری کا باعث بننے والی تحریریں اِرسال کرنے سے اِجتناب کریں۔
    • ایسا مواد جس سے کسی مذہبی، سیاسی، سماجی گروہ یا کسی ملک و قوم کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، مت اِرسال کریں۔
    • چوپال کے منتظمین کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔
    • مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے صارف کو انتظامیہ کی طرف سے ایک بار تنبیہہ کی جائے گی۔ دوبارہ اِرتکاب کی صورت میں متعلقہ صارف کو چوپال سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

    ہماری اردو کے بنیادی قواعد و ضوابط میڈم سعدیہ جی نے یہاں درج کرکے بہت سے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔
    آپ کسی بھی فورم کوجوائن کرتے ہیں، کسی بھی ادارے میں داخلہ لیتے ہیں، کسی بھی ملک کا ویزہ لیتے ہیں تو وہاں کے قواعد و ضوابط اور قوانین کا احترام آپ پر لازم ہوجاتا ہے۔
    بات سیدھی ہے۔
    اگربالفرض مجھے ہماری اردو کے قواعد و ضوابط کی پاسداری منظور نہیں تو مجھے فورم کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔ ۔
    اور جہاں اپنی مرضی کی "جمہوریت" نظر آئے وہاں جا کر لطف اندوز ہونا چاہیے۔
     
  27. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    یہی وجہ ہے ہزاربار معافیاں مانگنے کے ڈرامے کے باوجود الطاف حسین بار باربھارتی ایجنٹ ہونے اور ملک کے ٹکڑے کرنے کا سچ سامنے لے ہی آتا ہے۔
     
  28. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    شکریہ نعیم جی ! بہت اصولی بات ہے !
     
  29. صحیح انسان
    Offline

    صحیح انسان ممبر

    مجبور سہی آج میں ، بزدل تو نہیں ہوں
    میدان سے لوگو کبھی بھاگا تو نہیں ہوں
    آئے تھے کئی موڑ ، کئی خون کے دریا
    اے راہی حق دیکھ ، میں بھٹکا تو نہیں ہوں
    مجھ کو نہ غرض منزل جاناں ہے کہاں تک
    چھاؤں میں کبھی راہ کی بیٹھا تو نہیں ہوں
    ہے چاہ تو بس اتنی تیرا ساتھ ہو ھادی
    صحرا ہو کہ دریا ہو ، میں جھجکا تو نہیں ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :) :) :) :)
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    چہ معنی دارد ؟
    صحیح انسان بھائی ۔ معقولیت یہی ہوتی ہے کہ موضوع کے مطابق بات کی جائے۔
    آپ نے خود ایک سوال کی لڑی بنائی ۔ اب بقول آپکے "جمہور" کی رائے دیکھ لیجئے اور اب طالبانی مجاہدین قسم کے اشعار کی بجائے اپنا جمہوریت پسند ہونا ثابت فرمائیے۔ شکریہ
     

Share This Page