1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک بھائی کی خوبصورت کاوش

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏5 مارچ 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    میں رب کا نام لوں پھر " سورۂ فلق " کو پڑھوں
    رحیم بھی وہی ، رحماں بھی ، جس کا ذکر کروں
    ۔۔۔
    میرے نبی ! ذرا کہہ دیجیے زمانے سے
    ہر ایک فرد سے، ہرقوم ، ہرٹھکانے سے

    پناہِ ربِ فلق چاہیے مجھے ، شر سے
    عطا ہو مجھ کو یہ سوغات ربِ اکبر سے

    وہ شرجوخلق کیا اُس نے، بس اُسی شر سے
    ملے پناہ مجھے رب کی ، شر کے پیکر سے

    پناہ ! شر سے اندھیرے کے، جب وہ چھا جائے
    اندھیرا ایسا کہ جس میں نظر نہ کچھ آئے

    بہت ہیں عام شرورِ زنانِ افسونگر
    جو پھونک مارنے والی ہیں گرہوں کے اندر

    میسر آئے پناہ مجھ کو اِن کے شر سے بھی
    پناہ مجھ کوملے ، اِن کے ہر ہنر سے بھی

    حسد کے شر سے حفاظت ، خدایا ! مجھ کو دے
    پناہ دے مجھے حاسد سے ، جب حسد وہ کرے
    ( بشکریہ : عزیز بلگامی )
     
    پاکستانی55، دُعا اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

  3. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    آپ ہر پوسٹ کے اختتام میں "کیپٹن بھائی" کو کیوں بُلا لیتے ہیں؟ بلکہ "ٹیگ" کرتے ہیںo_O
     
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    سبحان اللہ۔۔بہت زبردست۔۔
     
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    اس کی خاص وجہ ہے ، جو ابھی ظاہر نہیں کرسکتا ۔۔۔ کچھ دنوں کے بعد
     
  6. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں