1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

این آر بی کی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 مئی 2014۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    "تشخص"

    ( نوجوانوں کے نام)

    تجھے پہچاں نہیں اپنی
    تِری پہچان کیا ہوگی؟
    گلِ بے رنگ و بُو تجھ سے
    چمن کی شان کیا ہوگی؟
    تڑپ نا آشنا ہے تُو
    دلِ بیدار پیدا کر
    تِرا چہرہ ہے بے چہرہ
    لب و رُخسار پیدا کر!
    فسانہ لکھ جہاں کا تُو
    نئے کردار پیدا کر
    تخیل کی زمیں ہو جا
    گُل و گلزار پیدا کر!
    ہے تیری ذات میں مضمر
    تِری مشکل کا حل ناداں!
    شروع ہو گا سفر یوں ہی
    قدم دو چار چل ناداں!
    بموجِ نغمہء ہستی
    سنبھل ناداں، مچل ناداں!

    - ابنِ منیب
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    "سَعی"

    حج میں سَعی کرتے کرتے

    تھک کر دو پَل بیٹھ گیا میں،

    سُنتا ہوں آواز اَنجانی

    قدموں کی اِک چاپ پُرانی

    روتے اِک معصوم کی چِیخیں!

    حیراں ششدر گُم صُم تھا میں

    سوچ رہا تھا، چُپ چُپ تھا میں

    حال میں مجھ کو دیکھ کے ایسے

    سب سے آنکھ بچا کر جیسے

    مَروَہ میرے کان میں بولی

    "غور سے سُن نادان لاہوری!

    بھُول کے اپنی ذات کو کیسے

    ننھی سی اِک جان کے غم میں

    تپتے اِک صحرا میں تنہا

    ماں کی ممتا دوڑ رہی ہے!"

    - ابنِ مُنیب
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    درد جب بے قرار کرتا ہے
    ہر نفَس ذکرِ یار کرتا ہے
    ہم تمنا ہزار لاتے ہیں
    وہ بہانے ہزار کرتا ہے
    درد دیتا ہے ساز ہستی کو
    دل جگر تار تار کرتا ہے
    گُل ہے، گُلشن ہے، اور وہ، دیکھیں!
    کون کِس کو شِکار کرتا ہے
    روزِ محشر وہ محرمِ ہستی
    زخم سارے شمار کرتا ہے
    اہلِ گُلش نے کی رَپَٹ میری
    ذکرِ فصلِ بہار کرتا ہے
    تھام لیتی ہیں وحشتیں صاحب!
    کب کوئی اختیار کرتا ہے
    مُجکو لمحہ اَجَل کا دیکھ گیا
    اب مِرا انتظار کرتا ہے!

    - ابنِ مُنیب
     
    پاکستانی55, نعیم, سعدیہ اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    بہت عمدہ
     
    این آر بی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    بہت شکریہ :)
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    "ڈیجیٹل شاعری – فوٹو"

    زندگی کی فوٹو کے
    ایک ایک پِکسَل سے
    روشنی تِری جھلکے
    اور تُو نہیں تو پھر
    اِک سیاہ پردے پر
    گمشدہ نشاں ہوں میں
    وہم ہُوں، گُماں ہُوں میں!

    - ابنِ مُنیب
     
    سعدیہ اور علی قرنیؔ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. علی قرنیؔ
    آف لائن

    علی قرنیؔ ممبر

    لا جواب !! بہت خوب !! جذبات ابھارنے کے لیے شکریہ محترم !! :p_rose123:
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    واہ ابن منیب جی ۔ کیا کہنے !
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بہت اعلیٰ ۔ بہت عمدہ ۔
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    خوبصورت لڑی ۔۔۔ شکریہ محترم
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں