1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایم فل، پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے کراچی یونیورسٹی نے قوانین تبدیل کر دیے

Discussion in 'خبریں' started by کنعان, Feb 9, 2017.

  1. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    ایم فل، پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے کراچی یونیورسٹی نے قوانین تبدیل کر دیے​
    08 فروری 2017
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے جامعہ کراچی نے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک دو روز میں حکمنامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے جامعہ کراچی کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز نے دے دی ہے جس کے تحت اب پی ایچ ڈی سے قبل ایم فل کی ڈگری حاصل کرنا لازمی ہوگی، تاھم وہ طلباء جوکہ پی ایچ ڈی میں کنورژن کروا چکے ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ھونگے۔

    وہ طلباء جو کہ آٹھ سی بی کا کورس ورک مکمل کر چکے ہیں، اب مزید دو کورسز کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کر سکیں گے یا پھر ایم فل کا تھیسس جمع کروا کر بھی ایم فل کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں تاہم دونوں صورتوں میں ان کو پی ایچ ڈی میں الگ داخلہ حاصل کرنا ھو گا۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں متوقع ھے تاہم طلباء ابھی سے اضافی دو کورسز کے لیے اپنے متعلقہ شعبے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ح
     
    Last edited by a moderator: Feb 11, 2017
    ھارون رشید likes this.

Share This Page