1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام سیکشن کے بارے میں ابھی تک خاموشی ہے

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by زنیرہ عقیل, Jun 18, 2019.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    السلام علیکم

    اسلام سیکشن کے بارے میں ابھی تک خاموشی ہے

    لگتا ہے اب ہم تفسیر قرآن اور احادیث شئیر نہیں کر پائینگے
     
    intelligent086 likes this.
  2. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    صرف اسلام سیکشن کی بات نہیں ۔ ۔ ۔ دراصل کچھ تکنیکی مسائل ہیں جس کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے بھی کچھ دنوں کے لیے ہماری اردو آف لائن ہو گئی تھی اب بھی یہ مسئلہ موجود ہے کم و بیش یہ ہماری اردو فورم کی بقا کا مسئلہ ہے ۔ ۔ ۔ فورم کے باقی حصے تو ہم لوگ کسی نہ کسی طرح سنبھال رہے ہیں مگر اسلام سیکشن کے لیے باقاعدہ کوئی ناظم مقرر نہیں ہو سکا (یہ تکنیکی مسئلے کے علاوہ ایک اور مسئلہ ہے ) کچھ وقت لگے گا آپ سے گزارش ہے کچھ عرصہ کے لیے انتظار کریں تکنیکی مسئلہ حل ہوتے ہی انتظامیہ کی پوری توجہ فورم کے باقی اور رہ جانے والے سیکشنز کی طرف بھی ہو گا ۔ ۔ ۔ توجہ دلانے کا شکریہ ۔ ۔ ۔
     
    intelligent086 likes this.
  3. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    جو تھریڈ پوسٹ کیئے گئے ہیں ان کو اپروو کر دیں میرا خیال ہے ان پر کسی کو مسلکی اختلاف نہیں ہو گا
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    میرے خیال میں اس وقت میں اور نعیم بھائی سب سے پراااااااااااااااانے صارف ہیں
    ہم نے اسلامی سیکشن میں مسلکی بنیادوں پر گالی گلوچ اور بہت سی پابندیاں دیکھی ہیں اب حالیہ مثال پاکستانی55 بھائی فورم چھو ڑ گئے ہیں باقاعدہ منت سماجت کے بعد بھی آنے کو تیار نہیں ہیں

    اور میری ذاتی رائے
    ہم یہاں اردو کی ترویج و ترقی کیلئے جمع ہوتے ہیں اسلامی بحث و مباحثے کے لئے بہت سے اور اسلامی نقطہ نظر رکھنے والے فورم موجود ہیں
    ہمیں یہاں صرف اردو اور اردو کیلئے آنا چاہئے
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    السلام علیکم
    اسلام سیکشن کے لیے اتنی ہی پابندی کافی ہے کہ جو بھی حدیث یا کوئی بھی مسئلہ اگر کوئی شئیر کرے تو مستند حوالے کے ساتھ شئیر کرے
    صحائے ستہ کے حوالات جات پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے. اختلاف تو خوبصورتی ہے اگر تعمیری ہو اور برائے اصلاح ہو.
    فورم پر کسی مسلک کا چھاپ نہیں پڑنا چاہیے . باقی اسلام سیکشن میں ویسے بھی کوئی تحریر خود کار طریقے سے شئیر نہیں ہوتی بلکہ ذمہ داران کے درست تسلیم کرنے کے بعد دوسروں کی نظر میں آتی ہے.
    اردو ترویج و ترقی کے ساتھ ساتھ علم و فن میں اضافے کا سبب بھی ہے اس لیے اسلام سیکشن بھی انتہائی ضروری ہے.
    رائے دینے کی جسارت کی ہے معذرت کے ساتھ
    آپکی بیٹی
    زنیرہ عقیل
     
  6. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبارکاتہ
    زنیرہ عقیل
    دوسرے فورم کا راستہ بتانے سے بہتر یہی ہے ، اختلافی معاملات سے اجتناب کیا جائے ، آپ کی تجاویز سے متفق ہوں
     
  7. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
    محمد وآل محمد پر بے پناہ درود سلام

    آپ سب کو بھی سلام و دعا عرض ہے،
    ویسے تو مجھے ممبر بنے کافی عرصہ ہوا، لیکن آج موقع لگا کہ یہاں پوسٹس کی جائیں، تو آپ پڑھنے لکھنے والوں کی خدمت میں چند مضامین "اسلام" سیکشن میں پوسٹ کیے ہیں۔ ایک پوسٹ "میرے چند مضامین" کے نام سے کی ہے جس میں میرے کچھ مزید مضامین کا لنک ہے، اُسی لنک پر یا مضمون کے نام کے ساتھ "ہماری اردو" پر رائے، تبصرہ، تنقید وغیرہ سے آگاہ فرمائیں۔ سب سے زیادہ ضروری بات وہ یہ کہ مضامین میں جتنے بھی نظریات یا آراء کے ساتھ آیات و روایات کے حوالے دیئے گئے ہیں ان کی تفسیر و تشریح ویسے تو اور بھی علماء مختلف انداز سے کرتے رہتے ہیں مگر یہ تمام باتیں میری اپنی سمجھ دانی کی ہیں جن کو میں ہضم کرچکا ہوں لہذا کسی دوسرے کا حوالہ دینا ضروری نہیں سمجھتا نیز اگر کسی کو ان نظریات سے اختلاف ہے تو وہ مجھ سے اختلاف کرے اور بحث کرے۔ آزائ رائے کے عنوان کے تحت میں نے اپنی آرا ء پیش کی ہیں جن سے کبھی بھی ، کسی وقت بھی ، کوئی بھی اختلاف کرسکتا ہے بشرطیکہ اس اختلاف کی ٹھوس عقلی اور تجربہ بنیاد ہو۔

    جزاک اللہ و تقبل اللہ

    آپ سب کا خیر خواہ ، دعا گو
    عابدی
     
    Last edited: Aug 31, 2019
  8. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جو تھریڈ پوسٹ کیئے گئے ہیں ان کو اپروو کر دیں میرا خیال ہے ان پر کسی کو مسلکی اختلاف نہیں ہو گا
     
  9. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

  10. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    متفق
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     
  11. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    آپ پوسٹ کرتی جائیں ۔ ان شاء اللہ میں پہلی فرصت میں ساتھ کے ساتھ پیغامات اپروو کرتا جاؤں گا۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    بہت بہت شکریہ محترم
     
    ملک بلال likes this.

Share This Page