1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو کے مشہور ترین اشعار ۔۔

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by حنا شیخ, Nov 10, 2016.

  1. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    اس سے پہلے کہ بے_وفا ہو جائیں
    کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

    احمد فراز
     
  2. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    کبھو رونا کبھو ہنسنا کبھو حیران ہو جانا
    محبت کیا بھلے_چنگے کو دیوانہ بناتی ہے


    میر درد
     
  3. شانی
    Offline

    شانی ممبر

    تھکا گیا ہے مسلسل سفر اداسی کا
    اور اب بھی ہے میرے شانے پر سر اداسی کا
     
    حنا شیخ likes this.
  4. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    سینے میں اک کھٹک سی ہے اور بس
    ہم نہیں جانتے کہ کیا ہے دل


    عیش دہلوی
     
  5. شانی
    Offline

    شانی ممبر

    دکھ دے کر سوال کرتے ہو
    تم بھی غالب کمال کرتے ھو
     
  6. شانی
    Offline

    شانی ممبر

    وہ ہم نہیں جنہیں سہنا یہ جبر آجاتا
    تری جدائی میں کس طرح صبر آ جاتا

    پروین شاکر
     
    حنا شیخ likes this.
  7. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    زکر اس پری_وش کا اور پھر بیاں اپنا
    بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا

    غالب
     
    شانی likes this.
  8. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    دو گھڑی اس سے رہو دور تو یوں لگتا ہے
    جس طرح سایۂ دیوار سے دیوار جدا
    فراز
     
  9. شانی
    Offline

    شانی ممبر

    چمن کی بہاروں میں تھا آشیانہ
    نہ جانے کہاں کھو گیا وہ زمانہ

    قمر جلالوی
     
  10. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    احمد فراز کی شاعری اپنی جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے ،، ان کی ایک غزل کے دو شعر بہت ہی مشھور ہوئے

    زلف راتوں سی ہے رنگت ہے اجالوں جیسی
    پر طبیعت وہی ہے بھلانے والوں جیسی


    اور اس ہی غزل کا آخری شعر

    اسکی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز
    سونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی

    اور اس کی پوری غزل کی تو کیا بات ہے

    زلف راتوں سی ہے رنگت ہے اجالوں جیسی
    پر طبیعت وہی ہے بھلانے والوں جیسی

    اک زمانے کی رفاقت پہ بھی رام - خوردہ ہے
    اس کم آمیز کی خو بو ہے غزالوں جیسی

    ڈھونڈتا پھرتا ہوں لوگوں میں شباہت اسکی
    کے وہ خوابوں میں بھی لگتی ہے خیالوں جیسی

    کس دل آزار مسافت سے میں لوٹا ہوں کے ہے
    آنسوؤں میں بھی ٹپک پاؤں کے چھالوں جیسی

    اسکی باتیں بھی دل آویز ہیں صورت کی طرح
    میری سوچیں بھی پریشان میرے بالوں جیسی

    اسکی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز
    سونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی
     
  11. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اُڑ گئی
    خواب کیا دیکھا دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
    فراز
     
  12. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر


    ہر حسن سادہ لوح نہ دل میں اُتر سکا
    کچھ تو مزاجِ یار میں گہرائیاں بھی ہوں
    فراز ​
     
  13. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر


    الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
    جیسے کہ جنگلوں میں بن جائے راستہ سا
    فراز ​
     
  14. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا
    جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے
    حبیب جالب ​
     
  15. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
    آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
    غالب ​
     
  16. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    آدمی آدمی سے ملتا ہے
    دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
    جگرؔ مرادآبادی
     
  17. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
    میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
    عبدالباری آسی​
     
  18. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح
    زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں
    آرزو لکھنوی
     
  19. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    یہ انتظار نہ ٹھہرا کوئی بلا ٹھہری
    کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھہری
    سیم امروہوی
     
  20. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    ہم سے پوچھو مزاج بارش کا
    ہم جو کچے مکان والے ہیں
    اشفاق انجم

     
  21. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر
    یا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو​
     
  22. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی
    وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا !!
    چراغ حسن حسرت
     
  23. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    بہت مشکل ہے ترکِ عاشقی کا درد سہنا بھی
    بہت دشوار ہے لیکن محبت کرتے رہنا بھی ​
     
  24. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر


    حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
    چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
    مخدوم​
     
  25. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
    صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
    داغ​
     
  26. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    دیکھ تو دل کے جاں سے اٹھتا ہے
    یہ دھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
    میر​
     
  27. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر


    تڑپتی دیکھتا ہوں جب کوئی شے
    اُٹھا لیتا ہوں اپنا دل سمجھ کر
    امیر اللہ تسلیم لکھنوی
     
    intelligent086 likes this.
  28. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    دیوانوں سے کہدو کہ چلی بادِ بہاری
    کیا اب کی برس چاک گریباں نہ کریں گے
    رندؔ لکھنوی​
     
    intelligent086 likes this.
  29. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    ہم سخن فہم ہیں غالبؔ کے طرفدار نہیں
    دیکھیں اس سہرے سے کہدے کوئی بڑھ کر سہرا

    مرزا غالب
     
  30. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    فہم کامل ہو، تو ہر نامے کا عنواں ہے جدا
    مختصر پڑھ کے رلا دینے کا ساماں ہے جدا

    میر انیس​
     
    intelligent086 likes this.

Share This Page