1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زرش ایرانی پلاؤ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از مریم سیف, ‏17 جون 2015۔

  1. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    اجزاء :۔
    تیل ۔۔۔ 100 گرام
    پیاز ۔۔۔ ایک عدد
    باریک کٹی ہوئی گاجریں ۔۔۔ دو عدد
    دارچینی ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
    پھینٹا ہوا دہی ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
    پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
    چینی ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
    چھوٹی کشمش ۔۔۔ ایک چوتھائی چمچ
    بھنے ہوئے جاجو ۔۔۔ چھ سے آٹھ عدد
    نمک ۔۔۔ حسبِ ذائقہ
    پسی ہوئی کالی مرچ ۔۔۔ ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
    مرغی کی بوٹیاں ۔۔۔ 500 گرام
    باسمتی چاول ۔۔۔ 500 گرام
    کیوڑا ۔۔۔ چند قطرے
    پسی ہوئی الائچی ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    فوڈ کلر ۔۔۔ پیلا
    پودینہ ۔۔۔ چند پتے

    ترکیب :۔
    چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں ۔ پہلے کاجو فرائی کریں اس کے بعد کشمش ڈال کر چند سیکنڈ کے بعد نکال لیں اب اسی تیل میں گاجریں تلیں جب اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو کھلی ڈش میں نکال لیں ۔ ایک دیگچی میں باقی تیل گرم کریں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں اور سنہری ہونے پر لہسن ادرک اور مرغی ڈال کر بھونیں، ساتھ میں دہی دارچینی اور کالی مرچ ملائیں دھیمی آنچ پر مرغی گلائیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں مرغی گل جانے کے بعد بھنا ہوا میدہ اور گاجریں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتار لیں۔
    ایک دیگچی میں پانی گرم کریں اور چاول ڈال کر پکائیں، جب ایک کنی رہ جائے تو آدھی مقدار نتھار کر اتار لیں باقی بچے ہوئے چاولوں میں فوڈ کلر شامل کریں اور چھان کر الگ ہی رکھیں، اب تہہ لگانے کے لئے ایک بڑی دیگچی لیں پہلے سادے چاول ڈالیں اس پر مرغی کی تہہ لگائیں اور پھر پیلے چاولوں تہہ لگائیں یہی طریقہ دوسری بار دہرائیں اوپری تہہ پر کیوڑا پودینہ اور الائچی شامل کر کے دم پر رکھیں ۔
    حسبِ پسند دہی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

    [​IMG]
     
    سین، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    ترکیب تو اچھی ہے ۔۔۔۔ پکا کر دیکھیں گے
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    افطاری میں یا عید پر
     
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    عید پر ہی پکا سکتے ہیں کیونکہ افطار کے بعد تو کچھ پکانے کی ہمت نہیں ہوگی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    اور کوئی کام نہیں آپ کو :rolleyes:
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں